JUI DMC Tehsil Wana

JUI DMC Tehsil Wana یہ پیج جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان تحصیل وانا ڈیجیٹل میڈیا سل کوآرڈینیٹر کے زیرِ استعمال ہے

آج جمعیت علمائے اسلام یونٹ ڈبکوٹ کا اجلاس جامعہ دارالقرآن ڈبکوٹ میں زیر صدارت امیر یونٹ ڈبکوٹ مولانا محمد عمر صاحب منعقد...
28/05/2025

آج جمعیت علمائے اسلام یونٹ ڈبکوٹ کا اجلاس جامعہ دارالقرآن ڈبکوٹ میں زیر صدارت امیر یونٹ ڈبکوٹ مولانا محمد عمر صاحب منعقد ہوا
جسمیں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے
(1) ڈیجیٹل میڈیا کیلئے درکار 5 افرادکاانتحاب کیاگیا
(2) ضلعی دفتر کی تعمیر کیلئے چندہ پرزوردیاگیاچندساتھیوں نے نقدجمع کیاگیا
(3) دستوری چندہ باقاعدگی سے اداکیاجائے گا
(4) جو ساتھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے کابینہ کے ساتھی ان کے گھر جاکروجہ پوچھی جائے گی.
@

آج 22 مئی بروز جمعرات جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا کے مجلسِ عمومی کا اجلاس کونسلر اتحاد دفتر میرزاعالم مارکیٹ میں منعقد...
22/05/2025

آج 22 مئی بروز جمعرات جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا کے مجلسِ عمومی کا اجلاس کونسلر اتحاد دفتر میرزاعالم مارکیٹ میں منعقد ہوا جسمیں ہر کارکن نے جماعت کو منظم اور فعال بنانے پر کھل کر بات کی تحصیل وانا کے امیر مولانا نیک محمد درویش صاحب مندرجہ ذیل فیصلے سنائے(1) تمام غیر فعال یونٹس کا شیڈول تیار کیاجائے گا ان کے پاس امیر صاحب اور کابینہ کے ساتھی جائیں گے ان کو فعال بنائیں گے (2) تحصیل پریس سیکرٹری جناب اسداللہ صاحب تمام یونٹ کے پریس کو جمع کرکے ان کو منظم بنائیں
(3) تحصیل سالار مفتی ارشاد صاحب تمام یونٹ کے سالار کو جمع کرکے منظم بنائیں
(4) تمام ساتھی حواہ یونٹ کی سطح پر ہویا تحصیل کی ذمداری ان کو دی گئی ہو اس کو احسن طریقہ سے نبھائے
(5) دستوری چندہ ہرصورت میں وصول کیاجائےگا جس ساتھیوں کے ذمہ باقی ہے وہ اپنی یونٹ کے خزانچی کے پاس فورا جمع کرائیں جو ساتھی ادا نہیں کرتاہے اس کی اطلاع امیر صاحب کو دیں
(6) ضلعی دفتر کی تعمیر کیلئے مقرر شدہ چندہ فورا جمع کرائیں
(7) تمام یونٹس سے ایک عدد کوآرڈینیٹر اور اس کے ساتھ 4عدد فعال ممبرز تحصیل کوآرڈینیٹر جناب رفیع اللہ صاحب کو نام دیے جائیں
(8) ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم صاحب کی صحبت یابی کیلئے خصوصی دعا دی گئی
جاری کردہ ۔ مولانا محمد مومن صاحب ناظم عمومی تحصیل وانا

جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا کےامیر مولانا نیک محمد درویش صاحب نے مجلسِ عمومی کااہم اجلاس 22 مئی کو بمقام کونسلر اتحادد...
20/05/2025

جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا کےامیر مولانا نیک محمد درویش صاحب نے مجلسِ عمومی کااہم اجلاس 22 مئی کو بمقام کونسلر اتحاددفتر میرزاعالم مارکیٹ وانا صبح 9 بجے بلایا ہے جس میں آپ بحیثیت مجلسِ عمومی کے اہم رکن شرکت فرماکرجماعت دوستی کا ثبوت دیں۔
جاری کردہ ۔ مولانا محمد مومن صاحب ناظم عمومی تحصیل وانا

