19/05/2025
ویہاڑی: چک نمبر 188 ای بی، میاں پکھی میں 12 سال سے حرام مردار گوشت کی فروخت جاری – انتظامیہ خاموش تماشائی
ویہاڑی کے نواحی علاقے چک نمبر 188 ای بی، میاں پکھی میں ایک لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے جہاں ایک ، امیر نامی شخص، گزشتہ 12 برس سے سرعام حرام اور مردار جانوروں کا گوشت ذبح کر کے عوام کو فروخت کرتا رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق امیر اکیلا نہیں بلکہ اس کے ساتھ دیگر افراد پر مشتمل ایک گینگ بھی شامل ہے جو اس مکروہ دھندے میں اس کا ساتھ دے رہا ہے۔
یہ گروہ عرصہ دراز سے نہ صرف عوام کو دینی لحاظ سے حرام بلکہ صحت کے لیے خطرناک مردار گوشت کھلا رہا ہے، بلکہ اس دھندے میں بارہا گرفتار کیے جانے کے باوجود بچ نکلنے میں کامیاب رہا
ٹیم فائیو سٹار اور مقامی شہریوں نے آج ایک بار پھر امیر اور اس کے ساتھیوں کو موقع پر جانور ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی ویڈیو بھی بنا لی،
اہم بات یہ ہے کہ تمام تر شواہد کے باوجود محکمہ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اس گھناؤنے جرم میں بالواسطہ شراکت کے مترادف ہے۔
عوامی مطالبات:
ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
گوشت کے نمونے فوراً لیبارٹری بھیج کر رپورٹ جاری کی جائے۔
علاقے میں موجود تمام قصابوں اور گوشت فروشوں کی جانچ کی جائے۔
محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔
اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
رپورٹ یاسر نوناری*