Awal e Balochistan

Awal e Balochistan Non Government And Non Profit organization

کوئٹہ:کسٹم کی یارو چیک پوسٹ پر کاروائی غیر ملکی کرنسی برآمد کاروائی میں 2 لاکھ امریکی ڈالر، 9 لاکھ سعودی ریال 200 قیمتی ...
22/03/2025

کوئٹہ:کسٹم کی یارو چیک پوسٹ پر کاروائی غیر ملکی کرنسی برآمد

کاروائی میں 2 لاکھ امریکی ڈالر، 9 لاکھ سعودی ریال
200 قیمتی گھڑیاں بھی برآمد

غیر ملکی کرنسی اور گھڑیوں کی مالیت 9 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے،

کوئٹہ:اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار گاڑی قبضے میں لے لی گئی،

کوئٹہ:ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

کوئٹہ:کاروائی کلکٹر کسٹم خالد جمالی کی ہدایت پر کی گئی

کوئٹہ:کارروائی انسپکٹر سیدہ فوزیہ اور جمیل خان کی نگرانی میں کی گئی، کسٹم حکام

21/03/2025
21/03/2025

*وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی سمری منظور کرلی*

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیرمملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

دو ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

اسپیکر ایاز کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

ژوب : ائیرپورٹ محلہ کی پانی کا مسئلہ حل ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اور محکمہ پی ایچ ای کا شکریہپانی پائپ لائن کے اوپر گٹر بنا...
21/03/2025

ژوب : ائیرپورٹ محلہ کی پانی کا مسئلہ حل ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اور محکمہ پی ایچ ای کا شکریہ

پانی پائپ لائن کے اوپر گٹر بنانے ، گندے نالوں میں ٹوٹے پھوٹے کنکشن اور باغیچوں کو سیراب کرائے جانے کو بھی پکڑا گیا

24 فروری 2025 کو ڈپٹی کمشنر محبوب احمد کی سربراہی میں منعقدہ کھلی کچہری میں ائیرپورٹ محلہ کے رہائشی ایک شخص نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پائپ لائن میں سیوریج کی پانی آنے کی شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او نجیب اللہ کو فوری طور پر مسئلہ حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ کے ایس ڈی او نجیب اللہ کی سربراہی میں سپروائزر محمد یوسف مندوخیل کی نگرانی میں عملے دن رات ایک کر کے گندے نالے اور گندگی کی ڈھیر سڑک کنارے منتقل کردیا جس کے بعد ائیرپورٹ محلہ کے 2 سو سے زائد گھرانوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوئی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر محبوب احمد داد کے مستحق ہے علاقے کے لوگ ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے پر ایس ڈی او نجیب اللہ اور سپروائزر محمد یوسف بھی خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ اس حوالے سے علاقہ کونسلر باران خان کلیوال سپرنٹنڈنٹ پی ایچ ای محمد زاہد مندوخیل کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہے جنہوں نے اس سارے عمل کے دوران مثبت کردار ادا کیا ۔ رمضان المبارک میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے سے علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے . واضع رہے پائپ منتقلی کے دوران ایک جگہ گھر کا گٹر پایا گیا جس کے اندر مین پائپ لائن گذر رہا تھا مالک مکان نے گٹر کا گڑھا بنا کر پائپ گڑھے کے درمیان لے آیا تھا ۔ اب قصور کس کا ہے اس میں محکمہ کی کوئی قصور نہیں بلکہ ہم شہری ہی اس طرح غلط کام کرتے ہیں ۔ سلام ہو محکمہ کو کہ ہماری غفلت کے باوجود پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔یہ صرف یہاں کا مسئلہ نہیں لوگوں کی اکثریت لگے ہوئے لائن کو گندگی اور نالوں میں چھوڑ کر نیا لائن لگا دیتے ہیں۔ یہاں بھی ایسے بہت سے کنکشن پائے گئے ۔ بہت سے گھر انہی پانی سے باغیچے سیراب کرتے چلے آ رہے ہیں حالانکہ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی ہونا باقی ہے ۔ پائپ کے اوپر گٹر بنانا اور کنکشن گندے نالے میں چھوڑ دینا غیر ذمہ داری اور شعور نہ ہونے کا واضع ثبوت ہے ۔ امید ہے کہ محکمہ اس حوالے سے مزید اقدامات کو یقینی بنائے گا ۔ اس حوالے سے شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا

20/03/2025

پاکستان ریلویز نے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی،دوسری ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہوگی،چوتھی ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا چلے گی۔

پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد شیخوپورہ چلے گی،واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا -

20/03/2025

*دہشتگردوں کی لاشیں چھوڑ دیتے تو لاپتہ افراد کی فہرست میں اضافہ ہوجاتا،سرفراز بگٹی*

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان توڑنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمارے پاس آپشن تھا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کو وہاں ہی چھوڑ کر آتے، ہلاک دہشتگردوں کو وہاں چھوڑ کر آتے تو لاپتا افراد کی فہرست میں اضافہ ہوجاتا، جو دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے انہیں ایدھی فاﺅنڈیشن کے ذریعے دفنایا گیا۔

20/03/2025

پشین ، کلی کربلا میں بیوہ خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پشین ، مقدمہ ایم پی اے کے بھائی اور انکے دو ساتھیوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

پشین ، مقدمہ نو روز بعد لیویز ہیڈ کوارٹر میں درج کرلیا گیا

پشین ، ملزمان کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ژوب : چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد خان کبزئی نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما سابق سنیٹر حـــافظ حسیــــن احمــــد کی...
20/03/2025

ژوب : چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد خان کبزئی نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما سابق سنیٹر حـــافظ حسیــــن احمــــد کی انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی خـــــدمات جلیلہ ہمیشہ یاد رکھی جائیگی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد  کا انتقال ہوگیا ہے۔ خاندانی ...
19/03/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔ خاندانی زرائع

*جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور ایک دور میں مولانا فضل الرحمن کے بے حد قریب حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ اللہ جوار رحمت میں جگہ دے۔ حافظ صاحب بے حد بذلہ سنج اور دلچسپ گفتگو کرتے تھے ۔ طنز کا جواب کاٹ دار جملوں سے آتا تھا۔ بہترین مقرر اور بہترین سوچ والی شخصیت تھے ۔ مولانا فضل الرحمن سے کچھ اختلافات کے باعث وہ جمعیت سے الگ ہوگئے تھے لیکن علالت کے بعد 2022 میں واپس بھی آگئے ۔ اس کے بعد مولانا سیاست میں زیادہ فعال نہیں ریے ۔ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن بھی ریے ۔ مولانا کی دینی حیثیت بھی مسلم تھی ۔وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے مولانا 1951 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے*

19/03/2025
ژوب SBK کابینہ صدر عبدالستار مندوخیل نائب صدر داؤدخان مندوخیل و قانونی ماہر ایڈوکیٹ کامل خان کی سربراہی میں حالیہ حکومتی...
19/03/2025

ژوب SBK کابینہ صدر عبدالستار مندوخیل نائب صدر داؤدخان مندوخیل و قانونی ماہر ایڈوکیٹ کامل خان کی سربراہی میں حالیہ حکومتی کابینہ کا SBK اساتذہ کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر غیر آئنی فیصلے کیخاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں قانونی ماہر ایڈوکیٹ کامل خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئ بھی شخص انکار نہیں کر سکتا جو انکار کرے یا فیصلے کے خلاف ردبدل کرے وہ توہین عدالت کے زمرے میں آئیگا اور اسکی سخت سزا آئین و قانون میں موجود ہے جس کی زندہ مثال وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی ہے جسے اپنے منسب سے ہاتھ دھونا پڑا
قانونی ماہر کامل خان نے حالیہ بلوچستان کابینہ کی SBK اساتذہ کی سپریم کورٹ کے فیصلے و 2019 پالیسی کے برخلاف مستقل اسامیوں کو کنٹریکٹ پر کرنا توہین عدالت قرار دیا جس پر آرٹیکل 22A کے تحت سپریم کورٹ میں توہین عدالت لگایا جاسکتا ہے
بعد قانونی ماہر کے ژوب کابینہ و اساتذہ نے جلد سنٹرل کابینہ کو سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس درج کرنے کی استدعا کی اور ساتھ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ژوب کابینہ مکمل طور پر اس کیس کی پیروی کرینگے اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی

قومی سلامتی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برا...
18/03/2025