17/05/2025
جمعیت علماءاسلام کے سوشل میڈیا پر موجود تمام کارکنوں کو میرا سلام اور پیغامِ محبت۔۔سب سے پہلے میں جمعیت علماء اسلام بلوچ...
17/05/2025

جمعیت علماءاسلام کے سوشل میڈیا
پر موجود تمام کارکنوں کو میرا سلام اور پیغامِ محبت۔۔
سب سے پہلے میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے تمام عہدیداران، ڈیجیٹل میڈیا و انصار الاسلام اور جمعیت کے ایک ایک کارکن اور اہل بلوچستان کو خوف ودہشت کے بت کو پاش پاش کرنے اور فقید المثال اور نہایت کامیاب ملین مارچ کے انعقاد پر دل کی کہرائیوں سے مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ھوں۔
جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے غزہ پر دوبارہ اسسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ ظلم وبربریت پر فوری طور پر اسسرائیل مردہ باد مارچوں کا سلسہ شروع کردیا اور تین دن کے نوٹس پر کراچی میں تاحد نگاہ انسانوں کا سمندر اھلیان غزہ سے یکجہتی کے لیے امڈ آیا، جس کے بعد بنگلہ دیش سے ملائشیا تک یہ سلسلہ شروع ھوگیا جس نے ایک مرتبہ پھر اسسرائیل کو سیاسی وسفارتی محاذ پر بیک فٹ پر دھکیل دیا پھر اس کے بعد لاھور کے مینار پاکستان پر اسی عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ھوئ، وھاں سے یہ سلسلہ پشاور پہنچا اور پشاور کی تاریخ کا ایک بہت بڑا مارچ ایسی حالت میں منعقد ھوا جب پاکستان ھندوستان کو شکست دے چکا تھا اور ایک تاریخی فتح حاصل کی تھی اور جماعت نے کانفرنس کے عنوان میں دفاع پاکستان کا اضافہ بھی کردیا تاکہ اھلیان غزہ کے ساتھ ھندوستان کے خلاف افواج پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے اور یہ سب ایک ایسے موقع اور مقام پر تھا جب جلسہ کی رات دو خودکش بمبار زندہ گرفتار کیے گئے اور ایک نے جلسہ کے دن راستہ نہ پاتے ھوئے خود کو جلسہ گاہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت بلاسٹ کیا جب مولانا صاحب جلسہ گاہ آنے کے لیے راستے میں تھے، لیکن عوام کے بحر بےکنار نے اس یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے ھر خوف کو وہاں بھی شکست دی۔
کل کوئٹہ میں اھلیان بلوچستان نے اہلیان غزہ اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے تحریکی سلسلے کو ایسی حالت میں آگے بڑھایا جب رات کو ڈیڑھ بجے وزیراعلی بنفس نفیس ھمیں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع دے چکے تھے اور اس پہلے بھی رمضان کا پورا مہینہ بلوچستان میں جماعت نے اپنے احباب کے جنازے بھی اٹھائے تھے لیکن اللہ کے فضل اور عافیت سے یہاں بھی اپنا مقصد حاصل کیا۔
اب اس سلسلے کا اگلا پڑاؤ انشاءاللہ حیدر آباد میں ھوگا اور وھاں سے بھی یہی پیغام جائیگا۔
مولانا صاحب کے باطل کے خلاف اس پوری تحریکی سلسلے اور کامیاب ترین اجتماعات نے باطل قوتوں پر ایک عجیب سا لرزہ طاری کردیا ھے اور اب ھر محاذ اور ھر سطح پر جمعیت اور اس کے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے پیغام کے خلاف بین الاقوامی اور ملکی مخالفین دونوں کی سازشیں عروج پر پہنچ کئی ھیں۔
جمعیت کی قیادت کے خلاف دہشت گردی کا نیا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ھے
