wazirabad

wazirabad we welcome to all our wazirabadians. Wazirabad (Urdu: وزیر آباد) is an industrial City located in Gujranwala District, Punjab, Pakistan.

Wazirabad is situated on the banks of the Chenab River nearly 100 kilometres north of Lahore on the Grand Trunk Road. It is 45 kilometres from Sialkot, 30 kilometres from the district capital - Gujranwala and about 12 kilometres from Gujrat. The city of Wazirabad is the headquarters of Wazirabad Tehsil, an administrative subdivision of the district, the city is itself subdivided into 5 Union Counc

ils.Wazirabad City is located near the south banks of the Chenab River where the picturesque Palkhu Nala, a snow stream from the Himalayas joins to this big river. HISTORY:

Wazirabad, literally the city of the Wazir, and was first settled in 1542 CE In 1636 CE Wazir Hakim Illmmudiddin, an amir of Shah Jahan constructed the first ever residential building of Wazirabad namely Musaman Burj on the bank of Palkhu Nala. During the reign of Emperor Aurangzeb another building namely Shesh Mahal at the east of Musaman Burj was built during 1705 CE. The town saw a decline in its population at the beginning of Sikh rule when it was taken over by Charat Singh around 1760 together with other towns in the District.but Sardar Gurbaksh Singh Warraich and his son Jodh Singh restored its glory. Maharja Ranjit Singh acquired the town in 1809 and Avitabile was appointed as the Nazim of the city. He built an entirely new town, with a straight broad bazar running through it, and side streets at right angles.

11/06/2025

*وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول کی دکان میں ٹینکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی*

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول کی دکان میں پیٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جھلس گئے۔

افسوسناک واقعہ وزیر آباد کے علاقے علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والا میں پیش آیا، جہاں ایک غیر قانونی پیٹرول کی دکان مین پیٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

آگ کی شدت سے ہرطرف دھویں کے بادل چھا گئے، آگ ٹینکی میں پیٹرول منتقل کرتے ہوئے لگی، آگ لگنے کے بعد ڈرائیور آئل ٹینکر کو بھگا کر دور لے گیا، جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

13/04/2025

گوجرانوالہ:KFC میں کھانے کے دوران شخص کو ہارٹ اٹیک، موقع پر جاں بحق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ KFC کو عارضی طور پر بند کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

13/04/2025

پنجاب بھر میں شادیوں پر پیسے پھینکنے پر پابندی
خلاف ورزی پر دولہے کو گرفتار کیا جائے گا

25/03/2025

*اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے اس رمضان کے آخری عشرے میں دعا کریں*

*اے الله* 🤲🤲🤲🤲
میں تیرے *صمد نام کے* ساتھ ،
تیرے *عظمت والے نام* کے ساتھ دعا کرتا ہوں کہ

*اے الله* ! میری اولادکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔

*اے رب کریم* میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !

*اے الله!* ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !

*یا رب* !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !

*اے اللہ* ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !

*اے الله* ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !

*اے الله* ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !

*اے الله* انکو میرے لئے خیر بنا دے !

*اے الله* ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتا ہوں،
*اے وہ عظیم ذات* کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔

*اے الله* ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !

*اے الله* ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب کا فرمانبردار بنا لیجیئے !

*اے الله* ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !

*ے الله* میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !

*اے الله* میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما !

*اے خالق کائنات* ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔

*اے الله*، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !

*اے الله* انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے !

*آمین*
*یا رب العالمین*
*یاسمیع الدعوات*

21/03/2025

پنجاب کے دیہات میں ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انقلاب برپا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن دیہات کی خواتین کیلئے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے
دیہی خواتین کے لئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل کا پہلا جامع پروگرام
صوبے بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کے لئے ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام
آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپ بھی دیا جائے گا
آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پرہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو چھ ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی
دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی،ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی
دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس،سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل
دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک،ڈیٹا انٹری،آفس آٹو میشن اور سائبر سیکیورٹی سکل سکھائے جائیں گے
آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا
آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پردیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی
دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی
دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکروانٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی
دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.org.pk//:https پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں
دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔مریم نوازشریف
خواتین کے لئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض سکل نہیں بلکہ روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔ مریم نوازشریف
دیہی خواتین اپنے گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی۔ مریم نوازشریف
پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔مریم نوازشریف
دیہات کی 27ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ مریم نوازشریف
دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات،باعزت روزگار،معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہونگے۔ مریم نوازشریف
دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔

21/03/2025

‏ماہرینِ نفسیات کے مطابق، انسان کی زندگی میں خوشی کے چند یادگار لمحات درج ذیل ہیں:

1. محبت میں مبتلا ہونا۔
2. آخری امتحان مکمل کرنا۔
3. جاگ کر یہ دریافت کرنا کہ آپ مزید چند منٹ سو سکتے ہیں۔
4. اس شخص کی کال موصول کرنا جسے آپ نے یاد کیا ہو۔
5. اپنے پسندیدہ شخص کو دیکھنا اور اسے بھی آپ کی طرف دیکھتے ہوئے پانا۔
6. پرانے دوستوں سے دوبارہ ملاقات اور محسوس کرنا کہ کچھ بھی نہیں بدلا۔
7. ایک نوزائیدہ بچے کی انگلیوں کو چھونا۔
8. اس شخص سے کال یا پیغام ملنا جس سے آپ محبت کرتے ہیں، جب آپ اکیلے ہوں۔
9. رات کے وقت تنہا خاموشی سے چلتے ہوئے خوبصورت یادوں میں کھو جانا۔
10. یہ محسوس کرنا کہ کوئی واقعی آپ کی فکر کرتا ہے۔

آپ کو ان میں سے کون سا لمحہ سب سے زیادہ پسند ہےکمینٹ میں بتائیں ۔

20/03/2025

*دریائے سندھ میں پانی کی کمی، 25 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا*

دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی، سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔

دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے، سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔

20/03/2025

مکہ مکرمہ میں بارش
👇👇👇👇👇

19/03/2025

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ! عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

19/03/2025

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے

18/03/2025

اب آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی گاڑی کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا

بل صوبائی موٹر گاڑیاں (ترمیمی ) ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور

آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی اور باقاعدہ بنا دیا گیا

بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کروایا گیا ہے

بل کا مقصد یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا

گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا

اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہوگا

ایپلیکیشنز کو اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی مکمل معلومات حکومت کو فراہم کرنی ہوں گی

مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایپلیکیشنز کو شکایات حل کرنے کا نظام بنانا ہوگا

بل کے تحت مسافروں کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا ہوگا اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوگا

بل کے مطابق ڈرائیورز کو آن لائن ایپس کے ذریعے کام کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوگا

اگر کوئی ڈرائیور قواعد توڑتا ہے تو اس پر 2,000 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے

بار بار قواعد توڑنے پر ڈرائیور کا اجازت نامہ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے

اگر کوئی ٹیکسی ایپلیکشن قواعد نہیں مانتی تو اس کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے

بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد گورنر پنجاب کو پیش کیا جائیں گا

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ایکٹ فوری طور پر نافظ العمل ہو جائیں گے


Address

Wazirabad

Telephone

03016632371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when wazirabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to wazirabad:

Share