Fatima Ghaffar

Fatima Ghaffar Stay original and let the world copy you�

14/03/2025

لنکڈ اِن پر آرگینک ریچ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، 2025 میں ایک عام پوسٹ کو 65 فیصد کم امپریشنز مل رہے ہیں۔۔۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پلیٹ فارم پر اشتہارات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔۔اور آرگینک کانٹینٹ کو پہلے جیسی جگہ نہیں مل رہی۔ اگر آپ لنکڈ اِن پر اپنی ریچ اور انگیجمنٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو کچھ چیزوں کو سمجھنا ضروری ہے۔۔۔

✔️پہلی چیز جو سب سے زیادہ اہم ہو چکی ہے، وہ فارمیٹ ہے۔ عام ٹیکسٹ پوسٹس کے مقابلے میں کیروزلز اور پی ڈی ایف پوسٹس کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔۔۔ اگر آپ معلومات کو ترتیب سے پیش کریں، چارٹ اور گراف کا استعمال کریں، تو آپ کی پوسٹ کو زیادہ لوگوں تک پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، پولز بھی ایک اچھا آپشن ہیں کیونکہ یہ براہ راست لوگوں کو انگیج کرتے ہیں۔۔۔

✔️کمنٹس اب پہلے سے زیادہ اہم ہو چکے ہیں۔ ایسے کمنٹس جو دس یا اس سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں، ان کی ویلیو زیادہ ہے۔ اگر کمنٹس پچیس الفاظ سے زیادہ ہوں تو یہ اور بھی زیادہ بہترین ہو جاتے ہیں۔ لنکڈ اِن ان کمنٹس کو زیادہ ترجیح دیتا ہے جو مکمل ہوں، عام ایموجیز یا زبردست جیسے مختصر جملے اب کوئی خاص اثر نہیں رکھتے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اپنی پروفائل بھی نمایاں ہو، تو روزانہ کم از کم دس سے بیس لوگوں کی پوسٹس پر بہترین کمنٹس کریں۔۔۔

✔️پوسٹ کا پہلا آدھا گھنٹہ سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پوسٹ زیادہ لوگوں تک پہنچے تو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد پندرہ سے تیس منٹ تک تبصرے کا جواب دیں، لوگوں کو گفتگو میں شامل کریں اور سوالات کریں۔ یہ ایکٹیویٹی لنکڈ اِن کو یہ سگنل دیتی ہے کہ آپ کی پوسٹ اہم ہے اور اسے مزید لوگوں تک پہنچایا جانا چاہیے۔۔۔

✔️ویڈیوز کی ریچ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2024 کے مقابلے میں، اب ویڈیوز کو کم ریچ مل رہی ہے۔ اس لیے اگر آپ لنکڈ اِن پر گروتھ چاہتے ہیں تو زیادہ فوکس کیروزلز، انفوگرافکس اور ڈیٹا ویژولائزیشن پر کریں۔ ٹیکسٹ پوسٹس اب بھی کارآمد ہو سکتی ہیں، لیکن اگر وہ زیادہ تفصیلی اور معلوماتی ہوں۔ مثلاََ 800 سے 1000 الفاظ کی ہے کیونکہ ایسی پوسٹس پر لوگ زیادہ دیر رکتے ہیں اور انہیں مکمل پڑھتے ہیں۔۔۔

✔️اگر آپ چاہتے ہیں کہ لنکڈ اِن پر آپ کی موجودگی مضبوط ہو آپ کا امیج سٹرونگ ہو تو روزانہ ایک پوسٹ کریں، دوسروں کی پوسٹس پر کمنٹ کریں اور ایسے فارمیٹس کو اپنائیں جو الگورتھم کے مطابق بہتر کام کر رہے ہیں۔ صرف لائکس پر انحصار نہ کریں کیونکہ الگورتھم کمنٹس، شیئرز اور سیو (Save) کو زیادہ ترجیح دے رہا ہے۔۔۔

اگر آپ کا اس حوالے سے کوئ سوال ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔۔

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

ٹیکنالوجی کے اس دور میں آپ آج بھی عام مارکیٹنگ کر رہے ہیں؟تو آپ دنیا کے ساتھ کیسے چلیں گے اپنے کاروبار کی آنلائن مارکیٹن...
13/01/2025