جمعیت اور اسکی قیادت کے آواز اور پیغام کو دبانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ھے
اب چونکہ ان کو معلوم ھے کہ جمعیت کا سوشل میڈیا اور اس کے ابابیلوں نے الحمد للہ یہ صلاحیت حاصل کرلی ھے کہ اب وہ ھر صورت جمعیت اور اپنے قائد محترم سمیت قیادت کے پیغام کو ھر اس جگہ تک پہچاتے ھیں جہاں پہنچانا ضروری اور لازم ھوتا ھے تو اب وہ نئی حکمت عملی کے ساتھ حملہ آور ھیں اور جلسے کی کامیابی کے فوری بعد وہ ھمارے ھی کارکنوں کو الجھانے اور لڑانے کی کوشش میں لگ جاتے ھیں تاکہ کارکنان کو اصل مقصد سے ھٹایا جاسکے۔
-کراچی کے جلسے کے بعد جھنڈوں کا ایشو اٹھایا گیا( گو وہ غیر جماعتی لوگ تھے)
-لاھور اجتماع کے بعد سٹیج پر بدنظمی کا ایشو اٹھایا گیا
-پشاور کے جلسے کے بعد سٹیج کے پاسز اور انصارالاسلام کے رویے کی بنیاد پر یہ مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی
اور کل کوئٹہ میں ایک تقریر کے ایشو کو اٹھا کر سوشل میڈیا پر کارکنان کو اصل مقصد سے ھٹانے کی کوشش کی گئی ہے ۔تقریر کے ایشو کو بہانہ بناکر اصل میں جلسہ کی کوریج اور مودی اسرائیل کے خلاف عوامی پیغام کو دبانے کی کوشش کی گئی ،اصل میں اسکے پیچھے کارفرما مقاصد وہی تھےکہ عوامی قوت اور مولاناصاحب کی آواز کو دبایا جاسکے
میں جمعیت کے کارکنوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاھتا ھوں کہ آپ خود اپنا ٹائم نکال کر ایک لمحے کے لیے سوچئے کہ کیا ھم نے کل سے اپنے اس جلسے اور اس کے پیغام کی تشہیر کی ھے؟؟؟اور جس مقصد کے لیے قائد محترم مدظلہ اور اتنے لوگ اپنا گھر چھوڑ کر کوئٹہ میں اکھٹے ھوئے ہم انکی آواز بن سکے ہیں یا ھم کسی اور ایشو میں الجھے رھے ؟؟؟
آپ ان سب لوگوں کی سوشل میڈیا آئ ڈیز کو خود چیک کریں کیا انہوں نے قائد محترم کی تقریر کو چلایا ہے ؟تاریخی ملین مارچ کو کور کیاہے؟یا انہون نے اس حکمت عملی کے تحت ھمارے ساتھیوں کو لڑانے اور نان ایشوز میں الجھانے کی کوشش کی ہے؟؟
آپ خودجائزہ لیں آپ کو پتہ چلے گا کہ اس طرح کا معاملہ چلانے والوں میں سے 70 فیصد فیک آئ ڈیز ھوں گی ۔
اورباقی تیس فیصد آئ ڈیز کو بھی چیک کرلیں کیا ان میں سے اکثریت نے جلسے سے پہلے اسکی تشہیر کی ھے؟یا جلسے کے دوران اسکی ویڈیوز شئیر کی ھیں ؟؟؟ یا جلسے کے بعد تشہیر کے لیے ایک تصویر یا ویڈیو شئیر کی ھے؟؟ کوئ پوسٹ لگائ ھے؟؟؟
آپ خود چیک کریں گے تو ساری حقیقت کھل کر آپ کے سامنے آجائیگی کہ انہوں نے تحریک کا حصہ بننےکی بجائے کارکن کو اپنے ھدف سے دور رکھا اور اپنا مقصد حاصل کیا۔
اب جمعیت کے کارکنوں سے فقط اتنی گزارش ھے کہ آپ اس سارے سیناریو میں آنکھیں کھلی رکھتے ھوئے اس سب کو نوٹ کرتے جائیے کہ سازش کیسے اور کہاں سے ھورھی ھے اور انکے مقاصد کیا ہیں ۔۔
باقی ھمارا عہد ھے کہ ھم جمعیت کے کارکن اور سوشل میڈیا ورکرجمعیت کا اور قائد جمعیت کا پیغام اور بیانیہ کسی سازش کے تحت کسی بھی طور دبنے نہیں دینگے اور اس عظیم تحریک میں اپنے سوشل میڈیا کے میدان میں مولانا صاحب اور جماعت کے وفادار سپاہی بن کر باطل کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑیں گے انشاءاللہ
انجینئر ضیاءالرحمن سلمہ
ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت علماءاسلام پاکستان

