AL-Qalam Media Group Pakistan

AL-Qalam Media Group Pakistan سچ بولنا صحافت ہے۔

05/03/2025

لڈن سے امتحانی مرکز چک نمبر 64 شفٹ۔
وہ سیاسی انجینئر جو دعوے کر رہے تھے کہ ملک نوشیر اور ساجد شاہ نے امتحانی مرکز لڈن بحال کروایا ہے وہ کہاں ہیں؟

انسان کو سیاست، مذہب، سائنس اور فن سے پہلے روٹی کی ضرورت ہوتی ہے!!~ کارل مارکس
04/03/2025

انسان کو سیاست، مذہب، سائنس اور فن سے پہلے روٹی کی ضرورت ہوتی ہے!!
~ کارل مارکس

25/05/2024

حکومتی ہدایات کے پیش نظر لڈن کے صرف ایک پرائیویٹ سکول نے بچوں کو چھٹیاں کردیں جبکہ دیگر تمام سکولوں کے پرنسپل نے چھٹیاں نہ کیں ۔ ہیٹ ویو سے معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ۔ چھٹیاں کرنے والے سکول کا نام سیوی سکول ہے ۔۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پرائیویٹ اداروں کے پرنسپل اپنے پیسوں کے لیے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں ؟
کیا یہ انسانیت ہے۔؟ ہیٹ ویو سے اگر بچے متاثر ہو گئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

24/05/2024

انسان اپنی پوری زندگی میں کوشش کے باوجود بھی اجالا نہ لا سکے تو کوئی بات نہیں ،لیکن اندھیرے سے صلح نہ کرے!

22/05/2024

ہر خلق کی گئی تخلیق قابل عزت و احترام ہے ، لیکن حضرت انسان کو رب وحدہ لاشریک نے اشرف المخلوقات جیسا منصب عطاء فرمایا۔ انسان چاہے وہ کافر ہو ، مشرک ہو ، بے ایمان ہو بنیادی طور پر ہے اشرف المخلوقات ہے!!۔
لیکن ہم ہی میں سے بعض اپنے آپ کو دوسروں سے افضل ، اعلیٰ گردانتے ہیں ، رنگ و نسل، قوم ،لسانیت اور مذہبی لحاظ سے ایک دوسرے کو کمتر و برتر کے عہدوں پر فائز کر دیا ہے۔ حالانکہ رب وحدۃ لاشریک نے سب کو برابر ہی پیدا فرمایا۔ حالانکہ سب ایک ہی طریقے سے پیدا ہوتے ہیں ، ایک ہی طریقے سے مر جاتے ہیں اور ایک ہی آواز پر سب کو اٹھایا جائے گا۔
سوال یہاں پر یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسانوں میں سے بعض اپنے آپ کو اونچا اور دوسروں کو گھٹیا کیوں سمجھتے ہیں ؟
ایک شخص جس کے پاس بہت زیادہ دولت ہے وہ اپنے آپ کو اعلیٰ گردانتا ہے ، بنیادی طور پر وہ تکبر کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور ایک شخص جس کے پاس دولت کم ہے وہ اپنے آپ کو غریب سمجھتا ہے۔ بنیادی طور پر وہ ناشکری کر رہا ہوتا ہے۔ حالانکہ رب نے دونوں کو برابر ہی پیدا فرمایا ہے ۔ عموماً دونوں کے اندر خون سرخ ہوتا ہے اور دل دھڑک رہا ہوتا ہے ۔ دونوں جب مریں گے تو برابر کی ہی جگہ ملے گی۔

*پنجاب اسلمبلی میں ہتک عزت کا بل منظور کر لیا گیا* اس حوالے سے آپ سب کو *اہم تاکید کی جاتی ہے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈ...
22/05/2024

*پنجاب اسلمبلی میں ہتک عزت کا بل منظور کر لیا گیا* اس حوالے سے آپ سب کو *اہم تاکید کی جاتی ہے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا* پر کسی بھی ادارے ، شخصیت کے بارے میں *غیر حقیقی ، یک طرفہ اور فریقین کے موقف کے بغیر اور عدم شواہد پر مبنی خبر شئیر نہیں کریں گے۔*

*ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟*
ہتک عزت بل 2024بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اورسوشل میڈیا پر ہو گا اور یہاں پھیلائی جانے والی جھوٹی، غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا مقدمہ درج ہو سکے گا۔
یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہو گا۔ ذاتی زندگی، عوامی سطح پر بھی شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر کارروائی ہو گی۔
ہتک عزت کے مقدمات کے لیے ٹربیونل قائم ہوں گے جو کہ چھ ماہ میں فیصلہ کرنےکے پابند ہوں گے۔
صوبائی اسمبلی میں منظور ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے تحت ٹی وی چینل اور اخبارات کے علاوہ فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام پر بھی غلط خبر یا کردار کشی پر 30 لاکھ روپے ہرجانہ ہو گا۔

گلگت بلتستان کی تمام سرکاری گاڑیوں پر لکھا گیا ھے "یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ھے"یہ گلگت بلتستان کی گاڑیوں پر لکھا جاس...
21/05/2024

گلگت بلتستان کی تمام سرکاری گاڑیوں پر لکھا گیا ھے "یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ھے"
یہ گلگت بلتستان کی گاڑیوں پر لکھا جاسکتا ھے تو اسلام آباد اور صوبوں میں کیوں نہیں لکھا جا سکتا۔
عوامی ٹیکسوں سے ملنے والی سرکاری مراعات پر ذاتی اجارہ داری صرف اسی صورت میں بند ھو سکتی ھے جب عوام جاگ رہی ھو!

احتشام الحق صدیقی ! ضلع وہاڑی کا سب سے زیادہ ذہین وکیل ۔ دلائل کی دنیا کا بادشاہ ۔وکالت کی دنیا کا سرخیل۔ ضلع وہاڑی کا س...
20/05/2024

احتشام الحق صدیقی ! ضلع وہاڑی کا سب سے زیادہ ذہین وکیل ۔ دلائل کی دنیا کا بادشاہ ۔وکالت کی دنیا کا سرخیل۔ ضلع وہاڑی کا سبے بڑا بزرگ وکیل ہے ۔ آپ کی وکالت کے پورے پاکستان میں چرچے ہیں ۔ احتشام الحق صدیقی کا نام سنتے ہی بڑے بڑے وکیلوں کے پیر کانپنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ کمرہ عدالت میں دلائل کے جب انبار لگاتے ہیں تو مخالف وکلاء پر سکتا طاری ہو جاتا ہے ۔ بے گناہ ملزمان اور مظلوم مدعیوں کے لیے احتشام الحق صدیقی صاحب ایک نعمت سے کم نہیں ہیں ۔ آپ کی کتابیں اٹھا کر آپ کے پیچھے چلنا بھی ثواب سے کم نہیں ہے ۔ بزرگ وکیل کے دلائل زندگی میں پہلی مرتبہ سنے تو پتہ چلا کہ وکالت کسے کہتے ہیں ؟ آپ نے آج حق اور سچ کو بلند کر دیا۔

"انسانیت کی کتاب کا پہلا حرف احساس اور رحم دلی ہے"
20/05/2024

"انسانیت کی کتاب کا پہلا حرف احساس اور رحم دلی ہے"

20/05/2024
20/05/2024

امریکہ جہاں اپنے وفادار غلاموں وسہولت کاروں کے ذریعہ رجیم چینج نہیں کرپاتا
وہاں ہیلی کاپٹر یا جہاز خراب کر دیتا ہے !!

08/05/2024

”انسانوں کے درمیان صرف ایک ہی تفریق ہے اور وہ ظالم اور مظلوم کی ہے۔ اس کے علاوہ تمام تفریقیں ظالموں کی اپنی پیدا کردہ ہیں۔ تا کہ مظلوموں کو متحد نہ ہونے دیا جائے۔ اگر یہ متحد ہو گئے، تو ظالموں کا صفایا کر دیں گے۔“
(شاہ سعید احمد رائے پوری رح)

05/05/2024

ہر اُس شخص کو پاگل خانے میں ہونا چاہیے جو شجرے، نسب، نطفے
اور ذات کی بنیاد پر خود کو دوسروں سے کم تر سمجھتا ہو !😊

30/04/2024

کیا ظلم کرنے والے اور ظلم سے روکنے والے برابر ہو سکتے ہیں؟

30/04/2024

وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ🥀

22/04/2024

- إِنَّ بَطْشَ رَبّكَ لَشَدِيدٌ❗
- تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے

20/04/2024

گفتگو انسان کا لباس ہے

Address

Shahzad Stamp Farosh Near Police Station Luddan
Vehari
61100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL-Qalam Media Group Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AL-Qalam Media Group Pakistan:

Share

Category