ٹیکنالوجی کے اس دور میں آپ آج بھی عام مارکیٹنگ کر رہے ہیں؟
تو آپ دنیا کے ساتھ کیسے چلیں گے اپنے کاروبار کی آنلائن مارکیٹنگ کروائیں ٹائم اور پیسے دونوں بچائیں...
ہماری سروسزمیں شامل ہے:
1: سوشل میڈیا مارکیٹنگ
2: سوشل میڈیا مینجمنٹ
3: پیج بنانا
4: پیج کے لائکس اور فالوور بڑھانا
5: گرافک ڈیزائننگ
6: لوگو اور کور فوٹو بنانا
7: فیس بک ایڈز
8: انسٹاگرام ایڈز
تو ابھی رابطہ کیجیئے ۔
03096754789


Here’s a concise and engaging description you can use for a Facebook post to promote your digital marketing services:🚀 U...
06/01/2025

Here’s a concise and engaging description you can use for a Facebook post to promote your digital marketing services:

🚀 Unlock Your Business Potential with Expert Digital Marketing Services!

💡 Struggling to reach the right audience? Let us help you grow with tailored strategies designed just for your business!

🌟 Our Services Include:
✅ SEO: Rank higher on Google and attract organic traffic.
✅ Social Media Marketing: Engage and grow your audience with impactful campaigns.
✅ Content Creation: Tell your brand’s story with compelling visuals and words.
✅ PPC Advertising: Get instant results with targeted ads.
✅ Email Marketing: Build strong relationships and drive sales.
✅ Analytics & Reporting: Know what works and scale your success.
🌐 Ready to Elevate Your Brand?
Drop us a message or comment below to start your journey to success!

🌟 Looking to Take Your Business to New Heights? 🌟At  Brand Booster, we specialize in helping brands unlock their full po...
04/01/2025

🌟 Looking to Take Your Business to New Heights? 🌟

At Brand Booster, we specialize in helping brands unlock their full potential with tailored marketing strategies that drive results. 🚀

✅ Customized Campaigns
✅ Data-Driven Insights
✅ Creative Designs
✅ Proven Results

Let us turn your ideas into impactful campaigns that attract the right audience, boost engagement, and skyrocket your sales. 💼💡

📞 Contact us today to start your journey towards success!
Whatsapp # 030309 6754789DigitalMarketing

02/01/2025

Looking to take your business to the next level? At Brand Booster, we specialize in crafting tailored marketing strategies to help your brand thrive. 🚀 From digital campaigns to creative branding solutions, we’re here to amplify your reach and maximize your impact.

✅ Innovative Marketing Strategies
✅ Targeted Advertising
✅ Engaging Social Media Campaigns
✅ Results-Driven Solutions

Let’s unlock your business potential and make your vision a reality. 💼✨
📩 Contact us today to get started!
WhatsApp # 0309-6754789

02/12/2024

سمپل فارمولا۔۔۔

آپکا فون ڈیسائڈ کرتا ہے کہ آپ نے آگے زندگی میں کیا کرنا ہے۔۔۔ جی بالکل یہ چھوٹی سی ایوریج دو بائے چھ انچ کی ڈیوائس آپکی زندگی کی ڈائریکشن سیٹ کرتی ہے۔۔۔

اگر اس فون کو اچھے سے مینج کر لیا آپ نے تو زندگی مینج ہو جائے گی۔۔۔

آپ کیسا کنٹینٹ کنزیوم کرتے ہیں اس فون پر۔۔۔
آپ کی فون گیلری میں کون کون سے فولڈر بنے ہیں۔۔۔
آپ کی کنٹیکٹ لسٹ میں کیسے لوگ ہیں۔۔۔
آپکی واٹس ایپ میں کونسی چیٹ پنز ہیں۔۔۔
آپ نے کیسے گروپس جوائن کیے ہوئے ہیں۔۔۔
آپ کی واچ ہسٹری میں کون کون سی پلے لسٹس ہیں۔۔۔
آپ کی سیوڈ کولیکشن میں کون کون سا ڈیٹا پڑا ہوا۔۔۔
اپکی سوشل میڈیا پر کن کن لوگوں کو فولو کرتے ہیں۔۔۔
اپکے فون میں کونسی ایپس انسٹالڈ ہیں۔۔۔
آپ کے نوٹ پیڈ میں کیا کیا لکھا ہوا۔۔۔
آپکی ٹو ڈو لسٹ میں کیا کیا مائل سٹونز ہیں۔۔۔
آپ کے ریمائنڈر کون کون سے سیٹ ہیں۔۔۔

