zhob News

zhob News یہاں پر ہر وقت آپ لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے گی

"وسائل ہمارے، محرومیاں بھی ہماری"اس تصویر کو غور سے دیکھیے... یہ محض ایک جنازہ نہیں، بلکہ ہمارے نظام، ہماری سیاست اور ان...
06/05/2026

"وسائل ہمارے، محرومیاں بھی ہماری"
اس تصویر کو غور سے دیکھیے... یہ محض ایک جنازہ نہیں، بلکہ ہمارے نظام، ہماری سیاست اور انسانیت کا جنازہ ہے۔ آج کے اس دور میں بھی، جہاں دنیا ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، میرے بلوچستان کے لوگ ایک میت کو لکڑیوں پر لٹا کر، کندھوں پر اٹھائے پہاڑوں اور ندیوں کے دشوار گزار راستوں سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ یہ وہ زمین ہے جس کے سینے سے نکلنے والی گیس اور کوئلہ پورے ملک کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں، لیکن یہاں کے اپنوں کے لیے نہ پینے کا صاف پانی ہے، نہ تن ڈھانپنے کو کپڑا، نہ پیٹ بھرنے کو روٹی اور نہ علاج کے لیے ہسپتال۔ بے روزگاری اور پسماندگی نے یہاں کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
میں پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں—خواہ وہ جمعیت علماء اسلام ہو، پیپلز پارٹی، نون لیگ، جماعت اسلامی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، اے این پی ہو یا کوئی اور—آپ سب سے ایک دردمندانہ سوال کرتا ہوں کہ آپ ووٹ لینے کے لیے تو ہمارے کچے گھروں، دور دراز کے دیہاتوں اور ہر محلے کی گلی تک پہنچ جاتے ہیں، لیکن جب ان غریبوں کو سہولیات دینے اور ان کے مفاد کی بات آتی ہے، تو آپ کو یہ سب نظر کیوں نہیں آتا؟
افسوس کی بات ہے کہ جس صوبے نے ملک کو سب کچھ دیا، اسے ایک ایمبولنس تک میسر نہیں۔ میں اپنی جماعت سمیت تمام سیاسی پارٹیوں سے یہ التجا کرتا ہوں کہ خدارا ان لوگوں پر رحم کریں۔ اگر ہر سیاسی جماعت صرف ایک ضلع کو ایک ایمبولنس بھی دے دے، تو انشاءاللہ چند سالوں میں ہمیں ایسے دلخراش مناظر دوبارہ دیکھنا نہیں پڑیں گے۔ بلوچستان کے عوام کو صرف ووٹ بینک نہ سمجھا جائے، انہیں انسان سمجھ کر ان کے بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔

With Yazman K Shahzaday – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
03/05/2026

With Yazman K Shahzaday – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

نوجوانوں زندگی ایک بار ملتی ہے اسے سٹینگ اور دیگر کولڈ ڈرنکس پی کر ضائع نہ کریں۔سٹنگ اور دیگر کولڈ ڈرنکس وقتی لطف تو دیت...
03/05/2026

نوجوانوں زندگی ایک بار ملتی ہے اسے سٹینگ اور دیگر کولڈ ڈرنکس پی کر ضائع نہ کریں۔
سٹنگ اور دیگر کولڈ ڈرنکس وقتی لطف تو دیتے ہیں، مگر آہستہ آہستہ صحت کو اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں۔
آج کل کم عمری میں ہی گردوں کے امراض بڑھتے جارہے ہیں۔ بہت سے نوجوان اپنی جوانی میں ہی اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں ان کے گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، اور پھر زندگی ڈائلیسز مشین کی محتاج بن جاتی ہے۔ایسی زندگی نہ صرف تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ انسان کو اپنی بہت سی خوشیوں سے بھی محروم کر دیتی ہے۔
اپنی صحت کو ترجیح دیں، سٹینگ اور دیگر سوفٹ ڈرنکس سے دور رہے پانی، دودھ اور قدرتی مشروبات کو اپنائیں، کیونکہ ایک صحت مند زندگی ہی اصل کامیابی ہے۔ ورنہ محتاجی مقدر میں ہوگی۔

ده ژوند په سلسلو کشی خواشحا لی دا مبارک شه ده زړا دا کومې درتا وایم کوزده ده مبا رک سه زما ده ګران مامازوی فضل آمین ته د...
02/05/2026

ده ژوند په سلسلو کشی خواشحا لی دا مبارک شه ده زړا دا کومې درتا وایم کوزده ده مبا رک سه زما ده ګران مامازوی فضل آمین ته د نوی ژوند يعنی ده کوزدی مبا رکی واېم

ژوب بلوچستان کے دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے لہذا وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کے ژوب شہر کیلئے کم از کم 4 سے 5 گرین بس...
01/05/2026

ژوب بلوچستان کے دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے لہذا وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کے ژوب شہر کیلئے کم از کم 4 سے 5 گرین بسس منظور کرلے تاکہ یہاں کے غریب عوام خواتین بچے اور طلباء کیلئے آسانیاں پیدا ہو جائے یہ رکشوں اور ٹیکسی والوں نے مہنگائی سر پر اٹھائے ہیں۔
۔

#نوٹ

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس صوبے میں پہنچ گئی ہے، جو اب باقاعدہ طور پر پرواز اور مریضوں کی جان بچانے ک...
30/04/2026

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس صوبے میں پہنچ گئی ہے، جو اب باقاعدہ طور پر پرواز اور مریضوں کی جان بچانے کے لیے تیار ہے۔ اس جدید سہولت کا افتتاح جلد متوقع ہے۔
یہ ائیر ایمبولینس خاص طور پر دور دراز علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات، ہنگامی سانحات اور شدید بیمار مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، جس سے قیمتی جانیں بچانے میں نمایاں مدد ملے گی اور صحت کے نظام میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ، چلتن ہاؤسنگ اسکیم میں فا*ئرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔قا*تل ایس ایچ...
30/04/2026

کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ، چلتن ہاؤسنگ اسکیم میں فا*ئرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
قا*تل ایس ایچ او زرغونہ منظور کا بیٹا ایان احمد بتایا جارہا ہے
جسکے بعد ڈی آئی جی کی ہدایت پر ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن زرغونہ منظور کو عہدے سے ہٹا کر ٹرانسفر کر دیا گیا۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راکٹ گرنے کی اطلاعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گوالمنڈی چوک، میر احمد خان روڈ، سرکی ر...
29/04/2026

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راکٹ گرنے کی اطلاعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گوالمنڈی چوک، میر احمد خان روڈ، سرکی روڈ اور دیگر علاقوں میں دھماکے سنے گئے، جبکہ قمبرانی روڈ بھی متاثر ہوا۔ شانتی نگر اور فقیر محمد روڈ پر راکٹ گرنے سے املاک کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Address

Zhob Wiyala
Zhob
85200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when zhob News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share