ASIA POST Times

ASIA POST Times News

چین نے نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ر...
12/11/2025

چین نے نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ری ایکٹر کے ذریعے تھوریم کو یورینیم میں تبدیل کرکے تقریباً لامحدود جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ نکال لیا ہے۔

دو میگا واٹ مائع ایندھن سے چلنے والے تھوریم پر مبنی سالٹ ری ایکٹر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس نے صحرائے گوبی میں تیار کیا ہے جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

اس حوالے سے اکیڈمی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ تجربہ سالٹ ری ایکٹر سسٹم میں تھوریم کے وسائل کے استعمال کی تکنیکی فزیبلٹی کو ثابت کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

چین نے اپنا یہ تجربہ2011ء میں شروع کیا جبکہ امریکا نے 1960ء کی دہائی میں یہ تجربہ شروع کیا تھا اور مبینہ طور پر ایک چھوٹا ٹیسٹ ری ایکٹر تیار کیا تھا لیکن اپنے اس تجربے کو جاری نہیں رکھا تھا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ میں اس پروجیکٹ کے چیف سائنسدان شو ہونگ جی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کی چھوڑی ہوئی تحقیق کو ایک صحیح جانشین کا انتظار تھا اور ہم اس کے صحیح جانشین ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کئی لگا کر امریکا کی چھوڑی ہوئی تحقیق کو سمجھا اور اس کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے اس پر مہارت حاصل کی۔

واضح رہے کہ یورینیم ناصرف زہریلی تابکاری کے لحاظ سے سب سے خطرناک دھاتوں میں سے ایک ہے بلکہ اس کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اسے نکالنا بھی مشکل ہے۔

دوسری جانب، ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق تھوریم بہت زیادہ کثرت میں موجود ہے اور یہ کم تابکاری والا فضلہ پیدا کرتا ہے۔

اس لیے اس نئی پیشرفت سے توقع کی جاتی ہے کہ اب چین کا جوہری توانائی کا پروگرام ناصرف صاف ستھرا ہوگا بلکہ توانائی کی خود مختاری کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا_کے_تحتعوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو فہیم خان کا نوٹس،ٹانک وانہ روڈ گرہ بلوچ کے قریب...
11/11/2025

_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا_کے_تحت

عوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو فہیم خان کا نوٹس،

ٹانک وانہ روڈ گرہ بلوچ کے قریب مین روڈ پر قائم غیر قانونی سپیڈ بریکرز
کو مکمل ختم کر دیا گیا۔

11/11/2025
09/11/2025
08/11/2025
ڈپٹی  ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال کے خلاف فوری طور پر اعلی سطحی انکوائری تشکیل دی جائے، ملک حیات اللہ محسود محسود قوم سے س...
20/08/2023

ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال کے خلاف فوری طور پر اعلی سطحی انکوائری تشکیل دی جائے، ملک حیات اللہ محسود

محسود قوم سے سروے کلیئر کرنے کے عوض فرنٹ مینوں کے ذریعے اربوں روپے ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال ہڑپ کر چکا ہے، ملک حیات اللہ محسود

ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال نے قواعد و ضوابط اور میرٹ کی دھجیاں اڑا کر مسمار مکانات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے، ملک حیات اللہ محسود

ایف ائی اے اینٹی کرپشن و دیگر احتسابی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ائی جی ایف سی ساؤتھ و ٹی ڈی پی سیکرٹریٹ سے مداخلت کا مطالبہ

جنوبی وزیرستان( ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر (ر)کے صدر اور قبائلی رہنما ملک حیات اللہ محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
محسود قوم کے تباہ شدہ مکانات کےمعاوضے کے ادائگیوں میں غیر قانونی رکاوٹیں پیدا کرنے والا ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال پشاور میں کروڑوں روپے جائیداد کا مالک بن گیا ۔سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معاوضے کے ادائگیوں پر رشوت خوری کا بازار گرم رکھتے ہوئے حالیہ فنڈز میں بھی وزیرستان کے مقامی سیاستدانوں کے ساتھ ملکر اپنے من پسند افراد کو نوازنے کا جو پلان بنایا ہے اسکو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شکیل اقبال نے وزیرستان میں موجود اپنے فرنٹ مینوں اور کچھ سیاسی افراد کے زریعے محسود قوم کا جو خون چوسا وہ بہت ہے انکو مزید محسود قوم کا خون چوسنے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دینگے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی سٹیرنگ کمیٹی جس میں انتظامیہ سمیت فوج کے کرنل رینک کا افیسر بھی ہوتا ہے سے کلئیر ہونے کے باوجود کبھی مسنگ پکچر اور کبھی سیم فیملی سمیت مختلف طرح کے الزامات لگاکر شکیل اقبال منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے راہ ہموار کرتا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ فنڈز کے تقسیم کے لئیے بھی من پسند افراد کو نوازنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے جس کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے

