EXO News

EXO News Delivering the stories that shape our world, with clarity and depth.

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان جس دن اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا کہیں گے،اسی د...
19/09/2025

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان جس دن اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا کہیں گے،اسی دن سب ایم این ایز مستعفی ہو جائیں گے،قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی اس لیے ہوئے کیونکہ ہیومن رائٹس کمیٹی میں ہماری کوئی شنوائی نہیں تھی،ایک طرف انسانی حقوق کی پامالی جاری ہو تو کمیٹیوں میں بیٹھنا وقت کا ضیاع ہے

خبر کی مکمل تفصیل کمنٹ سیکشن میں
19/09/2025

خبر کی مکمل تفصیل کمنٹ سیکشن میں

معروف صحافی عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ پاکستان  نے 2015 میں یمن اور سعودی عرب کی لڑائی سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا تھا،...
19/09/2025

معروف صحافی عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2015 میں یمن اور سعودی عرب کی لڑائی سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا تھا،جس سے اسٹیبلشمنٹ خوش نہیں تھی،اس میں کوئی شک نہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کی خواہش،ذمہ داری اور ایک بڑی سعادت ہے مگر اسرائیل سے حرمین شریفین کی حفاظت اور یمن سے سعودی لڑائی دونوں الگ چیزیں ہیں

جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ سعودیہ پاکستان معاہدے پر اللہ کریم کا جتنا شکر ادا ک...
19/09/2025

جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ سعودیہ پاکستان معاہدے پر اللہ کریم کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے لیکن کاش 2014 میں نواز شریف ملک کو جس ڈگر پر ڈال چکے تھے،اس کو نہ چھیڑا جاتا تو پاکستان یہ سنگ میل کم از کم پانچ سال پہلے حاصل کر چکا ہوتا،اب میری تمام سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست ہے جو کچھ چل رہا ہے،اسے چلتے رہنے دیں اور کوئی نیا تجربہ ہرگز نہیں

مریم نوازشریف نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے،دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ ...
19/09/2025

مریم نوازشریف نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے،دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ کوپہلی ترجیح قرار دیا،دورہ چین میں نمائش کے دوران کو ابلیشن مشین دیکھی اور پوری معلومات لی،چینی حکام نے کو ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کے بارے میں پوری بریفنگ دی اور ویڈیو دکھائی،کو ابلیشن مشین بنانے والی کمپنی سے دورہ چین کے دوران ہی ایم او یو سائن کر لیا،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میں کینسر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی لانے میں لیڈ لی،انڈیا سمیت ریجن کے کسی بھی ہسپتال میں کو ابلیشن مشین موجود نہیں،اگر کینسر کے لاچار مریض پر پیسے خرچ نہیں کرنے تو کہاں خرچ کرنے ہیں؟کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہو گا،پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کاعلاج کیا جائے گا،نواز شریف کینسر ہسپتال ابھی بن رہا ہے،اس لیے فوری طور پر میو ہسپتال میں کو ابلیشن ٹریٹمنٹ شروع کیا،نیا طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے کامیابی کا تناسب کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ابتدائی طور پر کو ابلیشن ٹریٹمنٹ کرانے والے کینسر کے پانچ مریض مکمل صحت یاب ہیں

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں میں کارکنان کو فیصلہ سازی تو دور، سوچنے کا ...
19/09/2025

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں میں کارکنان کو فیصلہ سازی تو دور، سوچنے کا بھی اختیار حاصل نہیں،جبکہ دنیا کی جمہوری جماعتوں میں الیکشن کے ذریعے پارٹی کا سربراہ چننے سے لے کر ہر فیصلے میں ہر کارکن کی بلواسطہ یا بلاواسطہ مشاورت شامل ہوتی ہے،عمران خان کے دور میں پاکستان کی ایک کھٹارا بس کی تصویر لگانے پر جو ٹولہ غدار غدار کہتے ہوئے مجھ پر ٹوٹ پڑا تھا کہ آپ پاکستان کا مثبت امیج کیوں نہیں دکھاتے؟آج وہی حرامخور پاکستان کے مثبت پیش رفت پر بھی واویلا کر رہے ہیں

سینئر تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں 2 جہازوں کی بجائے 18 جہاز شہباز شریف کو پروٹوکول دیں لیکن فایدہ تب ہ...
19/09/2025

سینئر تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں 2 جہازوں کی بجائے 18 جہاز شہباز شریف کو پروٹوکول دیں لیکن فایدہ تب ہو گا جب وہ پاکستان پیسہ لے کر آئیں گے،آج کی دنیا میں صرف پیسہ ہی اہم ہے،طاقتور تو ہم ہیں لیکن پیسہ ہمارے پاس نہیں ہے۔

معروف صحافی حسن ایوب خان کا کہنا تھا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ جس طرح پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے،اسی...
19/09/2025

معروف صحافی حسن ایوب خان کا کہنا تھا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ جس طرح پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے،اسی طرز پر قطر کے ساتھ بھی ممکن دکھائی دیتا ہے،پاکستان اب عرب ممالک کا ہیرو بن چکا ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے ملکی نظام کو آئینہ دکھایا اور کہا کہمجھے پاکستان کا کوئی ایک ادار...
19/09/2025

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے ملکی نظام کو آئینہ دکھایا اور کہا کہ
مجھے پاکستان کا کوئی ایک ادارہ بتائیں جو اپنا کام ہینڈل کرنے کے قابل رہا ہو؟مجھے عدالتوں سمیت کوئی ایک ادارہ بتا دیں جو وہ کام کر رہے ہوں جو ان کو کرنا چاہیے تھا،آپ نے ماتحت عدالتوں کی حالت دیکھی ہے؟کوئی ادارہ اس قابل نہیں رہا کہ اپنا کام کر سکے،کسی کو احساس ہے کہ 24 کروڑ عوام کو طرح زندگی گزار رہے ہیں؟جو کچھ عام آدمی کے ساتھ ہو رہا ہے وہی سب ججز کے ساتھ بھی ہو رہا ہے،اگر قانون کسی کو سوٹ نہ کرے تو قانون کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں پانچ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے جو آئینی خلاف ورزی ہے، جو اختیارات عوامی نمائندوں کے تھے،وہ آج غیر منتخب ادارے استعمال کر رہے ہیں،حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ اب صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے

Endereço

Lisbon

Notificações

Seja o primeiro a receber as novidades e deixe-nos enviar-lhe um email quando EXO News publica notícias e promoções. O seu endereço de email não será utilizado para qualquer outro propósito, e pode cancelar a subscrição a qualquer momento.

Compartilhar