02/01/2026
کسی بھائی نے
inbox
میں یہ سوال پوچھا ہے،
ai
سے مفت میں ویڈیو کیسے بنائیں؟ تو میں نے سوچا کے آپ سب کو بھی یہ طریقہ بتا دوں۔
ویڈیو کے لئے سب سے پہلے آپ Chatgpt سے اپنی ویڈیو کی سٹوری لکھوائیں، اُسے بولیں کے "میں اِس طرح کی ایک ویڈیو بنوانا چاہتا ہوں مجھے پراپر سٹوری/اسکرپٹ لکھ کر دو۔ "
جب وہ آپکو سٹوری لکھ کر دے دے تو پھر آپ اسکو بولنا "اس پوری سٹوری کے سین (scene) بنا دو۔"
جب وہ سینز بنا دے تو پھر آپ ترتیب سے (سین 1، سین 2) وہ سینز وہاں سے کاپی کرنا اور grok ai پر آجانا۔
۔ grok ai پر آپ وہ سین پیسٹ کر کے پہلے اسکی پکچر بنوانا، وہ چار پانچ پکچرز بنا دیگا ایک سین کی، جو آپکو بہتر لگے اُس پکچر پر creat video والے آپشن پر کلک کر دینا، اسکی ویڈیو بن جائے گی۔
جب پہلے سین کی ویڈیو بن جائے تو اُس ویڈیو کا لاسٹ فریم کاپی کر لینا (وہی پر فریم کاپی کا آپشن ہوتا ہے)۔
پھر جب اپنی سٹوری کا دوسرا سین grok کو دو گے تو پہلے سین کا جو لاسٹ فریم کاپی کیا تھا وہ ساتھ میں پیسٹ کر دینا، آپ کی ویڈیو وہی سے continue ہوگی جہاں سے پہلے سین کی end ہوئی تھی۔ وہی کریکٹرز، وہی کہانی، سب کچھ same رہے گا۔
بس اسی طرح پوری سٹوری کے سارے سینز کی ویڈیو بنوا لو مفت میں جیسی آپ چاہو۔
جب مکمل ہو جائیں سٹوری کے تمام سینز، تو پھر ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ اور جہاں چاہیں استعمال کریں، کوئی Copyright ایشو نہیں آئے گا، یہ آپ کا اپنا original content ہے، مونیٹائز بھی ہوگا اور وائرل بھی ہوگا۔