26/08/2026
مرکزی عیدگاہ یزمان میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا پروقار پروگرام منعقد ہوا، جس میں چوہدری سعد مسعود صاحب نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے 4 عمرہ ٹکٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر 2 ٹکٹ علمائے کرام اور 2 عام شرکاء کے نام نکلے، جس پر حاضری کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی مذہبی و دینی خدمات کے قبولیت کی دعا کی گئی۔
#یزمان