ملک حیات اللہ محسود نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال کی معطلی اور اس کے خلاف اعلی سطح کی جے ائی ٹی انکوائری تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔
ملک حیات اللہ محسود کا مزید کہنا تھا کہ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شکیل اقبال کو فوری طور پر منصب سے ہٹایا جائے اور ان کے غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات کے لئیے اس پر انکوائری بناکر انھیں کڑی سزا دی جائے تاکہ محسود قوم کے تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کے ادائگیوں کے لئے انے والے فنڈ پر پشاور میں اپنے بچوں کے لئیے بنگلے بنانے والے کردار کی حقیقت سب کے سامنے اجائے
انہوں نے فوری طور پر اینٹی کرپشن ایف ائی اے و دیگر احتسابی اداروں سے بھی اس معاملے پر انکوائری قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ملک حیات اللہ محسود نے ائی جی ایف سی ساؤتھ وٹی ڈی پی سیکرٹیریٹ پشاور سے بھی اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ۔

12/08/2023

قبائلی ملک وسابقہ یونین کونسل ناظم ملک حبیب محسود کا جنازہ ٹانک کے علاقے گرہ پتھر میں ادا کردیا گیا

( ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر رجسٹرڈ) گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سابقہ آئی جی خیبرپختون خوا پولیس کے بھائی ملک حبیب کا جنازہ سخت سیکورٹی میں ادا کیا گیا، جنازے میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ و ٹانک، سول وعسکری حکام، قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ملک حبیب کو گذشتہ روز گھر کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے اغواء کیا، اور موقع پر فائرنگ سے انکے گن مین کو شدید زخمی کردیا گیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ حبیب محسود کو اغواء کار ٹانک سے 14 کلومیٹر دور اپنے ساتھ لے گئے اور منزائی کے مقام پر انکو بھی گولی مار کرقتل دیا گیا۔
پولیس ڈی پی او وقار احمد کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

11/08/2023
شہیـد تــم سے یـہ کــہہ رہے ہــیں  لــہو ہمــارا بھُــلا نا دینــاآئی جی پی آخــتر حیــات خان آر پی او ڈیرہ ڈویژن عبــدا...
03/08/2023

شہیـد تــم سے یـہ کــہہ رہے ہــیں لــہو ہمــارا بھُــلا نا دینــا

آئی جی پی آخــتر حیــات خان آر پی او ڈیرہ ڈویژن عبــدالــغفور آفــریــدی اور ڈی پی او نیــاز مــحمد خــان کے خصوصی احکامات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح
جنوبی وزیرستان اٙپر میں بھی یوم شہدا پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

جس کی مناسبت سے پولیس لائن جنوبی وزیرستان اٙپر میں شہدا پولیس جنوبی وزیرستان کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسر نیاز محمد خان ڈپٹی کمشنر اشفاق خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نور خان ڈی ایس پی سرکل شیراللہ خان، لائن آفسر طارق نواز و دیگر سٹاف سمیت کثیر تعداد میں پولیس فورس کے جوانوں اور افسران نے شرکت کی، قران خوانی کے بعد ملک کی سلامتی امن و امان کے قیام اور استحکام کیلے خصوصی دعائیں کی گئی جس کے بعد ڈی پی او نے شہدا وزیرستان پولیس کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے

اس دوران ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور آفسرز نے ملک و قوم شہریوں کی تحفظ اور امن و امان کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ہمیں اپنے عظیم شہدا پر فخر ہے جنہوں نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ رقم کی ہے جسے ہمیشہ سہنرے الفاظ میں یاد کیا جائیگا اور اُنکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن مقاصد کیلے ہمارے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں اُن مقاصد کا حصول ہمارا عزم ہیں ہم اپنے شہدا کے خون کو کسی صورت رائیگا نہیں جانے دینگے،

شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بال ہماری ذمہ داری اور فرض ہیں ہم انکے درد میں برابر کے شریک ہیں شہدا کے لواحقین اور بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ہمارے دروازے لواحقین کیلے ہمیشہ کھلے ہیں شہدا کے بچوں اور خاندان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان اٙپر نیاز محمد خان کے خصوصی ہدایات کے عین مطابق ایس ایچ او سراروغہ محمد نیاز محسود کا جرائم پیشہ...
30/07/2023

