
18/09/2025
السلام علیکم
اگر صحیح معنوں میں کسی نے نعت خوانی میں ہر طرح کی شخصیت کو متاثر کیا ھے ہر بچے بوڑھے مرد عورت کو سمجھنے پڑھنے میں اور ہر ایک فرقہ واریت میں ملوث ھوئے ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ھوئے لوگوں کے دلوں میں حمد باری تعالیٰ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شان اھلبیت علیہ السلام اور شان اصحاب کرام رض
اور سچے معنوں میں کوئ مانے یا نہ مانے پورے عالم اسلام کے دلوں میں دھڑکتی ھوئی آواز اور حق سچ پر مبنی شاعری اور سب سے بڑھ کر کسی سے نہ کبھی لڑائ جھگڑا نہ کوئی گالم گلوچ نہ کوئی ٹیگ بس حق اور سچ خاموشی سے اور اپنے قلم سے ھمیں بتایا
میں شاگرد ہونے کے ناطے نہ سہی لیکن ایک مسلمان ھونے کے ناطے یہ کہوں گا جناب استاد محترم الحاج احمد علی حاکم صاحب بہت بہت شکریہ آپکا ھمیں عشقِ خدا عشقِ رسول اور عشق اھلبیت میں مگن و مصروف کرنے میں
ھمیشہ آپکی کی یہ خدمات سراہی جائیں گی اور آپ کو میں سلیوٹ پیش کرتا ھوں
Amir Kunjahi