08/09/2025
قلعہ سیف اللہ : کمشنر ژوب ڈویژن سید زاہد شاہ اور ڈی آئی جی پولیس نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے دورہ قلعہ سیف اللہ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ہیلی پیڈ روٹ اور جلسہ گاہ کے مقام کا دورہ کیا ۔ انہوں نے قلعہ سیف اللہ انتظامیہ اور پولیس کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ واضع رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کل بروز منگل 9 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر قلعہ سیف اللہ پہنچیں گے