03/10/2024
وہاڑی
ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ سے ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان ا ور سپیشل طلباء نے خصوصی ملاقات کرکے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے سید آصف حسین شاہ سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی اور ضلعی افسران کی طرف سے جم خانہ میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت، شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ تعیناتی کے دوران خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل کام کیا اور ضلع وہاڑی کی عوام سے بہت محبت اور پیار ملا۔ جسے ہمیشہ یاد رکھوں گا اور میں ضلع وہاڑی کی عوام،تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران اور ملازمین کی طرف سے محبت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ انتہائی محنت اور قابل آفیسر ہیں ضلع وہاڑی کی بہتری اور عوام کی فلاح کیلئے سید آصف حسین شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل او روزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو کامیابی سے ہمکنار رکھا اور عوام کی خدمت میں ہمارا ضلع ٹاپ اضلاع میں شامل رکھا۔ممبر ان صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ملک نوشیر لنگڑیال، سابق ممبر ان قومی اسمبلی نذیر احمد آرائیں،فقیر احمد آرائیں اور سابقہ ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ نے بطور ڈپٹی کمشنر ضلع میں تعیناتی کے دوران اعلی نظم ونسق کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل، شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کیا اور شہر میں تعیناتی کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ سے سپیشل بچوں نے بھی انکے آفس میں ملاقات کی اور دوران تعیناتی سپیشل ایجو کیشن سکول، سلونر سکول میں معیاری تعلیم و سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا جم خانہ میں الوداعی ظہرانہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ کی تعیناتی کے دوران ضلع وہاڑی میں امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بہترین کوارڈینیشن رہا اور ضلع وہاڑی میں مثالی امن کا قیام یقینی بنایا۔ ضلعی افسران نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے عرصہ تعیناتی عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنایا اور بطور ٹیم ورک ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈی پی او منصور امان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ایس این اے منیب احمد ڈوگر، سیکرٹری جمخانہ عمر سیٹھی، ممبر بورڈ آف گورنرز محمد یٰسین رامے، شاہد راشد ممبرز ڈویلپمنٹ کمیٹی خلیل احمد دیگر ممبران سمیت اہم شخصیات نے مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