18/10/2026
🟥 فرانس میں تعلیمی اداروں کی خراب صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے پُرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔
دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جبکہ متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔
فرانسیسی حکومت کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھر میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے، جبکہ پُرتشدد واقعات کے بعد 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