Baheer

Website

Baheer News story Current affairs documentary column

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحقباجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 بہنوں کا اکلوتا بھائی...
29/09/2026

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
باجوڑ کے عنایت کلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 بہنوں کے اکلوتے بھائی اور نواگئی بازار کے صدر اسماعیل زرگر ان کے ساتھی اجمل خان جاں بحق ہوگئے

29/09/2026

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت باڈی بلڈر بلال احمد نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اوور آل ایتھلیٹ فزیک اور 180 سینٹی میٹر کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جس سے بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا۔

انہوں نے یہ گفتگو فروری 2023 میں جرمنی میں منعقدہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایک بین الاقوامی خبری ادارے (ڈوئچے و...
29/09/2026

انہوں نے یہ گفتگو فروری 2023 میں جرمنی میں منعقدہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایک بین الاقوامی خبری ادارے (ڈوئچے ویلے) کو انٹرویو دیتے ہوئے کی تھی۔
​اس گفتگو میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے واضح کیا تھا کہ ادارے کی جانب سے پاکستان پر غریبوں کو متاثر کرنے والے اقدامات کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جاتا، بلکہ آئی ایم ایف یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں امیروں اور صاحبِ ثروت طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والے وسائل سے غریبوں کو سبسڈی اور ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا تھا کہ سبسڈیز کا فائدے مند صرف وہ طبقہ ہونا چاہیے جسے اس کی واقعی ضرورت ہے، نہ کہ امیر طبقہ جو خود اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔ تاہم، عملی طور پر پاکستان میں آئی ایم ایف کی مالیاتی شرائط، جیسے کہ گردشی قرضہ کم کرنے اور آمدن بڑھانے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے، حکومت اکثر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور سبسیڈیز ختم کرتی ہے، جس کا براہِ راست بوجھ عام اور غریب عوام پر بھی پڑتا ہے۔ اس لیے یہ خبر آئی ایم ایف سربراہ کے اصل موقف اور بیان کی ترجمانی کرتی ہے، لیکن عالمی مالیاتی ادارے کی سخت اصلاحاتی شرائط کے پاکستان میں مرتب ہونے والے عملی اثرات اس بیان سے مختلف نظر آتے ہیں۔

*_ضلعی پولیس ٹانک_*🔹*_ٹانک وزیرآباد روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ش ہید ہونے والے کانسٹیبل گل امین، کانسٹیبل سلیم شاہ ا...
29/09/2026

*_ضلعی پولیس ٹانک_*

🔹*_ٹانک وزیرآباد روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ش ہید ہونے والے کانسٹیبل گل امین، کانسٹیبل سلیم شاہ اور کانسٹیبل ڈرائیور فیاض الدین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ٹانک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا_*

🔹 *_سیکٹر کمانڈر علی شہزاد، ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان، کمانڈنٹ آفیسر علی افضل خان، ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود، ڈی او ایف سی، اے سی جمشید عالم، ڈی ایس پیز، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ کی شرکت_*

ٹانک پولیس؛ تفصیلات کیمطابق ٹانک وزیرآباد روڈ پر ٹریفک موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ش ہید ہونے والے کانسٹیبل گل امین، کانسٹیبل سلیم شاہ اور کانسٹیبل ڈرائیور فیاض الدین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ٹانک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر علی شہزاد،ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان، کمانڈنٹ آفیسر علی افضل خان، ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک خالد محمود، ڈی او ایف سی، اے سی جمشید عالم، ڈی ایس پیز، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، جبکہ افسران نے شہداء کے تابوتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل اور پاکستان کے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بعد ازاں شہداء کے جسدِ خاکی کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ وطن عزیز کے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر اور پوری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ٹانک پولیس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد و داد رسی جاری رکھی جائے گی۔

ایم ٹی آئی بنوں بورڈ آف گورنرز کے رکن شب نیاز خان کی چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خٹک پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ۔ بھرتیوں، ت...
29/09/2026

