National Press Club Zafarwal

National Press Club Zafarwal ظفروال گردونواح میں اگر کسی بھی قسم کا جرم یا کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے تو ویڈیو بنا کہ وٹس ایپ کریں 03416803312

29/11/2025

نیشنل پریس کلب ظفروال کے سینیئر ممبر طاہر مجید، نوید سلہری ( ای ایل سی) اور محمد عمران ( دا لرنر سکول ظفروال) نے آلائیڈ سکول ظفروال میں ننے منے بچوں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا دورہ کیا، مختلف قسم کے لگائے گئے پراجیکٹس پر بچوں سے بریفنگ لی۔ اور بچوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔

29/11/2025

کمشنر گلگت بلتستان سید توقیر حیدر کاظمی کی طرف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال کا شاندار استقبال
عبدالقادر سمائل نیوز ظفروال

29/11/2025

ظفروال
وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال کی ہدایت پر ظفروال پولیس کی نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے سپیشل ناکہ بندی۔
عبدالقادر سمائل نیوز ظفروال

ظفروال گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی فیڈرز دسمبر میں تعمیراتی کام کے لیے بند رہیں گےگیپکو نے دسمبر 2025 کا شٹ ڈاؤن شیڈول جاری ک...
29/11/2025

ظفروال گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی فیڈرز دسمبر میں تعمیراتی کام کے لیے بند رہیں گے

گیپکو نے دسمبر 2025 کا شٹ ڈاؤن شیڈول جاری کر دیا، متعدد علاقوں میں بجلی معطل رہے گی

ظفروال (تحصیل رپورٹر) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی تعمیراتی ڈویژن نارووال نے دسمبر 2025 کے دوران ظفروال گرڈ اسٹیشن کے متعدد 11 کے وی فیڈرز پر مجوزہ شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف فیڈرز پر لائنوں کی منتقلی، پرانی تاروں کی دوبارہ تنصیب (Re-Conductoring) اور دیگر تکنیکی کاموں کی وجہ سے بجلی کی بندش ہوگی۔ شیڈول کے مطابق یکم، 8، 11، 15، 18، 22 اور 29 دسمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مختلف فیڈرز پر بجلی معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پیر اور جمعرات کے دن رکھا گیا ہے تاکہ تعمیراتی ٹیمیں آسانی سے مطلوبہ کام مکمل کر سکیں۔ متاثرہ فیڈرز میں ظفروال، نونار، فیروز پور، ٹھرو منڈی، جمم گڑھ، دمن، جاہرا، سنگیال، سنکھترا، رحیم آباد، دھمتھل، کنگڑا اور بھاگیاری سمیت متعدد علاقوں کے صارفین شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کام کا مقصد 11 کے وی جابل اور گادھیار فیڈر کی بہتری کے ساتھ نونار فیڈر کی ری کنڈکٹنگ شامل ہے۔ گیپکو حکام نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ متبادل انتظامات کر لیں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

29/11/2025

ظفروال جنڈیالہ روڈ میں ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج اور جرمانے بھی کیے گے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا یا قانون اپنے ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا لہذا لوگ قانون کی پابندی ملحوظ خاطر رکھیں

28/11/2025

ڈی ایس پی ظفروال سید آصف گیلانی کا عوام الناس کے نام اہم پیغام

28/11/2025
28/11/2025

سپنوال کے رہائشی سفارش علی کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا تفصیلات ویڈیو میں👇

برازیل میں COP30—پنجاب اسمبلی کی عالمی نمائندگی میں ظفروال کا اعزاز نمایاں   احمد اقبال چوہدری MPA نے موسمیاتی تبدیلی کا...
27/11/2025

