
29/08/2025
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے خیبر پشتونخوا میں آنے والے حالیہ سیلابوں سے متاثرہ پشتون خاندانوں کی امداد کے لئے ایک منظم اور ہمہ جہت امدادی کیمپ قائم کیا ہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلابوں نے ہزاروں گھروں کو تباہ کیا، سینکڑوں خاندان بے گھر اور بے سروسامان ہوگئے، کھیتیاں اور باغات بہہ گئے اور متاثرین شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔
اس مشکل گھڑی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ امدادی کیمپ کے ذریعے سیلاب متاثرین تک درج ذیل سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں:
اشیائے خوردونوش جن میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، چائے اور دیگر ضروری غذائی سامان شامل ہے۔
روزمرہ کے استعمال کا سامان مثلاً برتن، کمبل، بستر، کپڑے اور حفظانِ صحت کی بنیادی اشیاء۔
دواؤں اور ابتدائی طبی امداد کا بندوبست تاکہ بیمار اور زخمی متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
یہ امدادی مہم صرف ایک وقتی اقدام نہیں بلکہ ایک مسلسل کوشش ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ پارٹی اپنے کارکنان اور رضاکاروں کے ذریعے امدادی سامان براہِ راست متاثرہ علاقوں میں پہنچا رہی ہے تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی یا رکاوٹ نہ ہو۔
تمام اہل خیر، مخیر حضرات اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس کارِ خیر میں حصہ لیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی قوم کے دکھ درد میں شریک ہو کر ان کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ ہر روپیہ، ہر خوراک کا پیکٹ اور ہر امدادی سامان ایک متاثرہ خاندان کے لئے زندگی کی نئی امید ہے۔
آپ اپنی مالی امداد ایزی پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے بھیج سکتے ہیں تاکہ بروقت اور شفاف انداز میں یہ رقوم متاثرین تک پہنچ سکیں۔
امداد کے لئے نمبر:
0313-3790900
اولس یار
پښتونخوا مېپ چمن