
29/06/2025
عرب دنیا میں ایک پاکستانی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس پر کیپشن ہے: "ياخي وش يأكلون الباكستانيين؟" (یا اللہ! یہ پاکستانی کھاتے کیا ہیں؟) تصویر میں ایک پاکستانی مزدور سیڑھیاں اُتر رہا ہے۔ اس کے ایک کندھے پر بھاری اے سی ہے، اور دوسرے ہاتھ میں وہ فون سن رہا ہے۔ یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ پردیس میں جینے والے لاکھوں افراد کی کہانی ہے۔ جب ایک شخص اپنے خاندان کی ذمہ داریاں اٹھاتا ہے، تو دنیا کا ہر بوجھ اسے ہلکا لگنے لگتا ہے۔ یہ محنت، یہ تھکن، یہ تنہائی — سب کچھ وہ خندہ پیشانی سے سہتا ہے، بس اپنے پیاروں کی خوشی کے لیے۔ پردیس میں محنت کرنے والا ہر شخص ہیرو ہے۔ میں ہر محنت کش، ہر پردیسی، اور اپنے خوابوں کے لیے جدوجہد کرنے والے ہر دل کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 🌟💪🏽🌎