20/04/2026
‘وزیرستان سکول داخلہ مہم 2026’
‘وزیرستان ماس انرولمنٹ مہم 2026’
ہر سال وزیرستان کے فلاحی تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے داخلہ مہم کا آغاز کیا جاتا ہے۔ وزیرستان اور دیگر پشتون علاقوں میں جہاں دہائیوں سے جنگ، جبری نقل مکانی، اور ریاستی و غیر ریاستی تشدد نے زندگی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا، وہاں تعلیم کا سوال محض سکول تک رسائی کا نہیں بلکہ مستقبل کی بازیابی کا سوال بن چکا ہے۔ یہ مہم دراصل اس بیانیے کو چیلنج کرتی ہے جو پشتون خطوں کو ہمیشہ پسماندگی، سکیورٹی اور “مسئلہ” کے طور پر دیکھتا ہے، جبکہ حقیقی مسئلہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔
خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم اس جدوجہد کا سب سے اہم محاذ ہے، کیونکہ پدرشاہی سماج، عسکریت پسندی اور ریاستی غفلت تینوں مل کر لڑکیوں کو معیاری تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے۔ وزیرستان جیسے علاقوں میں لڑکی کا سکول جانا صرف تعلیم حاصل کرنا نہیں بلکہ جبر کے پورے نظام کے خلاف ایک رد عمل ہے, اور موجودہ حالات سے نجات کا زریعہ ہے۔
پشتون تحفظ موومنٹ تمام والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے بچوں کو جلد از جلد معیاری سکولوں میں داخل کروائیں۔
پی ٹی ایم جنوبی وزیرستان