VEHARI NEWS

VEHARI NEWS It is a page dedicated to news, views and ideas about District Vehari, Punjab, Pakistan. The name Vehari means low lying settlement by a flood water channel.

Vehari District (Urdu: ضلع وہاڑی) is a district in the Punjab province of Pakistan - the city of Vehari is the capital of the district.[1] The district was created in 1976 out of the three tehsils of Multan District (Vehari, Burewala and Mailsi). The district lies along the right bank of the river Sutlej which forms its southern boundary.

03/10/2025

بغیر ملکیت تبدیل کروائے گاڑی چلائی تو 10ہزار جرمانہ ہوگا

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ ساہوکا کی ڈکیت گینگز کے خلاف کاروائی *بوریوالا: ڈکیت گینگ کے 4 ممبران ...
03/10/2025

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ ساہوکا کی ڈکیت گینگز کے خلاف کاروائی

*بوریوالا: ڈکیت گینگ کے 4 ممبران گرفتار، 5 مقدمات ٹریس، 7 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ و،اسلحہ برآمد*

بوریوالا: گرفتار ملزمان میں افتخار، شہزاد، سلمان اور حسیب شامل ہیں

بوریوالا: ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 5 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ ناجائز پسٹل برآمد۔

بوریوالا: ملزمان کو شب و روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا

بوریوالا ۔ کاروائی میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ساہوکا راو یاسر نواز اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا

بوریوالا: منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ محمد افضل ڈی پی او

بوریوالا: شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ہے۔ محمد افضل ڈی پی او

*ایک لاکھ روپے انعام*اگر کوئی ان تین افراد کو جانتا ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔ پہچان کرنے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے...
03/10/2025

*ایک لاکھ روپے انعام*
اگر کوئی ان تین افراد کو جانتا ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔ پہچان کرنے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ان لوگوں نے 24 ستمبر کو دن 11 بجے چک 67/15 ایل وجھیانوالہ میں ایک گھر کے گیٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
*برائے رابطہ نمبر* 03147174011

افسوسناک خبر میلسی کے نواحی علاقے کرم پور میں اچانک لا پتہ ہونے  والے کمسن بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد
02/10/2025

افسوسناک خبر
میلسی کے نواحی علاقے کرم پور میں اچانک لا پتہ ہونے
والے کمسن بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد

02/10/2025

چوروں کی شناخت کرلیں
عورتیں اور ساتھ یہ لڑکا قیمتی سامان دوکان سے چوری کر کہ لے گیا اس طرح کے فراڈ لوگوں کو پکڑنے میں مدد کرے یہ لڑکا اس عورتوں کو موٹر سائیکل پر لے کر گیا موٹر سائیکل کا نمبر 5272 ہے اگر کوئی بھائی ان عورتوں یا لڑکے کو جانتا ہے تو
فوری اطلاع دے
معلومات فراہم کرنے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور نقد انعام بھی دیا جائے گا
برائے رابط
محمد خالد
03035715891
03071996344
باری موبائل شاپ لاری اڈا

محسن نقوی: ’میں نے انڈین کرکٹ بورڈ سے نہ تو معافی مانگی ہے، اور نہ کبھی مانگوں گا۔۔۔ اگر انڈین ٹیم واقعی ٹرافی چاہتی ہے ...
02/10/2025

محسن نقوی: ’میں نے انڈین کرکٹ بورڈ سے نہ تو معافی مانگی ہے، اور نہ کبھی مانگوں گا۔۔۔ اگر انڈین ٹیم واقعی ٹرافی چاہتی ہے تو خوشی سے اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے ٹرافی لے جائیں۔‘
مکمل خبر: https://bbc.in/48LzaWh

02/10/2025

"وہاڑی کے علاقے اندرون مسجد باغ والی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سولر بیٹری کے اچانک پھٹنے سے لگی، جس کے نتیجے میں دکان کے اندر ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے ریسکیو عملہ آگ بجھانے میں مصروف
"ریسکیو 1122 کی تین فائر فائٹر گاڑیوں اور عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بھرپور کارروائی کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کوششوں کے بعد چند ہی منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا، جس سے اردگرد کی دکانیں اور بازار محفوظ رہے۔ آگ بھٹی موبائل شاپ میں سولر بیٹری پھٹنے کے نتیجے میں لگی، جس سے دکان کو جزوی نقصان ہوا عینی شاہدین کے مطابق دھوئیں کے بادل اٹھتے ہی لوگ جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے، دکانداروں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔ شہریوں نے ریسکیو کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ اگر تاخیر ہو جاتی تو نقصان کئی گنا بڑھ سکتا تھا

ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، دو زخمیبورے والا ( ) وھاڑی روڈ 531 ای بی ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار بیڈ فورڈ ...
29/09/2025

ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، دو زخمی

بورے والا ( ) وھاڑی روڈ 531 ای بی ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار بیڈ فورڈ ٹرک اور مہران کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بورے والا کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مہران کار میں تین افراد سوار تھے جن میں بزرگ شہری محمد ارشد ولد نذیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ کار ڈرائیور احمد ولد ارشد کو شدید زخمی حالت میں کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا اور فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بورے والا منتقل کیا گیا۔ کار میں سوار ایک خاتون، فریحہ زوجہ احمد، معجزانہ طور پر محفوظ رہیں اور انہیں معمولی زخموں پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر و انچارج بورے والا عبدالجبار بھی موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔

ہیڈ اسلام کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی
28/09/2025

ہیڈ اسلام کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

28/09/2025

ہیڈ اسلام کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

واہ بات یہاں تک آچکی ہے ۔۔
27/09/2025

واہ بات یہاں تک آچکی ہے ۔۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر نادرا کا اقدامڈائریکٹرجنرل، نادراریجنل ہیڈآفس ملتان کی وہاڑی میںکھلی کچہری30ستمبر 20...
27/09/2025

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر نادرا کا اقدام
ڈائریکٹرجنرل، نادراریجنل ہیڈآفس ملتان کی وہاڑی میں
کھلی کچہری

30ستمبر 2025،بروز منگل،صبح 10:30بجے سے 11:30بجے تک
نادرا زونل آفس، نزد ڈیفنس ویو کالونی
مین بورے والہ روڈ، تحصیل و ضلع وہاڑی

وہاڑی اور نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والےشہری کھلی کچہری میں تشریف لائیں، نادرا سے متعلق اپنے مسائل براہِ راست بتائیں اور ان کا فوری ازالہ کرائیں

Address


Telephone

+923157711353

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VEHARI NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VEHARI NEWS:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share