ڈی پی او جنوبی وزیرستان اٙپر نیاز محمد خان کے خصوصی ہدایات کے عین مطابق ایس ایچ او سراروغہ محمد نیاز محسود کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری
رات کی تاریکی میں گاڑیوں سے بیٹریاں ٹائر چورانے والا چور دھرلیا گیا مال مسروقہ برآمد مزید تفتیش جاری

(پی آر او) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفسر جنوبی وزیرستان اٙپر نیاز محمد خان کے خصوصی ہدایات کے عین مطابق وزیرستان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری ہے، جس کے تحت ایس ایچ او سراروغہ محمد نیاز محسود نے مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوے گاڑیوں سے بیٹریاں اور ٹائر اُتارنے والا چور ملزم سلیم اللہ ولد عبدالمجید خان سکنہ سراروغہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم کے شریک ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، چوروں کے خلاف متعد بار علاقہ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھی واضح رہے کہ ڈی پی او کے ہدایات کے مطابق ایس ایچ او سراروغہ نیاز خان محسود کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بدستور کاروائیاں جاری ہے۔

29/07/2023

سیاسی و سماجی شخصیت حاجی قزافی محسود کا 31 جولائی کو ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں ایڈوکیٹ حکمت اللہ کے اغوائیگی کے حوالے سے بلائے گئے جرگے کے حوالے سے قوم کے نام پیغام

29/07/2023

مائنز اینڈ منرل ایکٹ کیا ھے.
حکومت نے مائنز اینڈ منرل گورننس ایکٹ 2017 میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں ایک شق کا اضافہ کیا ھے جس کے مطابق قبائلی اضلاع کی تمام معدنیات حکومت کی ملکیت ہوں گی اور انہیں زمین سے نکالنے کا ٹھیکہ حکومت دے گی۔
ایکٹ میں شامل کی گئی شق اے 2 میں مزید کہا گیا ھے کہ صوبے کی تمام معدنیات مستقل طور پر حکومت کی ملکیت تصور کی جائیں گی اور ان سے فائدہ اٹھانے کا حق بھی اسی کا ہوگا۔
نئے اضلاع میں اس قسم کا قانون پختون دشمنی پر مبنی تصور کیا جاتا ھے۔ نئے قانون سے صوبے کے سرمایہ کاروں پر کاروبار کے دروازے بند ہو جائیں گے اور خیبر پختونخوا کے لوگوں پر معدنیات کی لیز لینے کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ حکومت صرف منظور نظر لوگوں اور اداروں کو ٹھیکے دینے کے پابند ہیں ۔
قانون کب بنا؟
بہت سے لوگوں کا خیال ھے کہ صوبائی حکومت نیا قانون لائی ھے لیکن جس شق کو مائینز اینڈ منرل گورننس ایکٹ کا حصہ بنایا گیا ھے وہ ویسٹ پاکستان ریونیو ایکٹ 1967 میں پہلے سے موجود ھے اور اس کے الفاظ بھی اسی جیسے ہیں۔
ویسٹ پاکستان ریونیو ایکٹ 1967 کی شق نمبر 49 میں درج ھے کہ ’جہاں بھی کانیں اور معدنیات ہوں گی وہ ہمیشہ حکومت کی ملکیت ہوں گی اور حکومت کو ان کے استعمال کا اختیار ہوگا۔
اس شق کے نیچے دوسری شق میں وضاحت دی گئی ھے کہ ایٹمی توانائی، تیل اور قدرتی گیس وفاقی حکومت کی ملکیت ہوگی جب کہ دوسری معدنیات ’ویسٹ پاکستان‘ کی ملیت ہوں گی۔ یہ ایکٹ چونکہ مشرقی پاکستان، جو اب بنگلہ دیش ھے کے الگ ہونے سے پہلے بنا ھے اس لیے اس میں ویسٹ پاکستان کی اصطلاح استعمال کی گئی ھے۔

