MALIK ASIM ZAMAN

MALIK ASIM ZAMAN Malik Asim here. From Pakistan 🇵🇰
Mind focused, heart clean, goals clear.

11/06/2026

چھٹیوں کے یہ خوبصورت دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزارتے ہوئے کب گزر گئے، احساس ہی نہ ہوا۔
آج پھر علم کی راہوں کا مسافر بن کر کراچی کی جانب روانہ ہوں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو بابرکت فرمائے، علمِ نافع عطا کرے اور والدین کی امیدوں پر پورا اترنے کی توفیق دے۔
اللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ 🤍📚✈️

پہاڑ پہ رات کا نظارہ ہی کچھ الگ ہے پورا جہاں نظر آتا ہے.
09/06/2026

پہاڑ پہ رات کا نظارہ ہی کچھ الگ ہے پورا جہاں نظر آتا ہے.

07/06/2026

کیف تعرف معادن الناس؟................

05/06/2026

خلیفہ سوم,ذوالنورین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اسلام کی تاریخ کی وہ درخشاں شخصیت ہیں جن کی حیا، سخاوت اور خدمتِ دین رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
آپ نے امتِ مسلمہ کو مصحفِ عثمانی کی صورت میں قرآنِ کریم کے متحدہ نسخے کی عظیم نعمت عطا فرمائی۔
راہِ خدا میں بے مثال قربانیاں دینے والے اس عظیم صحابی نے ظلم و فتنہ کے مقابل صبر و استقامت کی لازوال مثال قائم کی۔
18 ذوالحجہ کو آپ کی شہادت ہمیں حق پر ثابت قدم رہنے اور امت کے اتحاد کی حفاظت کا درس دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ امیر المؤمنین سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیاہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ...
03/06/2026

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا

ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو
کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا

کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں
بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا

کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست
سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا

31/05/2026
آج ایک ایسی عظیم دینی، علمی اور تربیتی شخصیت ہم سے جدا ہوگئی جن کی زندگی دینِ اسلام، مدارسِ دینیہ اور طلبہ کی تربیت کے ل...
30/05/2026

آج ایک ایسی عظیم دینی، علمی اور تربیتی شخصیت ہم سے جدا ہوگئی جن کی زندگی دینِ اسلام، مدارسِ دینیہ اور طلبہ کی تربیت کے لیے وقف تھی۔

حضرت مولانا قاضی محمد اسماعیل صاحب رحمہ اللہ، مہتممِ اعلیٰ جامعہ اسلامیہ شاہ اسماعیل شہید، اپنی علمی بصیرت، حسنِ اخلاق، شفقت، اخلاص اور دینی خدمات کے باعث اہلِ علم و اہلِ دل میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت، طلبہ کی تربیت اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے صرف کی۔

ایسے بزرگوں کا دنیا سے رخصت ہونا صرف ایک خاندان یا ادارے کا نہیں بلکہ پوری دینی دنیا کا نقصان ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجاتِ عالیہ عطا فرمائے اور ان کی دینی، علمی و تربیتی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

#تعزیت

Advanced Eid ul Azha Mubarak 😍
22/05/2026

Advanced Eid ul Azha Mubarak 😍

Address

Wah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MALIK ASIM ZAMAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share