Chak NO 110 DB

Chak NO 110 DB Welcome to Chak No. 110 DB – A place to celebrate our culture, community, and connection!

Stay updated with local news, events, beautiful landscapes, village stories, and people from our proud hometown.

گرین ٹریکٹر سکیم میں آپلائی سٹارٹ ہو گئی ہے کم سے کم 7 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک اپلائی کر سکتے ہیں ۔ 75 ہارس پاور سے 125 ...
14/08/2025

گرین ٹریکٹر سکیم میں آپلائی سٹارٹ ہو گئی ہے
کم سے کم 7 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک اپلائی کر سکتے ہیں ۔ 75 ہارس پاور سے 125 ہارس پاور کے ٹریکٹرز موجود ہیں ۔ چھوٹے ٹریکٹرز اس سکیم کا حصہ نہیں ہیں ۔

31/05/2025
گندم کے کاشت کاروں کو رواں سال کتنے سو ارب روپے کا نقصان ہوا، سب سے زیادہ نقصان کس علاقے کے کسانوں کو ہوا؟ وہ اعداد و شم...
29/05/2025

گندم کے کاشت کاروں کو رواں سال کتنے سو ارب روپے کا نقصان ہوا، سب سے زیادہ نقصان کس علاقے کے کسانوں کو ہوا؟
وہ اعداد و شمار جو سرکاری اداروں کے اپنے ہیں حالانکہ کسان تو اس سے کہیں زیادہ نقصان کا دعوی کررہے ہیں۔
ریسرچ: آصف ریاض
ڈیزائنر: شعیب طارق

کسان کارڈ کے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کی طرف سے 1 کوئی کا شتکار اپنے کسان کارڈ کا پن ...
23/05/2025

کسان کارڈ کے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کی طرف سے

1 کوئی کا شتکار اپنے کسان کارڈ کا پن کوڈ بھول گیا ہے۔

2 کسان کارڈ سے اس نے کتنے کی خرید و فروخت کی ہے وہ جاننا چاہتا ہے۔

3 کسی کا کسان کارڈ گم ہو جاتا ہے عارضی طور پر اسے بند کروانا چاہتا ہے۔

4 کسی کا شتکار کا کسان کارڈ گم ہو جائے تو وہ دوبارہ بنوانا چاہتا ہو۔

ان تمام صورت میں بینک آف پنجاب کی درج ذیل ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ شکریہ

Government Initiatives Helpline

Tel: (042) 111 333 267

BOP Credit Cards Helpline

Tel: (042)-111-297-200

BOP Helpline

Tel: (042)-111 267 200

(021)-111 267 200

Agriculture Credit Department
042-99268091, 042-35817644

اگر کسان گندم نہ اگائے تو؟سوچو ذرا... ایک صبح جب تم ناشتہ کے لیے دسترخوان پر بیٹھو، لیکن پلیٹ خالی ہو... روٹی نہ ہو... ن...
15/04/2025

اگر کسان گندم نہ اگائے تو؟سوچو ذرا...
ایک صبح جب تم ناشتہ کے لیے دسترخوان پر بیٹھو، لیکن پلیٹ خالی ہو... روٹی نہ ہو... نان نہ ہو... نہ پراٹھا، نہ دلیہ، نہ کوئی آٹا، کچھ بھی نہیں۔

تم حیران ہو کر اپنی ماں سے پوچھو:
"ماں! آج کھانے کو کچھ کیوں نہیں؟"

اور وہ تمہیں بتائے کہ کسان نے گندم اگانا چھوڑ دی ہے۔

کیوں؟ کیونکہ گندم کے بدلے جو پیسے ملتے ہیں، وہ اس کے بیج، کھاد، پانی، مزدوری اور سال بھر کی محنت کا بھی حساب پورا نہیں کرتے۔
کیوں اگائے وہ گندم؟
کس کے لیے اگائے؟
جب وہ خود دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہو تو دوسروں کو کیا دے گا؟

📉 اب حقیقت سنو...
پاکستان میں اس وقت گندم کا ریٹ اتنا کم ہو چکا ہے کہ کسان کے لیے گندم اگانا گھاٹے کا سودا بن چکا ہے۔ مارکیٹ میں سستی درآمدی گندم آ گئی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے کسان کو بھول جائیں۔

ہم بھول گئے کہ:

وہ گرمی میں جل کر کھیتوں میں کھڑا ہوتا ہے۔

وہ بارش میں بھی فصل بچانے کے لیے جاگتا ہے۔

وہ قرض لے کر بیج ڈالتا ہے، صرف اس اُمید پر کہ فصل اچھی ہو گی۔

اور پھر جب وہ اناج لا کر منڈی میں پہنچتا ہے... تو اسے ملتے ہیں صرف چند سو روپے فی من، جو اس کی ایک سال کی امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔

🌾 اگر کسان گندم نہ اگائے تو؟
ملک درآمدی گندم پر انحصار کرے گا۔

ڈالر کے بھاؤ پر ہماری روٹی چلے گی۔

خوراک کا بحران پیدا ہو گا۔

غریب کے لیے روٹی کاٹنا مشکل ہو جائے گا۔

🧑‍🌾 ہمیں کیا کرنا ہے؟
آواز بلند کریں!

حکومت سے مطالبہ کریں کہ گندم کا ریٹ کسان کی محنت کے مطابق طے کیا جائے۔

کسان کو سبسڈی دی جائے، کھاد، بیج، پانی سستا کیا جائے۔

مقامی پیداوار کو ترجیح دی جائے، درآمد پر انحصار کم کیا جائے۔

❤️ آخر میں صرف ایک سوال...
اگر آج کسان اپنے حق کے لیے چپ رہا،
اور ہم بھی چپ رہے،
تو کل ہم سب کو بھوکا سونا پڑے گا۔

کسان صرف گندم نہیں اگاتا،
وہ قوم کی بقا اگاتا ہے۔

📢
📢
📢
📢

17/04/2024

جس بھائی کی گندم پڑی ہے
وہ ڈی سی صاحب کو کال کرو کےگندم پڑی ہے ۔۔۔۔
گندم اٹھا کے زبردستی ڈپو میں ڈال دے ۔۔
اور مخبری کا انعام بھی دے گا جیسے پچھلے سال ہوا تھا

10/04/2024

Address

Chak No 110 DB
Yazman
63210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak NO 110 DB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share