Gujranwala Politics

Gujranwala Politics Kalaske Village
Tehsil Ali Pur Chattha District Wazirabad
Division Gujrat
Punjab
Pakistan

کیلا سکے   جناب طاہر چیمہ صاحب  جناب  ظہیر  احمد چیمہ صاحب     جناب  دیان آصف چیمہ صاحب  جناب  داؤد اقبال  چیمہ صاحب
25/09/2025

کیلا سکے
جناب طاہر چیمہ صاحب
جناب ظہیر احمد چیمہ صاحب
جناب دیان آصف چیمہ صاحب
جناب داؤد اقبال چیمہ صاحب

10/09/2025

ا س سال زیادہ بارشوں کی وجہ سے کیلاسکے کے قبرستانوں میں بیشتر “قبریں” بیٹھ گئی ہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر لازمی جائیں

کہانی الجھ گئی، ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے سنسنی خیز انکشافاتسوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کیس میں اہ...
06/09/2025

کہانی الجھ گئی، ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے سنسنی خیز انکشافات
سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس حراست میں موجود ملزم حسن زاہد کے قریبی ذرائع کے مطابق ملزم نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے اور وہ چند سال قبل راولپنڈی کے سکستھ روڈ پر ایک گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی، جہاں سے اس نے مختلف شیشہ کیفوں کے چھوٹے موٹے اشتہارات میں کام کرنا شروع کیا۔

بعد ازاں سامعہ حجاب اسلام آباد سیکٹر ای الیون منتقل ہوگئی اور گزشتہ کئی برسوں سے اپنی والدہ اور کم عمر بھائی کے ساتھ کرائے کے مختلف گھروں میں مقیم ہے۔

ملزم حسن زاہد، جو لاہور کا رہائشی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک بتایا جاتا ہے، نے تقریباً آٹھ ماہ قبل سامعہ حجاب سے تعلقات قائم کیے۔ اس نے الزام عائد کیا ہے کہ سامعہ کے موجودہ گھر کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ وہ خود ادا کرتا تھا جبکہ ایک نئی ماڈل کی کالی ہنڈا سوک بھی سوا لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر فراہم کی۔

حسن زاہد کے مطابق وہ نہ صرف گھر کے اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز ادا کرتا رہا بلکہ لاکھوں روپے مالیت کا نشہ آور پاؤڈر کوکین بھی خرید کر دیتا رہا۔

ملزم کے مطابق وہ سامعہ اور اس کے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا جبکہ ای الیون میں ایک علیحدہ فلیٹ بھی کرایہ پر لے رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب اکثر اس کے کاروباری کیش رقم بھی اپنے پاس رکھتی تھی۔

واقعہ کی جڑ ایک جھگڑا بنا، جو سامعہ کے موبائل فون پر کسی اور شخص کا میسج دیکھنے کے بعد شروع ہوا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس دوران ایک سے زائد بار اس نے سامعہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وقوعہ سے کچھ روز قبل دونوں سرینا ہوٹل میں بھی مقیم رہے، جس کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملزم نے ادا کیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ وقوعہ والے روز حسن زاہد نے سامعہ سے 50 لاکھ روپے مانگے، جو اس کے مطابق گاڑی کی خریداری کے لیے دی گئی رقم تھی، تاہم سامعہ نے دینے سے انکار کیا۔ اس دوران گھر میں تلخ کلامی ہوئی اور سامعہ نے اس کا موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں سامعہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کر کے اپنی جان کو خطرہ ظاہر کیا اور پولیس سے تحفظ مانگا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور چھاپوں کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ اس وقت حسن زاہد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

دوسری جانب سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن زاہد ایک نوسرباز ہے، گاڑیوں کا کاروبار محض دکھاوا ہے اور اصل میں اس کا کوئی مستقل ذریعہ آمدن نہیں۔ اس کے خلاف پہلے سے ایف آئی آرز درج ہیں۔ سامعہ کے مطابق وہ کئی ماہ سے اس کے پیسوں پر گزارہ کر رہا تھا، شادی کے لیے دباؤ ڈالتا تھا اور انکار پر قتل و اغوا کی دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے

05/09/2025
سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے  9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے، نئی تاریخ کا اعلان دوبارہ کیا جا...
05/09/2025

سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے، نئی تاریخ کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا، نوٹیفیکیشن

این اے 66 وزیر آباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد شامل، نوٹیفیکیشن

این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، پی پی 73 سرگودھا شامل، نوٹیفیکیشن

پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال شامل، نوٹیفیکیشن

04/09/2025

رات سے تیز بارش کی وجہ سے کیلاسکے کے قبرستانوں میں بیشتر “قبریں” بیٹھ گئی ہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر لازمی جائیں

04/09/2025

کیلا سکے تا گوجرانوالا سڑک صرف ایک مہینہ گزرا اور کرپشن بے نقاب ہو گئی سڑک کے دونوں اطراف بننے والا نالہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ایک بارش نے ہی ناقص میٹریل کا پول کھول دیا ہے میری وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم صاحبہ سے اپیل ہے کہ اس پر ایک انکوائری بیٹھائی جائے اور لاپرواہی اور کرپشن کرنے والے کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے

03/09/2025
01/09/2025

Address

Kalaske
Wazirabad
52071

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Politics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share