قانون میں قبائلی اضلاع کے لیے خصوصی رعایت
حکومت کی جانب سے اس قانون میں معدنیات کی ملکیت کے حوالے سے نئی شق تو شامل کر دی گئی ھے لیکن ساتھ ہی قبائلی اضلاع کو دس برس کے لیے خصوصی مراعات دی گئی ہیں۔
مائنز اینڈ منرل گورننس ایکٹ کے شیڈول آٹھ میں لکھا ھے کہ حکومت ریونیو ایکٹ میں ترامیم کر کے قبائلی اضلاع میں جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے تنازع حل کرے گی اور قبائلی اضلاع کی معدنیات کے ٹھیکوں میں مقامی لوگوں کو فوقیت دی جائے گی اور ٹھیکے دینے کے لیے مقامی رسم و رواج اپنائے جائیں گے۔

ایکٹ کے شیڈول چار کی شق نمبر پانچ میں لکھا ھے کہ معدنیات کے مقامی شئیر ہولڈرز کے شئیر کے لیے ایک جلسہ عام کیا جائے گا جو ٹھیکے دینے کے لیے کیا جاتا ھے اور اسی کے ذریعے معدنیات میں ان کے شئیر کی نشاندہی کی جائے گی۔
اسی طرح شیڈول کی شق دس میں لکھا ھے کہ اس نئے قانون سے پہلے جتنے بھی ٹھیکے دیے گئے ہیں وہ برقرار رہیں گے اور ٹھیکوں کے حوالے سے کوئی بھی تنازع ایکٹ کے تحت بننے والی کمیٹی حل کرے گی۔
قبائلی اضلا ع میں معدنیات کے ٹھیکے کیسے دیے جاتے ہیں؟
جتنا بھی منافع ان معدنیات سے حاصل ہوتا ھے وہ قبیلے کے ہر ایک خاندان میں تقسیم کیا جاتا ھے۔ کانوں کی ملکیت سمیت لیز میں بھی مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی اور ٹیکس کے حوالے سے پرانے طریقہ کار کو ہرگز تبدیل نہیں کیا جائے گا

قانونی پیچیدگیاں ھے؟
اس نئے ایکٹ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہیں۔
کہ ’حکومت اس ایکٹ کے شیڈول آٹھ میں قبائلی عوام کے لیے خصوصی مراعات کی جو بات کرتی ھے وہ اصل میں قانون کی غلط تشریح ھے اور قبائلی عوام کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ھے۔
ایک طرف حکومت نے ایکٹ میں نئی شق شامل کی ھے کہ معدنیات حکومت کی ملکیت ہوں گی جب کہ شیڈول آٹھ میں بھی اس بات کا ذکر مبہم رکھا گیا ھے کہ ملکیت قبائلی عوام کی ہوگی لیکن حکومت اس پر بضد تھا کہ معدنیات کی ملکیت اب بھی مقامی قبائل کے پاس رہے گی۔

اس قوانین کا دائرہ قبائلی اضلاع تک بڑھانے کے لیے ضروری ھے کہ پہلے وہاں لوگوں کو سہولتیں دی جائیں اور ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں۔ اس وقت قبائلی علاقوں میں تعلیمی اداروں اور ہسپتال کی خاطر خواہ سہولیات موجود نہیں ہیں اور لوگوں کی روزی معدنیات سے جڑی ہوئی ھے۔

کیا حکومت واقعی قبائلی اضلاع کی معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتی ھے؟
حکومت نے مائنز اینڈ منرل گورننس ایکٹ 2017 میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں ایک شق کا اضافہ کیا ھے جس کے مطابق قبائلی اضلاع کی تمام معدنیات حکومت کی ملکیت ہوں گی اور انہیں زمین سے نکالنے کا ٹھیکہ حکومت دے گی۔

حکومت کی جانب سے اس قانون میں معدنیات کی ملکیت کے حوالے سے نئی شق تو شامل کردی گئی ھے لیکن ساتھ ہی قبائلی اضلاع کو 10 برس کے لیے خصوصی مراعات دی گئی ہیں لیکن یہ سب زبانی باتیں ہیں جس پر عملدرآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آتا ،پی ٹی آئی حکومت نے سب سے پہلے قبائلی معدنیات پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جس کے لئے سابقہ صوبائی ترجمان اجمل خان وزیر نے بے بنیاد تاویلیں پیش کرتے رہے ، گوشتہ سے لیکر مرانشاہ تک تمام لیز ایف ڈبلیو کے حوالے کی گئی ہیں ۔

سابقہ اور موجودہ حکومت قبائلی عوام کو معاشی طور پر پیچھے دھکیلنا چاہتا ھے۔

اجمل خان ایڈووکیٹ ۔۔۔۔۔۔۔

Address

Azam Warsak
Wana
29540

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASIA POST Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ASIA POST Times:

Share