11/10/2025
رحیم یار خان : کوٹ سمابہ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار میونسپل کمیٹی کے اہلکار ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلی وصول کرنے لگے ایریگیشن بنگلہ کی دیوار کے ساتھ پچاس کے قریب کھوکھلے ماہانہ کرایہ پر دے کر کھوکھے ریڑی والے سے دس ہزار روپے سے لے کر پندرہ ہزار روپے ماہانہ وصول کئے جانے لگے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں عرصہ دراز سے یہ سلسلہ جاری ہے نہ تو ان کا کرایہ ٹاؤن کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی آڈٹ ہے کوٹ سمابہ ٹاؤن کمیٹی کے اہلکار سیدھا ماہانہ دو سے تین لاکھ روپے کی منتھلی وصول کر کے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے غریب لوگوں کے ترازو اٹھا کر اس سے ایک ہزار سے دو ہزار روپے وصول کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر کے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان سے اہلیان کوٹ سمابہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ روڈ کی دیوار کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات ختم کر کے شہریوں کی امدورفت کے لیے مشکل آسان کی جائے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ اس منتھلی میں باقاعدہ طور پر حصہ چیف آفیسر چوہدری شفیق کو بھی رحیم یار خان پہچایا جاتاہے جن کے پاس کوٹ سمابہ کا بھی اضافی چارج ہے۔
رپورٹ : طارق گوندل