
29/06/2025
شمالی وزیرستان/ بڑی بریکنگ
ایک دوسرے بڑے آپریشن کی تیاریاں
*تمام ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کے ٹینڈرز، محکموں کی جانب سے ٹھیکیداروں کو ادائیگی، نئے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کے آغاز و ان کو پروسیس کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کے عملدر آمد پر فوری طور پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی پے۔
◀️ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں موجودہ قانون اور نظم و ضبط کی صورتحال اور ناقابل عمل ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے، جیسا کہ سیون ڈویژن (آئی ایس) برانچ، میران شاہ کیمپ نے مطلع کیا ہے، اس سے یہ نوٹیفائی کیا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل سرگرمیوں پر فوری طور پر اگلے احکامات تک مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے:
1. تمام ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے ٹینڈرز کا اجراء اور منظوری۔
2. محکموں کی جانب سے ٹھیکیداروں کو ادائیگی۔
3. نئے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کا آغاز اور ان کا پروسس۔
4. جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کا عمل درآمد۔
تمام متعلقہ محکموں اور عمل درآمد کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن کی روح اور متن کے مطابق سختی سے عمل کریں۔
منجانب: ضلعی انتظامیہ