
20/08/2023
ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال کے خلاف فوری طور پر اعلی سطحی انکوائری تشکیل دی جائے، ملک حیات اللہ محسود
محسود قوم سے سروے کلیئر کرنے کے عوض فرنٹ مینوں کے ذریعے اربوں روپے ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال ہڑپ کر چکا ہے، ملک حیات اللہ محسود
ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال نے قواعد و ضوابط اور میرٹ کی دھجیاں اڑا کر مسمار مکانات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے، ملک حیات اللہ محسود
ایف ائی اے اینٹی کرپشن و دیگر احتسابی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ائی جی ایف سی ساؤتھ و ٹی ڈی پی سیکرٹریٹ سے مداخلت کا مطالبہ
جنوبی وزیرستان( ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر (ر)کے صدر اور قبائلی رہنما ملک حیات اللہ محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
محسود قوم کے تباہ شدہ مکانات کےمعاوضے کے ادائگیوں میں غیر قانونی رکاوٹیں پیدا کرنے والا ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال پشاور میں کروڑوں روپے جائیداد کا مالک بن گیا ۔سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معاوضے کے ادائگیوں پر رشوت خوری کا بازار گرم رکھتے ہوئے حالیہ فنڈز میں بھی وزیرستان کے مقامی سیاستدانوں کے ساتھ ملکر اپنے من پسند افراد کو نوازنے کا جو پلان بنایا ہے اسکو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شکیل اقبال نے وزیرستان میں موجود اپنے فرنٹ مینوں اور کچھ سیاسی افراد کے زریعے محسود قوم کا جو خون چوسا وہ بہت ہے انکو مزید محسود قوم کا خون چوسنے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دینگے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی سٹیرنگ کمیٹی جس میں انتظامیہ سمیت فوج کے کرنل رینک کا افیسر بھی ہوتا ہے سے کلئیر ہونے کے باوجود کبھی مسنگ پکچر اور کبھی سیم فیملی سمیت مختلف طرح کے الزامات لگاکر شکیل اقبال منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے راہ ہموار کرتا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ فنڈز کے تقسیم کے لئیے بھی من پسند افراد کو نوازنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے جس کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے
ملک حیات اللہ محسود نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف شکیل اقبال کی معطلی اور اس کے خلاف اعلی سطح کی جے ائی ٹی انکوائری تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔
ملک حیات اللہ محسود کا مزید کہنا تھا کہ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شکیل اقبال کو فوری طور پر منصب سے ہٹایا جائے اور ان کے غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات کے لئیے اس پر انکوائری بناکر انھیں کڑی سزا دی جائے تاکہ محسود قوم کے تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کے ادائگیوں کے لئے انے والے فنڈ پر پشاور میں اپنے بچوں کے لئیے بنگلے بنانے والے کردار کی حقیقت سب کے سامنے اجائے
انہوں نے فوری طور پر اینٹی کرپشن ایف ائی اے و دیگر احتسابی اداروں سے بھی اس معاملے پر انکوائری قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ملک حیات اللہ محسود نے ائی جی ایف سی ساؤتھ وٹی ڈی پی سیکرٹیریٹ پشاور سے بھی اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ۔