قومی سلامتی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ

ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسٹریٹجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی نے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے ، لاجسٹک سپورٹ کے انسداد اور دہشت گردی و جرائم کے گٹھ جوڑ کوختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام کی حکمت عملی پر فوری عمل درآمد پر

زور دیا۔

کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے ، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لیے دہشت گردگروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور اسکی روک تھام کیلئے اقدامات مرزور دیا ، کمیٹی نے دہشت گردوں کے ڈیجیٹل نیٹ ورکس

18/03/2025

محکمہ تعلیم SBK میں تمام بھرتیاں 18 ماہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی،
18 ماہ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ کا دورانیہ بڑھایا جائے گا، بلوچستان کابینہ

ژوب : ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے کہا ہے کہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا ان خیالا...
18/03/2025

ژوب : ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے کہا ہے کہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس آفیسر روزی خان شیرانی اور اسسٹنٹ امیر محمد کاکڑ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے 23 مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے تیاریوں اور انتظامات سے متعلق آگاہ کیا سپورٹس افیسر نے ڈی سی کو اختتامی تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کی دعوت دی ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اچکزئی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے محکمہ کھیل کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور صوبے کے کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر ابھر کر سامنے آنے کا موقع ملے گا انہوں نے فیسٹیول کو خوبصورت بنانے کےلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی

17/03/2025

بلوچستان کا تفریحی مقام ضلع زیارت
زیارت : ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی، قیمتی درختوں کو نقصان
زیتون اور صنوبر کے نایاب درخت شعلوں کی لپیٹ میں، قدرتی حسن جل رہاہےمحکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف، مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ڈومیارہ، جو اپنی قدرتی آبشاروں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے، آگ سے متاثر سیاحتی مقام ڈومیارہ میں ہنگامی صورتحال، انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت
علاقے میں تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، مزید درختوں کے متاثر ہونے کا خدشہ۔

*دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے*نصیر سومرو سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستا...
17/03/2025

*دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے*

نصیر سومرو سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے۔

56 سالہ نصیر سومرو نے اپنی طویل القامتی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے۔ بعد ازاں، یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آیا، جو آٹھ فٹ قد کے حامل ہیں۔

نصیر سومرو کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا، تاہم وہ کراچی میں مقیم تھے اور قومی ہوا بازی ادارے پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے۔

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سےزرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی  زرخیز ہے ساقی  ژوب : گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی درست سمت...
17/03/2025

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

ژوب : گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی درست سمت میں لے جانے کیلئے جاری اقدامات
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب میں کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بنیادی کاموں کی جانب کسی نے توجہ دینے کی کوشش ہی نہیں کی ، کچھ عرصہ قبل ڈگری کالج کی لائیبریری دیکھنے کا اتفاق ہوا جہاں ماضی میں استعمال ہونے والے 100 وولٹ کا زرد بلب لگا ہوا دیکھا جس کی روشنی کم اور خرچ زیادہ ہوتا ہے ۔ ایک طالب علم کو اس زرد بلب کے نیچے مطالعہ کرتے ہوئے پایا ۔ اب چند روز قبل ایک بار پھر کالج جانے کا اتفاق ہوا جہاں سالوں سے وائٹ واش کے منتظر دیواروں کو صاف اور شفاف پایا جبکہ کالج کے دیواروں پر نصب پرانے زمانے کے ناکارہ بجلی بورڈز ،بٹن ، ٹوٹی پھوٹی بجلی پائپ اور تاروں کو تبدیل کرنے کے جاری عمل کو دیکھا ۔ اس دوران پرنسپل پروفیسر عبدالرحمٰن امین کی توجہ لائبریری میں لائٹنگ کی جانب مبذول کرائی ، جس پر موصوف مجھے اپنے ہمراہ کالج لائبریری لے گئے جہاں دو الیکٹریشن بجلی کی تمام تر نظام کو تبدیل کرنے میں مصروف تھے ، اس موقع پر پروفیسر عبدالرحمٰن امین مندوخیل نے بتایاکہ کالج میں تعلیمی صورتحال میں بہتری کے ساتھ کالج کا حلیہ بھی درست کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال تعلیمی بہتری سب محسوس کرینگے۔

Address

Zhob (Balochistan)
Zhob

Telephone

+92822412975

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awal e Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awal e Balochistan:

Share