Nawaitaxila news

Nawaitaxila news NawaiTaxila news media group. Follow & Like our page for the latest news and updates.
(2)

31/08/2026
30/08/2026

پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کا دورہ کرکے ادارے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، کارکردگی اور شہری ترقی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں آر ڈی اے کے جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں، راولپنڈی رنگ روڈ اور ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
رپورٹ : سید عمیر علی

30/08/2026

پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال (PCCR) اور Save the Children کے درمیان بچوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور محفوظ مستقبل کی تشکیل کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب معزز اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رکن قومی اسمبلی اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم رہنما محترمہ آسیہ ناز تنولی نے بھی شرکت کی۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے لیے محفوظ و سازگار ماحول کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
رپورٹ : سید عمیر علی

30/08/2026

فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن، راولپنڈی ڈسٹرکٹ و رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے بچوں کے خلاف تشدد، قتل اور اغوا جیسے سنگین واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے لیے موجود قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور انہیں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ : سید عمیر علی

29/08/2026

معروف کاروباری شخصیت اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے سینئر رکن حاجی رفیق خان کی جانب سے فیصل ہلز کے نجی شادی ہال میں میاں پرویز اسلم گروپ اور اس کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،
رپورٹ : سید عمیر علی

29/08/2026

ملک آصف محمود کی جانب سے فیض احمد فیض ہال، گدوال موڑ واہ کینٹ میں ایک باوقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز شاعر ڈاکٹر وحید احمد تھے، جبکہ مختلف شعراء، ادیبوں، اہلِ قلم اور ادب دوست شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مرحوم حلیم قریشی کی شخصیت، شعری سفر، فکری جہتوں اور ادبی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا
رپورٹ : سید عمیر علی

29/08/2026

سنگجانی کے زون تھری میں قائم نجی سیمنٹ فیکٹری کے حوالے سے پہاڑوں کی مبینہ کٹائی اور ہیوی مشینری کے ذریعے پتھر نکالنے کی اطلاعات نے اسلام آباد انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی نگرانی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
رپورٹ - سی ای او نوائے ٹیکسلا اسلام آباد ڈاکٹر سید صابر علی

29/08/2026

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے امور، عسکری سازوسامان کی تیاری، پیداواری صلاحیتوں، جدید کاری اور برآمدی امکانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
رپورٹ - سی ای او نوائے ٹیکسلا اسلام آباد ڈاکٹر سید صابر علی

28/08/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالا میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا اور دفتر کی ابتر صورت حال پر تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے .گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس میں سہ پہر کو 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں اور دفتر میں چھٹی کا سماں تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا
رپورٹ : سید عمیر علی

28/08/2026

نیپال کی سفیر ریٹا دھیتال نے پاکستان اور نیپال کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بحال کرنے، تجارتی وفود کے باقاعدہ تبادلے اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مضبوط معاشی اور تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں،
رپورٹ : حافظ وسیم چوہدری نمائندہ نوائے ٹیکسلا لاہور

Address

Gulberg Colony Nawababad Wah Cantt
Wah
47040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawaitaxila news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nawaitaxila news:

Shortcuts

Share