14/08/2025
ژوب :الھدٰی مثالی سکولنگ سسٹم میں یوم آزادی کی مناسبت سے پی پی اے ایف اور بی آر ایس پی کی اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی ڈسٹرکٹ افیسر تعلیم (ر) پائیو محمد مندوخیل مہمان خصوصی تھے تقریب میں ترقی فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر قطب خان آفاقی ڈائریکٹر لھدٰی مثالی سکولنگ سسٹم قطب خان پرنسپل مس زبیدہ شیرانی بی آر ایس پی کے ایڈمن اینڈ لاجسٹک افیسر عبدا لصبور مندوخیل رفیق مندوخیل صابر خان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سکول کے طلبا اور طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کر کے شرکاء سے خوب داد حاصل کی