برازیل میں COP30—پنجاب اسمبلی کی عالمی نمائندگی میں ظفروال کا اعزاز نمایاں

احمد اقبال چوہدری MPA نے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا

ظفروال کے عوام کا سر فخر سے بلند، علاقے کے نمائندے کی عالمی سطح پر شمولیت

ظفروال ( تحصیل رپورٹر )
برازیل میں جاری عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP30 میں اس سال پاکستان اور خصوصاً صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرنے والوں میں ظفروال کے عوامی نمائندے **چوہدری احمد اقبال چوہدری MPA** کا کردار نمایاں رہا۔ احمد اقبال، جو پنجاب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی III کے چیئرپرسن ہیں، نے نہ صرف صوبے کا بلکہ ملک کا مؤقف عالمی فورم پر مدلل انداز میں پیش کیا۔ کانفرنس میں پنجاب اسمبلی کی نمائندگی کرنے والے وفد میں **سارہ احمد MPA** (چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب)، **محمد احمد لغاری MPA** اور **اسامہ خاور گھمن** (مشیر سپیکر پنجاب اسمبلی) بھی شامل تھے، تاہم ظفروال کے منتخب نمائندے احمد اقبال کی موجودگی کو علاقائی سطح پر خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ ماہرین کے مطابق احمد اقبال چوہدری کی شمولیت اس بات کا اظہار ہے کہ پنجاب کے چھوٹے شہروں اور تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے بھی عالمی پلیٹ فارمز پر بھرپور اعتماد کے ساتھ ملک و قوم کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ COP30 جیسے بڑے بین الاقوامی اجلاس میں ان کی شرکت نے ظفروال کے عوام کے سر فخر سے بلند کیے اور یہ ثابت کیا کہ علاقائی قیادت بھی عالمی مباحث میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ احمد اقبال نے کانفرنس کے مختلف سیشنز میں پاکستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز، زراعت پر اثرات، گرین انرجی کے مواقع اور پائیدار ترقی کے حوالے سے عملی تجاویز پیش کیں۔ ان کا موقف تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اور تکنیکی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ عوامی حلقوں نے احمد اقبال کو ظفروال کا حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی عالمی سطح پر شرکت نے علاقے کے نوجوانوں میں حوصلہ اور امید پیدا کی ہے۔ مدبرانہ انداز، سنجیدہ گفتگو اور حقائق پر مبنی موقف نے انہیں نہ صرف پنجاب بلکہ ظفروال کا فخر بنا دیا ہے۔ کانفرنس میں پنجاب اسمبلی کے اس وفد کی شمولیت پاکستان کے لیے اہم موقع ہے، جس میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی پالیسی سازی میں اپنی آواز مؤثر انداز میں شامل کر رہا ہے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ظفروال میں روز بروز بہتری اور بہترین کارکردگی میں ا...
27/11/2025

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ظفروال میں روز بروز بہتری اور بہترین کارکردگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آج ٹی ایچ کیو اسپتال میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی ایم ایس ڈاکٹر راحت جاوید خان نے کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر پرسنل سیکرٹری سیماب رشید چوہدری اور صدر نیشنل پریس کلب خواجہ عمران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران گائناکالوجسٹ اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اعزازی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ صرف ایک ماہ کے دوران اسپتال کے عملے نے شاندار خدمات انجام دیتے ہوئے 85نارمل ڈلیوریز جبکہ94 سی سیکشن آپریشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے، جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔ اسی کارکردگی کے اعتراف میں آج اسٹاف کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہسپتال کو مزید ترقی دے اور اسے عوام کی خدمت کا بہترین مرکز بنائے۔ ڈاکٹر راحت جاوید خان ایک نہایت نیک دل، مخلص اور بہترین منتظم ہیں جن کی محنت اور لگن نے اسپتال کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیے۔

“چانسلر جتنی بار بھی چاہے ایکسٹینشن دے سکتا ھے”لاہور ہائی کورٹ نے عارضی وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال ڈاکٹر یونس کیخل...
27/11/2025

“چانسلر جتنی بار بھی چاہے ایکسٹینشن دے سکتا ھے”
لاہور ہائی کورٹ نے عارضی وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال ڈاکٹر یونس کیخلاف رٹ خارج کردی

Address

Zafarwal Dist Narowal
Zafarwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Press Club Zafarwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to National Press Club Zafarwal:

Share