Dani TV دانی ٹی وی

Dani TV دانی ٹی وی social media news

ڈیرہ اللّٰہ یار عمیر کھوسہ موٹرز کے سامنے زوردار بم دھماکہجعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار دھماکہجعفرآباد:مین قومی شاہراہ چونگی کے...
10/08/2025

ڈیرہ اللّٰہ یار
عمیر کھوسہ موٹرز کے سامنے زوردار بم دھماکہ
جعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار دھماکہ
جعفرآباد:مین قومی شاہراہ چونگی کے قریب دھماکہ
جعفرآباد:دھماکہ سے دوافرادزخمی ہوگئے
جعفرآباد:دھماکے کے باعث قریبی دوکانوں اور گاڑیوں کونقصان پہنچا
جعفرآباد:دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ کرشواہداکھٹے کیے جارہےہیں
جعفرآباد:دھماکے کی نوعیت کاتعین نہ ہوسکاتحقیقات جاری

10/08/2025

🌹 اپیل برائے امداد 🌹

محبت اللّٰہ لاشاری
والد بشیر احمد لاشاری بھرانی
(ماں باپ کا اکلوتا بیٹا)

💔 بلڈ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہے
چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، گھر کا واحد کفیل ہے۔
رہائش: بستی بھرانی

📢 علاج کے لیے فوری مالی امداد درکار ہے۔
آئیے انسانیت کے ناطے اس بھائی کی زندگی بچانے میں مدد کریں۔

📞 رابطہ: 0347-4537521
📲 ایزی پیسہ اکاؤنٹ:
محبت اللّٰہ

🙏 آپ کا تھوڑا سا تعاون، کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔

نادرا آفس وہوا: عوامی خدمت کا ادارہ سرداری و سیاسی تسلط کا یرغمال!قومیت پرستی، سفارش اور تذلیل کا بازار گرم  غریب سائلین...
10/08/2025

نادرا آفس وہوا: عوامی خدمت کا ادارہ سرداری و سیاسی تسلط کا یرغمال!
قومیت پرستی، سفارش اور تذلیل کا بازار گرم غریب سائلین چار چار دن دھکے کھانے پر مجبور

وہوا (خصوصی رپورٹ) — نادرا آفس وہوا، جو عوام کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا تھا، سرداری اثر و رسوخ، سیاسی آشیر باد اور قومیت پرستی کے شکنجے میں جکڑ کر عوام کے لیے اذیت گاہ بن چکا ہے۔ کوہ سلیمان اور مضافاتی علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین سائلین شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے کے لیے دنوں دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، مگر انصاف اور سہولت کا دروازہ سفارش کے بغیر نہیں کھلتا۔

ذرائع کے مطابق نادرا انچارج کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے، جبکہ گیٹ پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کو واضح حکم ہوتا ہے کہ کسی بھی بولنے والے سفید پوش کی تذلیل لازمی کرنی ہے۔ میرٹ کا وجود مٹ چکا، اور ہر کام صرف تعلق داری اور سیاسی وابستگی پر ہوتا ہے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ ظلم کو ڈھکنے کے لیے انچارج نادرا اپنے حق میں جھوٹی تعریفی پوسٹس لگوا کر خود کو مہذب اور شفیق افسر ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے، حالانکہ عوام کی اکثریت اس کے رویے اور ناانصافیوں سے سخت تنگ آ چکی ہے۔

علاقہ مکین چیئرمین نادرا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس سیاسی چھتری تلے بیٹھے افسر کو فوری ہٹایا جائے اور ایک اہل، شفاف اور عوام دوست شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ سفارش کلچر اور عوامی تذلیل کا سلسلہ ختم ہو سکے۔
Dani TV دانی ٹی وی
Follwars
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Maryam Nawaz Sharif
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
PP284

لاہور پنجاب حکومت نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ۔ اس اقدام سے صوبہ 3 دہ...
09/08/2025

لاہور پنجاب حکومت نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ۔ اس اقدام سے صوبہ 3 دہائیوں بعد قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہو گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے گندم خریداری اور سبسڈی کی مد میں لیے گئے 675 ارب روپے کے قرض کی مکمل ادائیگی کر دی ، جس کے نتیجے میں روزانہ 25 کروڑ روپے سود کی ادائیگی سے عوام کو نجات مل گئی ہے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے نیشنل بینک آف پاکستان کو قرض کی آخری قسط 13 ارب 80 کروڑ روپے ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد یہ باب مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، پنجاب حکومت نے بینکوں کی جانب سے قرض کو رول اوور کرنے کی تمام درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔

دالوں اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 20 سے 60روپے تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بروقت ادائیگی نہ کی جاتی تو حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود دینا پڑتا، اس تاریخی ادائیگی سے نہ صرف صوبے کو مالی خودمختاری حاصل ہوئی ہے بلکہ یہ عوامی وسائل کو براہ راست فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔

پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مالی نظم و ضبط اور عوامی مفاد میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ بجٹ میں فلاحی اقدامات کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرے گا۔

کل بــــــــــــــروز اتــــــــوار اعـــــــــــجاز میڈیــــــــــــکل سٹــــــــور ٹبــــــــی قیــــــصرانی پـــــــر...
09/08/2025

کل بــــــــــــــروز اتــــــــوار اعـــــــــــجاز میڈیــــــــــــکل سٹــــــــور ٹبــــــــی قیــــــصرانی پـــــــر تشـــــــــریف لائیــــــــں گــــــــــے
رابــــــــطہ نـــــــــــــــ&مبر
03338589167

Address

Vehoa Town

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dani TV دانی ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category