Master Bilal Yaqoob

Website

Master Bilal Yaqoob Welcome to Master Bilal Yaqoob, your one-stop destination for the latest government schemes, bank loan programs, and education department news updates.

18/09/2026

🚨 کیا صحافت کا مطلب دوسروں(بالخصوص اساتذہ) کی تذلیل ہے؟ 🚨

قصور کے گورنمنٹ پرائمری سکول کئیر کالونی میں ایک نام نہاد صحافی اپنے کیمرہ مین کے ہمراہ پہنچا اور انٹرویو کے نام پر بچوں کے سامنے ہی اساتذہ کرام کی تذلیل شروع کر دی۔

ایک استاد محترم نے بڑی نرمی اور پیار سے بارہا کہا:
"بھائی، دفتر چلیں، وہاں بات کرتے ہیں۔"
لیکن وہ باز نہ آیا۔

جب استاد نے تنگ آ کر کیمرہ مین کو کیمرہ بند کرنے کا کہا، تو اس پر بھی استاد محترم کی کردار کشی شروع کر دی گئی۔

سوال یہ ہے:
کیا ایک استاد، جو ہمارے بچوں کی تربیت کرتا ہے، اس کے ساتھ یہ ناروا سلوک جائز ہے؟
کیا ایک تعلیمی ادارہ صحافی کے لیے کھیل کا میدان ہے؟
کیا افسران بالا سے رجوع کرنے کی بجائے صحافی بن کر زبردستی سکولوں میں گھس کر غنڈہ گردی کرنا ننھے منے بچوں کے ذہنوں پر مثبت اثر ڈالے گا؟
کیا "صحافت" کے نام پر اساتذہ کرام کی عزت و وقار کو انکے طلباء کے سامنے ہی پامال کرنا درست ہے؟

ہم اساتذہ کرام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔
اساتذہ ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی تذلیل کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ہم اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملزمان کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں کو ایسے تماشہ گروں سے بچایا جا سکے۔

✊ استاد کو عزت دو۔
📢 استاد کو انصاف دو۔
🛑 صحافت کے نام پر بلیک میلنگ بند کرو۔

شفیق ڈوگر
صدر
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب
Kasur Police

06/09/2026

Address

Hafiz Colony Ward # 1 Near New Lari Adda
Yazman Mandi
63210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Master Bilal Yaqoob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share