27/01/2026
پسندیدہ پلیٹ نمبر ♥️🤍
پشاور میں ذاتی پسندیدہ نمبر پلیٹس کی نیلامی، وزیر 1 سب سے مہنگی فروخت
نشتر ہال پشاور میں منعقدہ پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی شاندار نیلامی کی اپڈیٹس
نیلامی میں عوام کی زبردست دلچسپی رہی، کئی چوائس نمبر پلیٹس بڑے داموں فروخت
نیلامی میں وزیر 1 نمبر پلیٹ ،سب سے زیادہ 1کروڑ 50 لاکھ روپے میں سر فہرست رہا
آفریدی 1،نمبر پلیٹ کو بھی زیادہ بولی پر خریدا گیا
آفریدی 1، پر 1 کروڑ،40 لاکھ اور 50 ہزار روپے بولی لگی
آفریدی 1، کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خرید لیا
نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں خان 1، پر بھی زیادہ بولی آئی
خان 1، نمبر پلیٹ کو 1 کروڑ اور11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا
خان 1 نمبر پلیٹ ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا
پشاور 1،نمبر پلیٹ،1 کروڑ روپے میں نیلام ہوا
ہری پور 1 نمبر پلیٹ 80 لاکھ روپے میں فروخت ہوا
یوسفزئی1، 49 لاکھ،20ہزار اور درانی 1، 16 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہوا
ملاکنڈ 1، ساڑھے 12 لاکھ اور صوابی 1، بھی 12 لاکھ میں نیلام ہوا
چوائس نمبر پلیٹس کی مزید نیلامی آئندہ ای بڈنگ کے تحت کی جائے گی