
03/05/2025
بورے والا
میں دسویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ سکول چھوڑنے جانے والے رکشہ ڈرائیور کی چار ماہ تک زیادتی، طالبہ گھر دیر سے پہنچی تو والدین کی تلاش پر طالبہ نیم بیہوش ملنے پر زیادتی بے نقاب ہوگئی، تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا،زیادتی کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی،بورے والا کی نواحی آبادی لاٹ بھٹیاں والی کی 19 سالہ دسویں کلاس کی طالبہ کو سکول چھوڑنے کے لئے جانے والا رکشہ ڈرائیور چار ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا سکول سے گھر واپس نہ پہنچنے پر والدین نے طالبہ کی تلاش شروع کی تو نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے ہوش آنے پر والدین کو زیادتی بارے سب کچھ بتادیا طالبہ کے مطابق ملزم اسے راز فاش کرنے پر قتل کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا اسکی والدہ کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نےرکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق طالبہ حاملہ بھی ہوچکی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں