IMRAN AFZAL

IMRAN AFZAL If you want success follow the teachings of Hazrat Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

27/07/2025

Big shout out to my newest top fans! Mohsin Raza

21/07/2025


اردو زبان ہماری تہذیب، ثقافت اور شناخت کی نمائندہ ہے۔ یہ وہ زبان ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرویا اور تح...
10/07/2025

اردو زبان ہماری تہذیب، ثقافت اور شناخت کی نمائندہ ہے۔ یہ وہ زبان ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرویا اور تحریکِ پاکستان میں جذبات اور شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنی۔ اردو شعرا اور ادیبوں نے قوم میں بیداری پیدا کی، جذبہ حریت جگایا اور اتحاد کا پیغام دیا۔ اردو صرف بولنے کی زبان نہیں، بلکہ ایک مکمل سوچ اور احساس ہے جو ہمیں اپنی تاریخ اور اصل سے جوڑتی ہے۔

#ادب #شعور #ثقافت

استاد ابن محمد یار صاحب کو سلام!
01/07/2025

استاد ابن محمد یار صاحب کو سلام!


بیماریاں یا دھوکہ؟
میں ڈاکٹر نہیں ہوں،لیکن جو کچھ میں بتانے جا رہا ہوں یہ ڈاکٹر نہیں بتا سکتے۔ میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ ایسا واقعہ جو میری سوچ کی دنیا کو بدل گیا، جس نے مجھے مجبور کیا کہ میں سوال کروں، تحقیق کروں، اور اس تحقیق کو لوگوں تک پہنچاؤں۔ میری والدہ کو دائمی کھانسی کا مسئلہ تھا۔ وہ کھانسی جو کسی بھی دوا سے ختم نہیں ہو رہی تھی۔ ہم انہیں ایک ماہر ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹر نے دل کے ٹیسٹ کروائے اور بتایا کہ انہیں دل کی بیماری ہے۔ کچھ دوائیاں تجویز کی گئیں۔ حیرت انگیز طور پر وہ دوائیاں کھاتے ہی میری والدہ کی کھانسی بند ہو گئی۔ لیکن جیسے ہی دوا چھوڑتے، کھانسی دوبارہ شروع ہو جاتی۔ پھر ہم واپس جاتے، دوا لیتے، پھر ٹھیک ہو جاتیں، اور پھر یہ سلسلہ 2 سال تک چلتا رہا۔
میرے ذہن میں خیال آیا کہ میں یہ چیک کروں کہ یہ گولیاں کس بیماری کے متعلق ہیں، اور میں حیران رہ گیا کہ ان میں کوئی بھی دوا دل کی بیماری کے لیے نہیں تھی۔ میری والدہ کو دل کی بیماری تھی ہی نہیں! دو سال تک مسلسل وہ دوائیاں کھاتی رہیں، جس کے نتیجے میں انہیں شوگر، ہائپو تھائیرائیڈ، اور لپڈ پروفائل میں خرابیاں جیسے مسائل لاحق ہو گئے۔ ایک بار پھر ہم ایک نئے اور ماہر ڈاکٹر کے پاس گئے، انہوں نے مکمل ٹیسٹ کروائے، اور صاف کہہ دیا: "انہیں دل کا کوئی مسئلہ نہیں ہےجب میں نے ساری بات کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کی تو ایک لمحے کے لیے میری سوچ رک گئی۔ مجھے احساس ہوا کہ یہ گولیاں دراصل صرف ایمرجنسی کا کام کر رہی ہیں ۔یہ بیماری کی اصل جڑ کو نہیں، بلکہ صرف اس کی علامت کو وقتی طور پر دبا رہی ہیں۔ اور ہم یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ مرض ختم ہو گیا، حالانکہ وہ تو اندر ہی اندر اپنی جڑیں مضبوط کر رہا تھا۔اوریہ دوائیاں مزید بیماریوں کو پیدا کر رہی ہیں۔
یہ وہ موڑ تھا جب میرے اندر تحقیق کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔ میں نے طب نبوی کا مطالعہ کیا، آیورویدک فلسفہ پڑھا، تاؤ فلاسفی کو جانچا، اور جدید میڈیکل سائنس کے اندر گہرائی سے داخل ہوا۔اور ایک کتاب لکھی جو ایمازون پر شائع ہوئی ۔ ایک وڈیو بنائی جس کو ایک ماہ میں 81 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
میں حیران تھا کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ اموات نان کمیونیکیبل ڈیزیز یعنی غیر متعدی بیماریوں سے ہو رہی ہیں۔ شوگر، بلڈ پریشر، تھائیرائیڈ، کولیسٹرول، معدے، گردے، دل کی بیماریاں ، یہ سب وہ بیماریاں جو اندر سے پیدا ہوتی ہیں، اور باہر صرف اپنی علامات دکھاتی ہیں۔ 100 سال پہلے صورتحال مختلف تھی، اُس وقت لوگ متعدی امراض سے مرتے تھے، جیسے کہ طاعون، ہیضہ، یا چیچک۔ لیکن آج کی بیماری، خاموشی سے انسان کے اندر پیدا ہوتی ہے، اور اس کی اصل جڑ اکثر ہمارے لائف اسٹائل میں ہوتی ہے۔
میں نے اپنی تحقیق میں یہ پایا کہ اصل قاتل تین چیزیں ہیں: ذہنی دباؤ، غلط خوراک، اور جسمانی سستی۔ میرے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ذہنی دباؤ یعنی ڈپریشن اور انزائٹی کا آیا۔ ماڈرن سائیکالوجی اور نیوروسائنس اس بات پر متفق ہیں کہ جب انسان مستقل دباؤ میں رہتا ہے تو اس کے دماغ سے "کورٹیسول" جیسے ہارمون خارج ہوتے ہیں جو کہ پورے جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں، معدہ، جگر، دل، دماغ سب متاثر ہوتے ہیں۔ جب یہ دباؤ طویل ہو جائے تو پھر جسم کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے، اور بیماریاں آسانی سے حملہ کرتی ہیں۔
اسی دباؤ کی وجہ سے لوگ یا تو بے تحاشا کھاتے ہیں، یا کچھ بھی نہیں کھاتے۔اور کھاتے ہوئے باتیں کرنا اور موبائل یا ٹی وی دیکھنا بہت خطرنا ک عمل ہوتا ہے۔ہمارا ذہن بھٹک جاتا ہے۔ اور اس طرح نظام انہضام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس طرح خوراک بڑی آنت میں چپک جاتی ہے اور خوراک زہر میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر نارمن واکر نے اس بات پر بیس سال تحقیق کر کے "کالن ہیلتھ"کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں بتایا کہ بڑی آنت کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کم از کم 300 بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں ذہنی الجھنیں، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، دل کی بیماریاں، جلدی مسائل، اور نظام ہضم کی بیماریاں شامل ہیں۔
پھر میں نے تحقیق کی کہ لوگ کیا کھا رہے ہیں؟ ہماری روزمرہ خوراک میں بازار کے پاپڑ، چپس، بسکٹ، چاکلیٹ، کیمیکل سے بھرپور جوس، بیکری مصنوعات، اور فاسٹ فوڈ شامل ہو چکی ہیں۔ ان سب میں الٹرا پروسیسڈ شوگر، سوڈیم، ریفائنڈ کاربوہائڈریٹس ، ریفائنڈ آئل اور ٹرانس فیٹ کی بہتات ہوتی ہے۔ کتاب Salt, Sugar, Fat یہ بات ثابت کرتی ہے کہ خوراک بنانے والی کمپنیاں جان بوجھ کر ہمارے دماغ کے "ریوارڈ سینٹر" کو نشانہ بناتی ہیں تاکہ ہم ان کے پروڈکٹس کے عادی بن جائیں۔
ڈاکٹر جیسن فنگ، جو موٹاپے اور شوگر پر ماہر تحقیق کار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہر بیماری کی جڑ موٹاپا ہے، اور موٹاپے کی جڑ ہے الٹرا پروسیسڈ فوڈ ، کاربوہائیڈریٹس اور ریفائنڈ شوگر کا حد سے زیادہ استعمال۔ جب جسم کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار کو سنبھال نہیں پاتا تو یہ انسولین کے نظام کو خراب کر دیتا ہے، جو آخرکار شوگر کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
اگر ہم ان تمام بیماریوں کو ایک لائن میں بیان کریں تو وہ صرف یہ ہے: ہم غلط خوراک کھا رہے ہیں، حد سے زیادہ کھا رہے ہیں، ہم ایکسرسائز نہیں کرتے، اور ہم مستقل ذہنی دباؤ میں ہیں۔
کوئی مانے یا نہ مانے ہماری 85 فیصد بیماریاں ہمارے اختیار میں ہیں جن کا علاج ہم خود کر سکتے ہیں،اسکے لیے ہمیں ڈاکٹر کی نہیں بلکہ سمجھ کی ضرورت ہے۔ بس صحت کے متعلق چند رہنما اصول ہمیں ان بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ہم ان سادہ سے اصولوں پر عمل کر کے گولیاں کھانے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور ہسپتال کے دھکے کھانے سے بچ سکتے ہیں۔صحت زندگی ہےاور زندگی وہی ہے جو ہنستے کھیلتے گزرے نہ کے مرگ بستر پر دن پورے کرتے۔اب اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں اور ان بیماریوں کا حل چاہتے ہیں تو ہم ان رہنما اصولوں پر بات کرتے ہیں، جو بہت سادہ ہیں بس ان پر عمل کرنے کے لیے آپکو قوت ِ ارادی کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلا اصول: صبح جلدی اٹھیں اور پیدل چلیں۔ جدید میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ صبح کی دھوپ میں واک کرنے سے آپ کے جسم میں "سیروٹونن" کی سطح بڑھتی ہے، جو کہ دماغی سکون اور مثبت سوچ کے لیے ضروری ہے۔ واک جسم میں موجود "کورٹیسول" (یعنی دباؤ کے ہارمون) کو نیچے لاتی ہے، جس سے آپ کا جسم متحرک، ہلکا اور خوش مزاج ہوتا ہے۔
صبح نہار منہ ایک لیٹر کے قریب پانی پینے سے جگر اور گردے متحرک ہوتے ہیں، جسم میں جمع شدہ زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں، اور میٹابولزم بہتر ہوتا ہے۔نہار منہ پانی پینا بڑی آنت کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات Japanese Water Therapy میں بھی بتائی گئی ہے کہ صبح نہار منہ پانی پینے سے شوگر، بلڈ پریشر اور معدے کی بیماریاں بہتر ہو سکتی ہیں۔پانی ایک ایک گھونٹ کر کے پییں تاکہ لعاب دہن کے ساتھ جا کر نظام ہضم کو بہتر کرے۔ اس کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں تاکہ جسم پانی کو جذب کر سکے۔
کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پانی پینے سے جسم کو ہائیڈریشن ملتی ہے، لیکن کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نظام ہضم کی حرارت کو ختم کرتا ہے، جس سے کھانا جلدی ہضم نہیں ہوتا۔ معدے میں گیس، قبض اور تیزابیت پیدا ہوتی ہے، جو وقت کے ساتھ السر، اینزائٹی، اور میٹابولک سلو ڈاؤن کا سبب بنتی ہے۔یعنی کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پانی پی لیں اور کھانا کھانے کے 50 منٹ بعد پانی پئیں ۔
اگر وزن زیادہ ہے تو چاول، نمک ،گندم، شوگر جیسی خوراک کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔ موٹاپے کا مطلب ہے کہ جسم میں ہر وقت سوزش چل رہی ہے، جو کہ ہر بیماری کی بنیاد ہے۔ تحقیق کہتی ہے کہ وزن کم کرنا انسولین کی حساسیت کو بہتر کرتا ہے، بلڈ پریشر، تھائیرائیڈ، دل اور جوڑوں کے درد میں واضح کمی آتی ہے۔شاید ہی آپ نے سنا ہے کہ شوگر کا مریض بنا دوائیوں کے ٹھیک ہوا ہو اور وہ نارمل زندگی جی رہا ہو، لیکن یہ حقیقت ہے اور ایسے کئی مریضوں کا ذکر ڈاکٹر جیسن فنگ کی کتا ب “The Diabetes Code”میں ملتا ہےجو بنا دوائی کے شوگر کو ریورس کر کے نارمل اور صحت مند زندگی جی رہے ہیں۔میرے بھی ایسے دوست ہیں جن کو میں نے اس تحقیق سے آگا ہ کیا اور وہ اپنی شوگر بنا دوائیوں کے ریورس کر چکے ہیں۔موٹاپے اور شوگر کے مریض گندم اور چاول کی کمی پوری کرنے کے لیے سلاد پر 2 چمچ زیتون تیل چھڑک کر کھانا شروع کر دیں ان کو بھوک نہیں لگے گی۔اور انکے وزن کو بہت جلدی کم کرنے میں مدد کرے گی۔ فائبر سے بھرپور غذا کھائیں، کیونکہ یہ آپ کے نظامِ ہضم کے لیے قدرتی جھاڑو کا کام کرتی ہے۔ فائبر آنتوں کی صفائی کرتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے، اور معدے کو فعال رکھتا ہے۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، اور وزن کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جو، دلیہ، چنے، پھلیاں، تازہ سبزیاں، پھل، اور بیج جیسے السی اور چیا سیڈز فائبر کے بہترین قدرتی ذرائع ہیں۔ جب آپ روزانہ فائبر والی غذا استعمال کرتے ہیں تو آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے، جسم زہریلے مادوں سے پاک رہتا ہے، اور توانائی بھرپور محسوس ہوتی ہے۔ فائبر نہ صرف جسم کو صاف کرتا ہے بلکہ کئی خطرناک بیماریوں جیسے دل کی بیماری، کینسر، اور شوگر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس لیے اپنی روزمرہ غذا میں قدرتی فائبر ضرور شامل کریں۔
ہماری زندگی سانس سے جڑی ہے، اور سانس کا معیار ہی ہماری صحت، سکون اور توانائی کا معیار ہے۔ روزانہ صرف 5 منٹ کے لیے سانس کی مشق کریں ۔لمبا، گہرا اور آہستہ سانس لیں جو آپ کو نہ صرف جسمانی بیماریوں سے بچا سکتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ، بے چینی، اور نیند کے مسائل کو بھی کم کر سکتی ہے۔
یہ مشق آپ کے جسم میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتی ہے، دل کی دھڑکن کو نارمل کرتی ہے، دماغ کو سکون دیتی ہے، اور اعصاب کو مضبوط کرتی ہے۔ سانس کو شعوری طور پر بہتر بنانا، آپ کو اپنی ذات کے قریب لے آتا ہے، اور ہر دن ایک نئی توانائی کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ یاد رکھیں، جتنا گہرا سانس، اتنی گہری زندگی۔
نیند بہت اہم ہے۔ اگر نیند کے مسائل ہیں تو یہ آپ کے نظامِ ہضم کو بری طرح متاثر کرتی ہے، کیونکہ نیند کے دوران ہی ہمارا جسم اندرونی نظام کی مرمت اور صفائی کرتا ہے۔ جب نیند پوری نہ ہو تو ہاضمے کے لیے ضروری ہارمونی عمل متاثر ہوتا ہے، معدے میں تیزابیت بڑھتی ہے، خوراک صحیح طریقے سے ہضم نہیں ہوتی، اور پیٹ میں گیس، قبض یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔
نیند کی کمی سے "گھریلن" اور "لیپٹن" جیسے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے، جو بھوک کے سگنلز کنٹرول کرتے ہیں، اس لیے انسان بلاوجہ زیادہ کھاتا ہے اور موٹاپے، شوگر، اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لیے روزانہ کم از کم 7 سے 8 گھنٹے کی گہری نیند لینا صرف دماغ کے لیے نہیں بلکہ آپ کے معدے، جگر، دل، اور ہارمونی توازن کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔ یاد رکھیں: اچھی نیند، اچھی صحت کی بنیاد ہے۔اگر آپکو اچھی اور گہری نیند آتی ہے، اگر آپکو اچھی بھوک لگتی ہے، اگرہر روز صبح اٹھتے ہی آپکے معدے کی صفائی ہو رہی ہے، اگر آپکو کوئی پریشانی اور ڈپریشن نہیں ہے، اگر آپ بازاری ، بوتل ، جوس،چینی مصنوعات اور الٹرا پروسسڈ فوڈ سے بچے ہوئے ہیں تو مبارک ہو آپ صحت مند ہیں۔ریفائنڈ شوگر، ریفائنڈ آئل ،اور ریفائنڈ کاربوہاہڈریٹس بہت خطرنا ک ہیں انکا استعمال فوری بند کر دیں۔ ایمرجنسی میں گولی کھانا ٹھیک ہے۔ لمبے عرصے تک گولیاں کھاتےرہنا آپکو مزید بیماریوں میں دھکیل رہا ہے۔اب اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ میں آپ سے یہ کہہ رہا ہوں کہ گولیاں چھوڑ دیں۔ میں آپکو ہوش میں لانے کی بات کر رہا ہوں آپکو جگانے کی بات کر رہا ہوں۔
اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ روزانہ کی عادتوں کو درست کر لیں، اپنے کھانے پینے کو قدرتی بنا لیں، صبح جلدی اٹھنا، پانی صحیح وقت پر پینا، خوراک کو سنت کے مطابق کھانا، دباؤ سے نکلنے کے لیے واک، عبادت، دعا، یا مراقبہ اپنانا شروع کر دیں، تو انشاءاللہ آپ نہ صرف گولیاں چھوڑ سکیں گے بلکہ ایک بھرپور صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔
یہ سب میرا تجربہ ہے، ایک مسافر کا تجربہ جو اپنی والدہ کے لیے نکلا تھا، مگر راستے میں بہت سے لوگوں کے لیے چراغ بن گیا۔ اگر آپکو میری بات سمجھ آئے تو عمل کرلیں اور اگر فرق نظر آئے تو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
تحریر: ابنِ مُحمد یار

کامیابی اور مستقل مزاجی (Consistency) ایک دوسرے سے گہرے طور پر جُڑے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی شخص اُس وقت تک حقیقی کامیابی حاصل...
29/06/2025

کامیابی اور مستقل مزاجی (Consistency) ایک دوسرے سے گہرے طور پر جُڑے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی شخص اُس وقت تک حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے مقصد پر مستقل مزاجی سے قائم نہ رہے۔ مستقل مزاجی کا مطلب ہے کہ انسان روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے محنت کرے، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔ کامیابی کا راستہ اکثر لمبا اور مشکل ہوتا ہے، لیکن وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو ہار نہیں مانتے اور مسلسل آگے بڑھتے ہیں۔ چاہے امتحانات کی تیاری ہو، کسی ہنر کو سیکھنا ہو یا کاروبار کو بڑھانا ہو، ہر میدان میں مستقل مزاجی ہی کامیابی کی بنیاد بنتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آج سے ہی تھوڑی تھوڑی محنت کرنا شروع کریں، اور اسے روز کا معمول بنا لیں۔

📢 پنجاب کے اسکول سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہپنجاب حکومت نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ...
29/06/2025

📢 پنجاب کے اسکول سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بجلی کے خرچے کم ہوں اور ماحول محفوظ رہے۔

ابھی تک 861 میں سے صرف 4 اسکول ہی سولر پر جا سکے ہیں۔ اسکولوں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک سولر انسٹالیشن کی رپورٹ جمع کروائیں، ورنہ کارروائی ہو سکتی ہے۔

اساتذہ نے حکومت سے مکمل فنڈنگ دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سب اسکول برابر فائدہ اٹھا سکیں۔

During collage 😭Here are 20 of the most viral hashtags for pictures on Facebook:- * * (98.9K uses in the last 7 days) ¹-...
26/06/2025

During collage 😭Here are 20 of the most viral hashtags for pictures on Facebook:

- * * (98.9K uses in the last 7 days) ¹
- * * (149,866,852 posts) ¹
- * * (143,670,036 posts) ¹
- * * (133,963,034 posts) ¹
- * * (133,580,737 posts) ¹
- * * (123,211,881 posts) ¹
- * * (111,630,060 posts) ¹
- * * (104,038,849 posts) ¹
- * * (103,126,711 posts) ¹
- * * (92,680,694 posts) ¹
- * * (87,493,818 posts) ¹
- * *




-

LIFE IS NOT BED  OF ROSES
26/06/2025

LIFE IS NOT BED OF ROSES

Say no to Plastic.
21/06/2025

Say no to Plastic.



 #تجمل کلیم Games For Everyone
12/06/2025

#تجمل کلیم

Games For Everyone

The precious thing anyone can posses is LOYALTY 💜💙💗
10/06/2025

The precious thing anyone can posses is LOYALTY 💜💙💗

Don't give up. Failure is an opportunity to try again with more strength.
09/06/2025

Don't give up. Failure is an opportunity to try again with more strength.

Address

Lakha Village, District Vehari
Vehari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IMRAN AFZAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share