یہ سب کچھ آپکے فون پر ہے۔۔۔ آپکا فون بتاتا ہے آپ آگے کہاں جانے والے ہیں۔۔۔ آپ اگلے دو سال بعد کہاں کھڑے ہوں گے۔۔۔ اس پانچ چھ انچ کی ڈیوائس کو مینج کر لیا تو سمجھیں اپنا فیوچر مینج کر لیا۔۔۔
اس ایک چیز پر دھیان دیں ابھی سے آج سے ہی اس کے اثرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ دنوں میں ہی۔۔۔!!

تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز

01/12/2024

کیا آپ جانتے ہیں انٹرنیٹ کے ابتدائی دنوں میں ویب سائٹس کو چلانے کے لیے سرورز آن لائن نہیں ہوتے تھے، بلکہ ہر ویب سائٹ کے مالکان کے پاس اپنے اپنے کمپیوٹرز ہوتے تھے، جو سرور کے طور پر کام کرتے تھے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ویب سائٹ کے مالک کو نہ صرف کمپیوٹر کی خریداری اور دیکھ بھال خود کرنی پڑتی تھی، بلکہ ان سب کے ساتھ بجلی کا خرچہ اور دیگر زمہ داریوں کا بوجھ بھی اُٹھانا پڑتا تھا۔ ان کمپیوٹرز کو مسلسل آن رکھنا ضروری ہوتا تھا، جس سے بجلی کا خرچہ بڑھ جاتا، اور پھر انہیں چلانے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر، اور ماہرین کی ضرورت بھی ہوتی تھی۔مسلسل دنیا سے کنیکٹ رکھنے کے لیے انٹرنیٹ بھی درکار تھا

یہ سب کام ایک مشکل اور مہنگا عمل بن چکا تھا۔ ہر ویب سائٹ کا مالک اپنے سرور کی دیکھ بھال، سیکیورٹی، اپ ٹائم، اور ٹریفک مینجمنٹ کی تمام ذمے داری خود سنبھالتا تھا۔ اس کے علاوہ، اس کمپیوٹر کو ایک محفوظ جگہ پر رکھنے کی ضرورت بھی تھی، جو عموماً کسی دفتر یا اسکول کے کونے میں ہوتی تھی، اور اس کی جگہ بھی محدود ہوتی تھی۔ جیسے ہی ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھتا، اس سرور کی کارکردگی متاثر ہوتی، اور مزید خرچ آنا شروع ہو جاتا تھا۔

لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ ویب ہوسٹنگ کی دنیا میں جدت آئی، اور یہ سارا عمل بدل کر آسان ہو گیا۔ اب ویب ہوسٹنگ نے وہ سب مشکلات ختم کر دی ہیں، اور ہر ویب سائٹ کو ایک محفوظ اور منظم جگہ فراہم کی جاتی ہے، جس کی بدولت ویب سائٹ چلانا نہایت سہل اور مؤثر ہو گیا ہے۔

سوچیے، ایک شہر جہاں ہر ایک دکان الگ کہانی سناتی ہو، اور ہر دکان کو ایک جگہ چاہیے ہوتی ہے جہاں وہ اپنی دنیا بسا سکے۔ بالکل اسی طرح، ویب ہوسٹنگ وہ جگہ ہے جہاں آپ کی ویب سائٹ رہتی ہے، جہاں آپ کی کہانی دنیا بھر میں لوگوں تک پہنچتی ہے۔ ویب ہوسٹنگ ایک مہمان نواز میزبان کی طرح ہے جو آپ کی ویب سائٹ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے—فائل اسٹوریج سے لے کر ڈیٹا سیکیورٹی تک، سب کچھ ایک ہی چھت کے نیچے۔ جیسے آپ ایک بازار میں اپنی دکان کھول رہے ہیں، ویسے ہی ویب ہوسٹنگ آپ کو اپنی ڈیجیٹل جگہ فراہم کرتی ہے۔

