
24/07/2025
وانا، جنوبی وزیرستان لوئر وانا بازار آج احتجاجاً بند کیا گیا اور کاروبار سے وابستہ لوگوں نے وانا بازار میں ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وانا میں امن کی بحالی کے متعلق نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ ملک سردار علی پر مبینہ دہشتگردی کا حملہ قابلِ مذمت ہے اور ان کے تحفظ کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھانے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ بحال کرنے میں پس و پیش کام لے رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہ یہاں کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