25/09/2022
نمائندہ خبریں اڈہ 22 کوٹھی محمد اکرم پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نےمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران145لیٹر دیسی شراب چالو بھٹی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اورملزم کو حوالات بند کر دیا ایس ایچ او تھا نہ ٹبہ سلطان پور راشد ندیم جٹ کی اے ایس آئی خالد محمود کے ہمراہ شراب فروش کی گرفتاری پر صحافیوں سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی میلسی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اپنی ٹیم اے ایس آئی خالد محمود و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ غلام عباس ولد شیر محمد قوم چودھڑ سکنہ کوٹلہ ہاشم کو گرفتار کر کے قبضہ سے 145لیٹردیسی شراب ایک کین میں 35لیٹر لاہن اور چالو بھٹی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ نمبر 560/22درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا ایس ایچ او تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے مزید کہا کہ منشیات فروش اپنا قبلہ درست کر لیں منشیات فروشوں کا جینا حرام کر دوں گا ان کو نشان عبرت بنا دوں گا اس موقع پر ہیڈ محرر فیاض جٹ محرر غلام مصطفی سکیورٹی آفیسر محمد افضل ایس آئی محمد شہباز ایس آئی رنگ الٰہی ٹی اے ایس آئی محمد آصف محمد عامر جگا و دیگر بھی موجود تھے