مجلسِ عاملہ کا اجلاس جامعہ اشرافیہ میں زیر صدارت امیر تحصیل وانا مولانا نیک محمددرویش صاحب منعقد ہوا جسمیں مندرجہ ذیل فی...
09/05/2025

مجلسِ عاملہ کا اجلاس جامعہ اشرافیہ میں زیر صدارت امیر تحصیل وانا مولانا نیک محمددرویش صاحب منعقد ہوا جسمیں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے
(1) 15مئی کوتحصیل وانا کے تمام ویلج کونسل کے نظماء آمراءکااجلاس صبح 9 بجے لال مسجد اخوان مارکیٹ میں منعقد ہوگا (2) 22مئی کو تحصیل واناکے مجلسِ عمومی کااجلاس منعقد ہوگا۔
جسمیں کارکن کوفعال بنانے کو مدنظر رکھاجائے گاہر ویلج کونسل سے ابھی تک کام کی کارگزاری سنی جائے گی ۔
نوٹ 16 مئی کوتحصیل وانا کےجمعیت طلباء اسلام کے انتخابات میں ہرمدرسے کے مہتمم اپنے مدرسہ میں یونٹ بنانے میں کنوینر کیساتھ تعاون فرمائیں
جاری کردہ ۔ مولانا محمد مومن صاحب ناظم عمومی تحصیل وانا

جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا کے امیر مولانا نیک محمددرویش صاحب نےتحصیل وانامجلس عاملہ کااجلاس جامعہ اشرفیہ وانا بلایاگی...
03/05/2025

جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا کے امیر مولانا نیک محمددرویش صاحب نےتحصیل وانامجلس عاملہ کااجلاس جامعہ اشرفیہ وانا بلایاگیاہے لہذا مجلس عاملہ کے تمام ممبرز اپنی شرکت یقینی بنائیں
جاری کردہ ۔مولانا محمد مومن صاحب ناظم عمومی تحصیل وانا

جمعیت علماء اسلام لوٸر وزیرستان کے تمام تحصیلوں کے نئے  سوشل میڈیا کوارڈینیٹر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر...
27/04/2025

جمعیت علماء اسلام لوٸر وزیرستان کے تمام تحصیلوں کے نئے سوشل میڈیا کوارڈینیٹر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
یہ کامیابی آپ سب کی محنت، اخلاص اور جمعیت عُلَما اسلام سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ سوشل میڈیا کے اس اہم شعبے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے جمعیت عُلَما اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے، اور حق و صداقت کی آواز کو مضبوطی سے بلند کریں گے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں استقامت، اخلاص، اور کامیابی عطا فرمائے۔
منجانب امیر وا جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل وانا

ضلعی جماعت ,تمام تحصیلوں کے امراء و نظماء اور فاٹا کوارڈینٹر جناب خالدجان داوڑ کی مشاورت سے جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرس...
26/04/2025

ضلعی جماعت ,تمام تحصیلوں کے امراء و نظماء اور فاٹا کوارڈینٹر جناب خالدجان داوڑ کی مشاورت سے جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان کی تمام تحصیلوں کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کوارڈیٹرز کا بقاعدہ نوٹیفیکشن جاری🌹
امید کرتے ہیں کہ توقعات پر پورا اترتے ہوٸے بلاتفریق جماعت کی تشہیر کر کے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاٸنگے
منجانب:حضرت عمر وزیر کوارڈینٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان

ضلعی جماعت ,تمام تحصیلوں کے امراء و نظماء اور فاٹا کوارڈینٹر جناب خالدجان داوڑ کی مشاورت سے جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرس...
26/04/2025

ضلعی جماعت ,تمام تحصیلوں کے امراء و نظماء اور فاٹا کوارڈینٹر جناب خالدجان داوڑ کی مشاورت سے جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان کی تمام تحصیلوں کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کوارڈیٹرز کا بقاعدہ نوٹیفیکشن جاری🌹
امید کرتے ہیں کہ توقعات پر پورا اترتے ہوٸے بلاتفریق جماعت کی تشہیر کر کے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاٸنگے
منجانب:حضرت عمر وزیر کوارڈینٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان

16/04/2025

Address

Wana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI DMC Tehsil Wana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share