𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه

  • Home
  • Qatar
  • Doha
  • 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه

𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه, Doha.
(6)

روستــــــــو بـــــه نـــــه شــــــــــو کلک اظہـــــــــار کــوو
مونـــګـــــه دَ قـــــــــــوم خــــــدمت پـــــه جــــــــــار کــوو

آکاخیل پانڑہ ایک غیر سیاسی، غیرجانبدار اور خادم قوم سوشل میڈیا پیج ہے.

باڑہ تھانہ میلوارڈ کی حدود میری خیل میں پولیس کی بروقت کارروائیناکہ بندی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر ...
30/11/2025

باڑہ تھانہ میلوارڈ کی حدود میری خیل میں پولیس کی بروقت کارروائی
ناکہ بندی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

ڈی پی او اور ڈی ایس پی خیبر اور ایس ایچ او میلوارڈ اب تک اکاخیل قوم میں بڑھتے ہوئے قتل و غارت کو روکنے میں مکمل طور پر ن...
30/11/2025

ڈی پی او اور ڈی ایس پی خیبر اور ایس ایچ او میلوارڈ اب تک اکاخیل قوم میں بڑھتے ہوئے قتل و غارت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ ہر روز ہمارے علاقے میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ رہی۔ ہم اکاخیل چیرمینز کی جانب سے پولیس حکام کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ سات دن کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
بصورتِ دیگر قومِ اکاخیل اپنے آئینی اور قانونی حق کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل خود طے کرے گی۔
وی سی چیئرمینز آکا خیل

انتہائی افسوسناک واقعہ 😭💔باڑہ آکا خیل، آزاد خیل بسمہ اللہ چوک کے قریب رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم...
30/11/2025

انتہائی افسوسناک واقعہ 😭💔
باڑہ آکا خیل، آزاد خیل بسمہ اللہ چوک کے قریب رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم زیب ولد گلام خان شدید زخمی جبکہ ان کے چچا زاد بھائی عبدالغفار ولد مداعالم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی عالم زیب کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 💔 💔 😭 😭

عبدالغفار مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے منڈے بیراہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ آمین۔

29/11/2025

قوم برقمبرخیل کے مشران کی کامیاب کوشش
وادی تیراہ قوم برقمبرخیل کے قومی مشران نے ایک حساس معاملے میں مثالی کردار ادا کرتے ہوئے فرنٹیئر کور 216 کے سپاہی علی اکبر ولد شکور کو اتحاد المجاہدین سے محفوظ رہائی دلوائی۔ علی اکبر تقریباً 45 روز تک مسلح گروہ کے زیرِ حراست رہا، اس دوران اس کا ایک ساتھی جان کی بازی ہار گیا۔ حاجی ظاہر شاہ آفریدی، کمال الدین، عبدالحکیم اور خان محمد سمیت دیگر مشران نے جرگہ روایات کے مطابق مصالحتی راستہ اختیار کیا اور نوجوان سپاہی کی جان بچائی، جس سے خطے میں امن اور تحمل کی اہمیت سامنے آئی۔
تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں۔

پریس ریلیز وادی تیراہ آکا خیل تحصیل چیئرمین باڑہ مفتی محمد کفیل صاحب اور آکاخیل قومی کونسل کے چیئرمین حاجی خیال زمان آفر...
29/11/2025

پریس ریلیز وادی تیراہ آکا خیل
تحصیل چیئرمین باڑہ مفتی محمد کفیل صاحب اور آکاخیل قومی کونسل کے چیئرمین حاجی خیال زمان آفریدی کی قیادت میں قومی مشران کا تیراہ درس جماعت کا دورہ بدامنی کی حالیہ صورتحال پر اہم اجلاس۔
تفصیلات کے مطابق آج وادی تیراہ آکا خیل وڑان میں حالیہ بدامنی، امن و امان کی خراب صورتحال اور عام عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر تحصیل چیئرمین باڑہ مفتی محمد کفیل صاحب اور آکا خیل قومی کونسل کے چیئرمین حاجی خیال زمان آفریدی کے قیادت میں قومی مشران کا علاقہ تیراہ درس جماعت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی مشران، عمائدین اور اکاخیل قبیلے کے مختلف نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران قوم اکاخیل کے معزز مشران بھی موجود تھے، ځوان اکاخیل اتحاد کے صدر عجب خان آفریدی، حاجی صاحبزادہ گل، حاجی محترم سابقہ امیدوار پی کے-71 حاجی گل غفور صاحب اور اکاخیل قوم کے دیگر نامور اور معتبر رہنما۔ تمام شرکاء نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ تحصیل چیئرمین مفتی محمد کفیل صاحب، اکاخیل قومی کونسل کے مشران اور تیراہ کے عمائدین نے باہمی مشاورت سے موجودہ بدامنی اور عوام کو پیش آنے والی مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے نتیجے میں درج ذیل نکات سامنے آئے: تیراہ وڑان میں بدامنی کی حالیہ لہر نے عام شہریوں کی زندگی شدید متاثر کر دی ہے، عوام کو نقل و حرکت، روزگار، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حکومت وقت اور متعلقہ ریاستی اداروں سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ تیراہ میں امن و امان کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے، ریاست اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کو تحفظ کے ساتھ تمام ضروری سہولیات فراہم کرے، عوام کو عدم تحفظ، خوف اور مشکلات سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔ شرکاء نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے، اس لیے فوری کارروائی ناگزیر ہے۔

