Vehari News Network

Vehari News Network Like our page to stay up to date with every news. Share every post as much as you can. Thank you ver

09/07/2022

منڈی میں منظر دیکھنے والا تھا جب بیوپاری نے 2سال
سے گھر میں پالا بکرا فروخت کیا جب خریدار بکرا لے
کے جانے لگے تو مالک اور بکرا گلے لگ کے خوب روئے

09/07/2022

آج کل انسانوں میں وفا کم اور جانوروں میں زیادہ ہے ویڈیو پسند آئے تو لائیک اور شیئر کریں

15/02/2022
تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ درست ہے؟(1) ہاں (2) نہیں حکومت کی جانب سے سکول بند کرنے کے فیصلے کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہ...
27/11/2020

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ درست ہے؟
(1) ہاں (2) نہیں

حکومت کی جانب سے سکول بند کرنے کے فیصلے کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر ت...
27/11/2020

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر تھا، جو 26 نومبر کی شام اپنے معمول کی مشن پر روانہ ہوا۔
بھارتی نیوی حکام کے مطابق طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، جب کہ دوسرا لاپتا ہوگیا۔ جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
بھارتی نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی طیارہ بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تباہ ہونے والے ڈبل سیٹر جنگی طیارے نے بھارتی ایئرکرافٹ کیرئر وکراماتیدیا سے اڑان بھری تھی۔

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں بچی سے زیادتی ثابت ہونے پر 19 سالہ نوجوان کو انڈونیشیا کے شرعی قانون کے مطابق   146 بار کوڑے م...
27/11/2020

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں بچی سے زیادتی ثابت ہونے پر 19 سالہ نوجوان کو انڈونیشیا کے شرعی قانون کے مطابق 146 بار کوڑے مارے جانے کی سزا ، مجرم کو جب کوڑے مارے جانے لگے تو وہ رحم کے لئے التجا کرتا رہا،
یاد رہے انڈونیشیا اسلامی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر عام طور پر کوڑے مارنا ایک عام سزا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے کورو...
27/11/2020

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں آپ کامنتظر ہوں گا۔ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم ملتان جلسہ سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ کل بروز جمعہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریب میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

25/11/2020

دی سکالرز اکیڈمی گڑھاموڑ کا دوسرا سالانہ ایوارڈ پروگرام گزشتہ روز رائل ڈیلائٹ میرج ہال میں منعقد ہوا

دی سکالرز اکیڈمی گڑھاموڑ کا دوسرا سالانہ ایوارڈ پروگرام گزشتہ روز رائل ڈیلائٹ میرج ہال میں منعقد ہواوہاڑی سے ہمارے نمائن...
25/11/2020

دی سکالرز اکیڈمی گڑھاموڑ کا دوسرا سالانہ ایوارڈ پروگرام گزشتہ روز رائل ڈیلائٹ میرج ہال میں منعقد ہوا

وہاڑی سے ہمارے نمائندہ انضمام الحق چوہدری کی رپورٹ کے مطابق دی سکالرز اکیڈمی گڑھا موڑ کا دوسرا سالانہ ایوارڈ پروگرام رائل ڈیلائٹ میرج ہال میں منعقد ہوا پروگرام میں امتحانات میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے 50 سے زائد طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے گزشتہ برس کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دی سکالرز اکیڈمی گڑھاموڑ نے علاقہ بھر میں پہلی پوزیشن کے اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے سٹوڈنٹس آف دی ایئر کو لیپ ٹاپ سے نوازا گیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ارشد چوہدری اور میڈم عظمہ نے طلباء و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اپنا تعلیمی کیریئر بہترین انداز سے پلان کرنے کے لیے ٹپس دینے کے بعد اکیڈمی انتظامیہ کو ایس او پیز کے تحت اتنا کامیاب اور بڑا پروگرام کروانے پر مبارکباد دی طلبہ و طالبات نے نعت مقبولؐ ملی نغمے اور ٹیبلو کے ساتھ مختلف عنوان پر تقرری سے حاضرین سے خوب داد لی اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی میٹرک میں بوائز اور گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ اور باقی نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں ڈریسز اور واچز تقسیم کئے گئے اور مہمانوں میں شکریہ گفٹس اور ٹییچرز میں بھی گفٹس تقسیم کئے گۓ تقریب کے مہمان خصوصی محمد ارشد چوھدری پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کرم پور,میڈم عظمہ پرنسپل پنجاب کالج جہانیاں, ڈاکٹر امجد فاروق,میڈم حمیرا عرفان چوہدری ڈائریکٹر آف اکیڈمی,رانا خالد صاحب,محمد پرویز صاحب,آصف صاحب,
اکبر صاحب,انضمام الحق چوہدری ,راؤ احسن علی, وحید لودھی اسٹنٹ ای ڈی یو آفیسر شامل تھے...

Address

Vehari
61150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehari News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vehari News Network:

Share