ویب ہوسٹنگ کی کئی قسمیں ہیں، ہر ایک اپنی الگ کہانی کے ساتھ۔ سب سے عام ہے شیئرڈ ہوسٹنگ۔ یہ ایسے ہے جیسے آپ ایک ہاسٹل کے کمرے میں کئی لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ بہترین ہے ان لوگوں کے لیے جو بس شروعات کر رہے ہیں، کیونکہ اس کی لاگت کم ہے اور یہ ایک آسان شروعات ہے۔ لیکن جب ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھتا ہے یا سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے، تو کبھی کبھی تنگ ہو سکتے ہیں، جیسے ہاسٹل کے کمرے میں جگہ کم ہو جائے۔

اگر آپ تھوڑا زیادہ کنٹرول چاہتے ہیں، تو ورچوئل پرائیویٹ سرور (VPS) ایک اچھا انتخاب ہے۔ VPS کی مثال ایک فلیٹ کی طرح ہے—اپنی جگہ ہے، زیادہ پرائیویسی ہے، لیکن عمارت ابھی بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ شیئر ہے۔ یہ بہتر کنٹرول اور آزادی دیتا ہے، اور ویب سائٹ کی کارکردگی میں بھی بہتری لاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو تھوڑا آگے بڑھ کر اپنی دکان کو تھوڑا نیا انداز دینا چاہتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کو پوری آزادی چاہیے، جہاں سب کچھ آپ کا ہو، تو ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ سب سے بہتر راستہ ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے آپ ایک پوری عمارت خرید لیں—اب نہ کوئی شیئرنگ، نہ کوئی روک ٹوک۔ یہ ہوسٹنگ ان ویب سائٹس کے لیے ہے جو بڑی ہیں، جہاں سیکیورٹی، رفتار اور قابل اعتماد ہونا سب سے اوپر ہے۔ یہ مہنگی ضرور ہے، لیکن جو لوگ اپنی ویب سائٹ سے بڑی امیدیں رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک ضروری سرمایہ کاری ہے۔

کلاؤڈ ہوسٹنگ ایک نیا اور مزے دار طریقہ ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے آپ کی دکان کی تمام چیزیں الگ الگ شہروں میں پڑی ہوں، اور ضرورت پر کسی بھی جگہ سے استعمال ہو سکیں۔ یہ سب کچھ ہوا میں ہوتا ہے، اسی لیے اسے "کلاؤڈ" کہتے ہیں۔ یہ ہوسٹنگ کی دنیا میں لچک اور پھیلاؤ کا راز ہے—ٹریفک کتنا بھی بڑھ جائے، کلاؤڈ ہوسٹنگ اسے سنبھال سکتی ہے۔ یہ نئے دور کی ہوسٹنگ ہے، جہاں آپ صرف ایک سرور پر نہیں بلکہ کئی سرورز پر اپنی ویب سائٹ چلا سکتے ہیں۔

تو اب جب آپ ویب ہوسٹنگ کے یہ رنگ برنگے طریقے سمجھ چکے ہیں، تو ضروری ہے کہ اپنی ضرورت کے مطابق ایک ہوسٹنگ پلان چنیں۔ اگر آپ بس شروعات کر رہے ہیں، شیئرڈ ہوسٹنگ آپ کے لیے صحیح ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی کہانی کو تھوڑا اور دور تک، اور زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، تو VPS، ڈیڈیکیٹڈ یا کلاؤڈ ہوسٹنگ پر غور کریں۔ یہ ایک سرمایہ کاری ہے جو آپ کی ویب سائٹ کی رفتار، کارکردگی اور یوزر کے تجربے کو سیدھا اثر دیتی ہے۔ اور یاد رہے، ایک مضبوط ہوسٹنگ وہ بنیاد ہے جس سے آپ اپنی ڈیجیٹل کہانی کو دنیا بھر میں بہتر طریقے سے سنانے کا سفر شروع کرتے ہیں۔

محمد عبداللہ وسیم

28/11/2024

Address

Vehari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima Ghaffar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share