Press club Wah

Press club Wah A group of working journalists

01/08/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
نہایت افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے کہ سینیئر صحافی و کالم نگار عبدالحنان راجہ کی اہلیہ کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا ہے۔
نمازہ جنازہ آج بروز جمعہ صبح 9 بجے لالہ رخ قبرستان
میں ادا کر دی گئی ہے۔
رہائش گاہ راجہ عبدالحنان مکان نمبر D-1071 لین نمبر 20 لالہ رخ واہ کینٹ۔

22/07/2025

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
، بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
بل کے متن کے مطابق آزادی اظہار رائے سے مراد معلومات شائع کرنے اور نشر کرنے کا حق ہے اور کوئی شخص صحافی کو فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں رکھتا۔
، اگر کوئی صحافی پر تشدد کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اسے 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔
اسی طرح معلومات کے ذرائع ظاہر کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ صحافی کے آزادانہ فرائض میں رکاوٹ ڈالنے پر 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بل کے تحت صحافیوں کو اپنے ذرائع کی رازداری اور انکشاف نہ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
صحافیوں سے متعلق جرائم کی تیز رفتار سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
جن کا تقرر وفاقی حکومت مشاورت سے کرے گی۔
بل کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا جس کا چیئرپرسن ہائی کورٹ کا جج یا اس کی اہلیت رکھنے والا شخص ہوگا ۔
جس کے پاس انسانی حقوق اور صحافیوں کے حقوق سے متعلق 15 سال کا تجربہ لازمی ہوگا۔

03/06/2025

نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قتل

وفاقی پولیس 24 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب
ملزم کو سی آئی اے ٹیم کی جانب سے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ذرائع
سی آئی اے ٹیم ملزم کو لیکر کچھ ہی دیر میں اسلام آباد پہنچے گی، ذرائع
ملزم کی مدعیہ والدہ کی جانب سے شناخت کروائی جائے گی، ذرائع
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس متوقع

03/06/2025

ملیر جیل سے فرار قیدی بیٹے کو قانون پسند ماں رات 3 بجے پیدل لیکر جیل حکام کے حوالے کرنے پہنچ گئی۔

03/06/2025

جی 13 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا معاملہ
اسلام آباد تھانہ ثمبل کی پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون کے قتل میں مبینہ ملزم عمر عرف کاکا کو رات گئے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا
سی سی ٹی وی میں مبینہ قاتل کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے
سی سی ٹی وی میں ملزم کم عمر دکھائی دیتا ہے
ملزم کالی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے
ملزم شام پانچ بج کر نو منٹ میں جی 13سے فرار ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،سی سی ٹی وی
ملزم کو سی سی ٹی وی میں بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے

05/05/2025

محمد افضل جنجوعہ ایڈووکیٹ ، عاطف جنجوعہ ایڈووکیٹ اور ساجد جنجوعہ کے والد سابق ٹی او پی او ایف واہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز منگل مورخہ 6 مئی بعد از نماز ظہر مرکزی جامع مسجد لالہ رخ واہ کینٹ میں ادا کی جائے گی۔
ایڈووکیٹ افضل جنجوعہ 5491738 0300 مکان نمبر G- 84, گلی نمبر 2، فیز IV, آفیسر کالونی واہ کینٹ۔

03/05/2025

3 مئی صحافت کا عالمی دن
مثبت، شفاف، نڈر بے خوف، ایماندارانہ پرامن اور اصلاحی صحافت کرنے والے تمام صحافیوں کو سلام !
صحافت کی راہ میں شہید ہونے والے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں!

19/04/2025

پریس کلب واہ/ٹیکسلا کے سینیئر رکن حامد کمال، کرنل (ر) امجد اور محمد عمر کی والدہ، محمد اکرم(مرحوم) کی زوجہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا جن کی نماز جنازہ آج 19 اپریل بروز ہفتہ رات 10 بجے انوار چوک واہ کینٹ میں ادا کی جائے گی ۔
حامد کمال 03335137536
انوار چوک واہ کینٹ

راولپنڈیصدر واہ پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار مسروقہ رقم 1 لاک...
08/04/2025

راولپنڈی

صدر واہ پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار مسروقہ رقم 1 لاکھ 4 ہزار روپے، 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد گرفتار ملزمان میں شرجیل، نصراللہ اور عبداللہ شامل ہیں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتےترجمان راولپنڈی پولیس

پریس کلب واہ: اپنی شادی شدہ چچا زاد بہن سے ذیادتی کرکے بلیک میل کرنے اور رقم و زیور بٹورنے والے مجرم کو معزز عدالت سے سز...
07/02/2025

پریس کلب واہ: اپنی شادی شدہ چچا زاد بہن سے ذیادتی کرکے بلیک میل کرنے اور رقم و زیور بٹورنے والے مجرم کو معزز عدالت سے سزا مجرم اشتیاق کو مجموعی طور پر تاحیات قید، 4 سال قید اور 6 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی مجرم کو ذیادتی کے جرم میں تا حیات قید اور 5 لاکھ جرمانہ بلیک میل کر کے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ مجرم کو ہتھیائا گیا مال برآمد ہونے پر 411 ت پ میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا جہاں اس نے اپنی شادی شدہ کزن سے زیادتی کی اور بلیک میل کر کے رقم اور زیور لیتا رہا واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، مجرم کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

پریس کلب واہ: صدر واہ پولیس کی کاروائی چوری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ  گرفتار مسروقہ رقم...
07/02/2025

پریس کلب واہ: صدر واہ پولیس کی کاروائی چوری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار مسروقہ رقم 1 لاکھ 81 ہزار روپے برآمد گرفتار ملزمان میں نیاز اور جمیل شامل ہیں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار

پریس کلب واہ: ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہوتے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی...
22/01/2025

پریس کلب واہ: ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہوتے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک، ملزم کے دو ساتھی فرار، گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد۔
ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری۔
ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او

Address

8 Anwar Chowk
Wah
47010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press club Wah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share