29/11/2025
چین نے ایک بارپھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔۔
انہوں نے دنیا کا پہلا اور تیز ترین 10G براڈبینڈ نیٹ ورک لانچ کرکے ٹیکنالوجی کی دوڑمیں سبکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔۔یہ نیٹ ورک اتنا طاقتور ہے کہ 4 ہزار موویز 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔۔
یعنی مستقبل کی رفتار اب حقیقت بن چکی ہے۔۔۔اس نئی سپیڈ کےساتھ صرف ڈاؤن لوڈنگ نہیں،بلکہ پوری ٹیکنالوجی کی بنیاد بدلنے والی ہے۔ 10G وہ رفتار ہے جس سے مصنوعی ذہانت(AI)،ہولوگرام کالز، خودکار روبوٹ،میڈیکل سرجری میں دوربیٹھ کرآپریشن،خود چلنے والی گاڑیاں،اسمارٹ شہروں کا کنٹرول،ورچوئل رئیلٹی، میٹا ورس۔۔۔۔۔اور 3D انٹرنیٹ جیسے سسٹمز نئی شکل اختیار کریں گے۔۔
چین نےاس ٹیکنالوجی کوبیجنگ اوربڑے شہروں میں کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے، اور اس کا مقصد پورے ملک کو ایک ہائی سپیڈ ڈیجیٹل پاور ہاؤس میں بدلنا ہے۔۔
دنیا ابھی تک 5G اور 6G کی بحث میں الجھی ہوئی ہے، مگر چین نے براہِ راست مستقبل میں چھلانگ لگا دی ہے۔۔۔۔اس رفتار کا سب سے بڑا اثر عالمی معیشت، سیکیورٹی سسٹمز، ڈیٹا شیئرنگ، تعلیمی اداروں اور ورچوئل کام کے طریقوں پر پڑے گا۔۔
مستقبل کی دنیااب 10Gپر چلے گی،اورچین نےثابت کردیا کہ جو قوم ٹیکنالوجی پرگرفت مضبوط رکھتی ہے وہی دنیا کی رفتار طے کرتی ہے۔۔