Press Club Zahir Pir Registerd

Press Club Zahir Pir Registerd ظاہر پیر کے صحافیوں کا مشترکہ فورم "پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ"

خبر غم😭اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ😭
26/04/2025

خبر غم😭

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ😭

07/11/2024
ظاہرپیر  : جرائم کی روک تھام کیلئے ظاہرپیر میں سیف سٹی پراجیکٹ ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، شہر کے داخلی خارجی راستو...
31/10/2024

ظاہرپیر : جرائم کی روک تھام کیلئے ظاہرپیر میں سیف سٹی پراجیکٹ ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اندرون شہر کیمرے نصب کرائے جائیں گے، ڈی ایس پی اظہر اقبال کی تاجروں سے میٹنگ، کمیٹی قائم، تفصیلات کے مطابق ظاہرپیر میں جرائم کی روک تھام کیلئے تاجروں کے تعاون سے سیف سٹی پراجیکٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی خان پور چوہدری اظہر اقبال نے تھانہ ظاہرپیر میں ایس ایچ او محمد آصف بھٹی کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران ظاہرپیر کے رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں باہمی مشاورت سے تاجروں پر مبنی سیف سٹی پراجیکٹ کمیٹی بنا دی گئی، اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری اظہر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے تعاون سے سیف سٹی پراجیکٹ ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اندرون شہر جدید کیمرے نصب کرائے جائیں گے اور ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے پولیس ان کیمرہ شہر بھر کی نگرانی کر سکے گی، انھوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے جرائم میں نمایاں کمی آئے گی خصوصاً چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئے گی اس موقع پر تاجر رہنما حاجی محمد اسماعیل بھٹی، چوہدری شکیل ایوب، چوہدری عبدالخالق قادری، رئیس انعام الحق، سماجی رہنما قاضی خواجہ اسد مدنی سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ صحافیوں مہر اسد، الطاف حسین خان دشتی، جام عقیل اظہر، محمد رمضان بھٹی، زبیر رشید، میاں ساجد فرید، جام آصف اقبال و دیگر شامل تھے۔

تلاش گمشدہ۔۔۔۔ شیئر کریں جزاک اللہ نام محمد ایوب قوم چاچڑ سرمور کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں گزشتہ سوموار کے روز سے لاپتہ ہے،...
27/10/2024

تلاش گمشدہ۔۔۔۔ شیئر کریں جزاک اللہ
نام محمد ایوب قوم چاچڑ سرمور کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں گزشتہ سوموار کے روز سے لاپتہ ہے، کافی تلاش کے باوجود نہیں مل رہا اگر کسی کو معلومات ملے تو براہ کرم رابطہ کریں شکریہ ۔۔۔ شیئر کریں جزاک اللہ
رئیس محمد یوسف سکنہ بستی سرمور ظاہرپیر تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان
03119876077

ظاہرپیر : تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، چوک ظاہرپیر کے روڈ کلئیر کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب س...
10/10/2024

ظاہرپیر : تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، چوک ظاہرپیر کے روڈ کلئیر کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر خان پور کے حکم پر میونسپل کمیٹی ظاہرپیر کا انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے، میونسپل کمیٹی ظاہرپیر کی جانب سے چوک ظاہرپیر میں اڈا خان پور روڈ، رحیم یار خان روڈ اور بہاولپور روڈ سمیت چوک ظاہرپیر کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے، عرصہ دراز سے چوک میں قائم تجاوزات ہٹانے سے راستے مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی ہے، تاہم روڈز کے حدود میں پٹھے اور ریڑھیاں ہٹانے سے فروٹ سبزی فروش پریشان ہیں جنہیں متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بلدیہ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی خان پور کو سروے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد پرانی سبزی منڈی میں مرغی فروش، سبزی فروٹ فروش سمیت دیگر ریڑھی بانوں کو جگہ فراہمی متوقع ہے۔

خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ کے عرس کے سلسلے میں 11اکتوبر بروزِ جمعہ رحیم یار خان میں تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری ڈپٹی ک...
09/10/2024

خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ کے عرس کے سلسلے میں 11اکتوبر بروزِ جمعہ رحیم یار خان میں تعطیل کا اعلان
نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان حضرت خواجہ خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ کے عرس کے موقع پر 11اکتوبر 2024 بروز جمعہ المبارک ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

Address

Zahir Pir

Telephone

+923008670634

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Zahir Pir Registerd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Press Club Zahir Pir Registerd:

Share