27/07/2026
پانی کے ضیاع کا فوری نوٹس لینے کی اپیل
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسین ژوب سے اپیل ہے کہ پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پائپ لائنوں کی لیکیج اور پانی کے ضیاع کے واقعات کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیا جائے۔
شہر میں شہری پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب سیلیازہ کے مقام پر سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ہو رہا ہے۔ کمشنر ژوب ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ژوب اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے فوری کارروائی کی اپیل ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما
میر باز خان