ایم ٹی آئی بنوں بورڈ آف گورنرز کے رکن شب نیاز خان کی چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خٹک پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ۔ بھرتیوں، تبادلوں، ٹینڈرز اور نیلامیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، جانبداری اور مالی نقصان کے الزامات، شفاف تحقیقات کا مطالبہ ، آکسیجن، لکوئیڈ گیس، پارکنگ اور ٹک شاپس کے ٹھیکوں میں مالی بے قاعدگیوں کا دعویٰ، بھرتیوں میں اقرباپروری کا بھی الزام ، ایم ٹی آئی بنوں کے بورڈ آف گورنرز کے رکن شب نیاز خان نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر خالد محمود خٹک پر ایم ٹی آئی بنوں کے زیر انتظام ہسپتالوں میں بھرتیوں، تعیناتیوں، تقرریوں و تبادلوں، ٹینڈرز، نیلامیوں اور دیگر انتظامی معاملات میں مبینہ میرٹ کی پامالی، جانبداری، اقرباپروری اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض فیصلوں کے نتیجے میں ہسپتالوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ ملازمین اور ڈاکٹرز میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق تحصیل بنوں صدر ملک حزب اللہ خان، نظیف خان اور دیگر عہدیداران موجود تھے شب نیاز خان نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ہسپتالوں کو آکسیجن سلنڈر 2200 روپے میں فراہم کیے جا رہے تھے، تاہم نگرانی اور کوششوں کے بعد اس کی قیمت 1495 روپے تک لائی گئی۔ ان کے بقول اس معاملے میں انہیں 80 لاکھ روپے دینے کی پیشکش بھی کی گئی، تاہم انہوں نے مبینہ طور پر یہ پیشکش مسترد کردی اور ہسپتال و عوامی مفاد کو ترجیح دی اور آکسیجن سلینڈر کی قیمت 1495 روپے تک لایا انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعدازاں چیئرمین بی او جی ڈاکٹر خالد محمود خٹک نے بورڈ ممبران کی منظوری کے بغیر آکسیجن گیس کا ٹھیکہ دے دیا، جس کے بعد اس کی قیمت دوبارہ 2900 روپے کردی گئی۔ شب نیاز خان کے مطابق اس اضافے سے ہسپتال کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ لکوئیڈ گیس کی قیمت 192 روپے سے کم کرکے 172 روپے کی گئی تھی، تاہم اب یہ قیمت بڑھا کر 208 روپے کردی گئی ہے شب نیاز خان نے کہا کہ بنوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم طبی مشینری، جسے انہوں نے سیام مشین قرار دیا، ہسپتال لائی گئی تاکہ ایسے مریضوں کا علاج بنوں میں ہی ممکن ہوسکے جو ماضی میں پشاور ریفر کیے جاتے تھے ان کے مطابق ہسپتال کے لیے مختلف کمپنیوں سے ادویات اور مشینری حاصل کی جاتی رہی، تاہم انہوں نے کمیشن لینے سے انکار کیا اور ہسپتال کے مفاد میں متعلقہ کمپنیوں سے مشینری حاصل کرنے کی کوشش کی بی او جی رکن نے دعویٰ کیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کے ذمہ واپڈا کے تقریباً 8 کروڑ روپے کے بقایاجات تھے اور بجلی منقطع ہونے کا خدشہ تھا، جس پر سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کے ذریعے مذکورہ بقایاجات کی ادائیگی کرائی گئی شب نیاز خان نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے کلینکس میں مریضوں کو تجویز کی جانے والی معیاری ادویات کی تفصیلات ہسپتال انتظامیہ کو فراہم کریں تاکہ انہی معیار کی ادویات ہسپتال میں زیر علاج غریب مریضوں کو فراہم کی جاسکیں یہاں کے ہسپتالوں میں کیتھ لیب لایا گیا ٹراما سنٹر قائم کیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ایک سال میں دونوں شعبوں کو فعال نہیں کیا جاسکا انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، تاہم ان کے بقول مذکورہ کمیٹی کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی پارکنگ پہلے 75 ہزار روپے میں دی گئی تھی، جس کی رقم بڑھا کر 2 لاکھ 53 ہزار روپے کردی گئی، جبکہ ٹک شاپس کے ٹھیکے جو 16 ہزار روپے میں دیے گئے تھے، ان کی رقم بڑھا کر 45 ہزار روپے تک کردی گئی، جس سے ہسپتال کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہوا شب نیاز خان نے الزام عائد کیا کہ ہسپتالوں میں جہاں ضرورت کے مطابق عملہ بھرتی ہونا چاہیے وہاں اس کے بجائے بعض شعبہ جات میں مینیجرز اور اسسٹنٹس کی تقرریاں کی جا رہی ہیں، حالانکہ متعلقہ سیکشنز میں پہلے ہی اکاؤنٹ آفیسرز اور دیگر عملہ موجود ہے ان کے مطابق اب تک 6 اسسٹنٹس اور 2 فنانس افسران بھرتی کیے گئے ہیں، جن میں ان کے بقول اکثریت کا تعلق خٹک برادری سے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض بھرتیوں میں میرٹ کو نظرانداز کرکے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچایا گیا انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خٹک کے ایک بھتیجے ملقیاز کو متعلقہ کمیٹی کی جانب سے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث خارج کیے جانے کے باوجود مبینہ طور پر دوبارہ اہل قرار دے کر بھرتی کیا گیا۔ شب نیاز خان کے بقول مذکورہ شخص بعدازاں ملازمت چھوڑ کر اسلام آباد چلے گئے اور مبینہ طور پر ہسپتال کی 3 لاکھ روپے کی رقم بھی ساتھ لے گئے بی او جی رکن شب نیاز خان نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خٹک پشاور جنرل ہسپتال کے 46 شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں اور چیئرمین بی او جی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کے ذمے لاکھوں روپے کی اقساط واجب الادا تھیں۔ ان کے بقول عہدہ سنبھالنے کے بعد مذکورہ بقایاجات ادا کیے گئے، جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ رقم کے ذرائع کیا تھے اور اس حوالے سے شفاف وضاحت سامنے آنی چاہیے انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بعض تیار کردہ میرٹ لسٹوں میں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے خٹک امیدواروں کی تعداد زیادہ تھی، جبکہ بعض ایسی آسامیوں کو، جن پر براہ راست بھرتی مشکل سمجھی جاتی تھی، ایٹا (ETEA) کے ذریعے بھرتی کے لیے بھیجا جاتا رہا شب نیاز خان نے کہا کہ اس وقت ایم ٹی آئی بنوں کے ڈاکٹرز، وائی ڈی اے، آئی ڈی ایف، فیکلٹی اور دیگر ملازمین اپنے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے بے چینی کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا اور پالیسی بورڈ کے چیئرمین نوشیروان برکی سے مطالبہ کیا کہ ایم ٹی آئی بنوں میں بھرتیوں، تقرریوں، تبادلوں، ٹینڈرز، نیلامیوں، مالی معاملات اور دیگر انتظامی فیصلوں کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور تمام معاملات میں میرٹ اور ادارے کے مفاد کو مقدم رکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی معاون خصوصی برائے داخلہ طارق سعید مروت کے ہمراہ پریس کانفرنسوفاقی حکومت اپنی پوزیش...
29/09/2026

