19/06/2026
ایک سال بعد آپ خود کو کہاں دیکھنا چاہتے ہیں؟
اس جملے کو پڑھنے کے بعد، صرف ایک سیکنڈ کے لیے رک جائیے۔ اپنی آنکھیں بند کریں اور تصور کریں۔ جون 2027 میں آپ کی زندگی کیسی ہونی چاہیے؟ آپ کا بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟ آپ کی پرسنل برانڈنگ کا لیول کیا ہونا چاہیے؟ آپ کے رشتے کتنے مضبوط اور آپ کا مائنڈ سیٹ کتنا پرسکون ہونا چاہیے؟
اس منظر کو اپنے دماغ کی اسکرین پر پورا واضح دیکھیں۔ اس کامیابی کو محسوس کریں۔ یہ ایک ایسا خواب ہے جو آپ سے آپ کا پورا پوٹینشل مانگ رہا ہے۔
ہم اکثر مستقبل کے بڑے بڑے خواب تو دیکھ لیتے ہیں، لیکن جیسے ہی آنکھیں کھلتی ہیں، ہم خود کو اسی پرانی جگہ پر پاتے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ہم تصور تو شاندار کرتے ہیں، لیکن ہمارے ایکشنز پرانے ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ آتا ہے کہ ہمیں وہاں پہنچنے کے لیے آج، ابھی اور اسی وقت کیا کرنا ہوگا؟
اگر آپ ایک سال بعد ایک بالکل مختلف اور کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں، تو آپ آج وہی پرانے کام نہیں کر سکتے جو پچھلے کئی سالوں سے کرتے آ رہے ہیں۔ اگر آپ کا دماغ آج بھی غیر تربیت یافتہ (Untrained) ہے، اگر آپ آج بھی اوور تھنکنگ اور سستی کے لوپ میں پھنسے ہوئے ہیں، تو ایک سال بعد بھی آپ ٹھیک اسی جگہ کھڑے ہوں گے جہاں آج کھڑے ہیں۔ مستقبل کو بدلنے کے لیے آج کے مائنڈ سیٹ کو بدلنا شرط ہے۔
مستقبل کو ڈیزائن کرنا این ایل پی میں ایک بہترین تکنیک ہے جسے ہم 'ٹائم لائن تھراپی' (Timeline Therapy) کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے ہم نہ صرف ماضی ختم کرتے ہیں، بلکہ لاشعور کے اندر مستقبل کے گولز کو اس طرح پلانٹ کرتے ہیں کہ ہمارا پورا جسم اور ذہن آٹو پائلٹ پر اس ہدف کی طرف بھاگنا شروع کر دیتا ہے۔
جب آپ کا مائنڈ سیٹ ٹرین ہو جاتا ہے، تو آپ کے اندر کا خوف ختم ہو جاتا ہے، آپ کا خود اعتمادی کا گراف عروج پر پہنچ جاتا ہے اور آپ روزانہ وہ ایکشنز لیتے ہیں جو آپ کو آپ کے خواب کے قریب کرتے ہیں۔
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں مستقبل ان کا نہیں ہوتا جو صرف سوچتے ہیں، مستقبل ان کا ہوتا ہے جو اپنے لاشعور کو اپنے قابو میں کر کے آج سے عمل کرنا شروع کرتے ہیں۔ اپ کے ذہن میں جو بھی ہے اس پر فوری عمل کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آنے والے سال کو بہترین بنائیں۔