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی معاون خصوصی برائے داخلہ طارق سعید مروت کے ہمراہ پریس کانفرنس

وفاقی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے یا بھارت کے ساتھ؟ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پولیس کے لیے 57 جدید آلات کی خریداری کے لیے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کو 7.4 ارب روپے ادا کیے گئے، 7.4 ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود پولیس کو اب تک صرف 13 آلات فراہم کیے گئے ہیں،پولیس کو آلات کی فراہمی میں تاخیر کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا بجٹ 191 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا، وزیراعلی سہیل آفریدی نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے لئے 35 ارب روپے کا پیکج دیا،مریم نواز شریف ملک کی فیڈریشن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں،صرف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور خیبر پختونخوا حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، پھر بھی طعنے ہمیں دیے جا رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا،آپ کی حکومت میں ملک دہشت گردی کے انڈیکس میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے لیے کئی مرتبہ خطوط لکھے، کوئی جواب نہیں آیا، صحت اور تعلیم کے بعد سب سے زیادہ بجٹ پولیس کو دیا گیا ہے،خیبرپختونخوا کے بجٹ میں امن و امان اور پولیس کو نمایاں ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان
2/2

28/09/2026

گڈز ٹرانسپورٹرز کا اسلام آباد انتظامیہ کو کنٹینرز کی واپسی کیلئے 3 دن کا الٹی میٹم*

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو کنٹینرز کی واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی جانب سے سیاسی احتجاج کے پیش نظر روکی گئی 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیاں فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان کے مطابق 72 گھنٹے میں تمام گاڑیاں ریلیز نہ ہوئیں تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ڈی پی او خیبر وقار احمد معطل، 👇پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ملاگوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے ک...
28/09/2026

ڈی پی او خیبر وقار احمد معطل، 👇

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ملاگوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی پی او خیبر کو بھی 7 دن کے لئے پولیس لائن ہیڈکوارٹر آفس رپورٹ کیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ واقعے کی تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی اور ذمہ داری کا تعین تحقیقات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

28/09/2026

*🚨کل ریڈ کارپٹ پر گاڑیاں چلانے والی وائرل ویڈیو کا وزیر پی پی کا شرجیل میمن تھا اور سادگی پر کفایت شعاری پر تقریریں بھی سب سے زیادہ یہی کرتے ہیں لیکن کیا ان کو یہ احساس ہے کہ مہنگائی نے غریب طبقے کا چولہا بوجھا دیا ہے

28/09/2026

انتقال کی اطلاع
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پیر ادریس کے چچا زاد بھائی، پیر فیاض ، وف ات پا گئے ہیں۔
ان کی نمازِ ج نازہ آج بروز پیر، عصر کے وقت5:15 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Address

Ex Fata
Wana
29540

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baheer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share