اعلان وفات مياسید خان اکا خیل شیر خیل کا ولد محترم بقضائے الٰہی وفات پا گئے مرحوم کا نمازِ جنازہ آج 3 بجے خونگی قبرستان ...
29/11/2025

اعلان وفات
مياسید خان اکا خیل شیر خیل کا ولد محترم بقضائے الٰہی وفات پا گئے
مرحوم کا نمازِ جنازہ آج 3 بجے خونگی قبرستان میں ادا کی جائے گی
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

اعلان فوتگی!قوم اکاخیل تپہ سلطان خیل بہادر خان کے چچازاد بھائی سید امین ولد روغان گل وفات پا گئے ہے ۔جس کی نماز جنازہ اج...
29/11/2025

اعلان فوتگی!
قوم اکاخیل تپہ سلطان خیل بہادر خان کے چچازاد بھائی سید امین ولد روغان گل وفات پا گئے ہے ۔
جس کی نماز جنازہ اج بروز ہفتہ دوپہر 3بجے مانو ترور تالاب قبرستان میلوارڈ میں ادا کی جائے گی ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجغون ۔
اللّٰہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ۔امین

افسوسناک خبر😭😭😭باڑہ آکا خیل سپین قبر میں ایک شخص کی لاش برآمدضلع خیبر تحصیل باڑہ کے علاقے سپن قبر آکا خیل حاجی میر بادشا...
29/11/2025

افسوسناک خبر😭😭😭
باڑہ آکا خیل سپین قبر میں ایک شخص کی لاش برآمد
ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے علاقے سپن قبر آکا خیل حاجی میر بادشاہ کلی مسجد کے قریب کھت میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت سید آمین ولد روغان گل کے نام سے ہوئی ہے جو آکا خیل سلطان خیل امن تالاب کا رہائشی ہے۔ علاقے میں لاش ملنے سے خوف اور تشویش کی فضا قائم ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

*فوتگی اعلان*اجمل خان کی بھابی، نصرت کی بہن اور آمین خان قوم اکاخیل تپہ میرگھٹ خیل کی اہلیہ انتقال فرما گئی ہیں۔نمازِ جن...
29/11/2025

*فوتگی اعلان*
اجمل خان کی بھابی، نصرت کی بہن اور آمین خان قوم اکاخیل تپہ میرگھٹ خیل کی اہلیہ انتقال فرما گئی ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 11 بجے سپین قبر قبرستان اکاخیل میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
آمین

28/11/2025

اج قوم اکاخیل تیراہ کے مشران کا ایک اجلاس بمقام زارمین گل چوک تیراہ میں منعقد ہوا۔جس میں مشران کی طرف سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تیراہ اکاخیل سے نکل مکانی کسی صورت پر نہیں ہوگی۔جس خاندان نے نقل مکانی کی قوم کی طرف سے اس پر دو لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور جو گاڑی نکل مکانی میں استعمال ہوئی اس کے ڈرائیور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
تفصیل کیلیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔

28/11/2025

ڈی پی او خیبر مظہر اقبال تبدیل،
وقار خان نئے ڈی پی او خیبر تعینات

جمرود: باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے ایک لڑکی جاں بحق، ایک زخمیجمرود کے علاقے دو غنڈو نور بہادر کلی کے سامنے غنڈی روڈ پر بار...
28/11/2025

جمرود: باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے ایک لڑکی جاں بحق، ایک زخمی
جمرود کے علاقے دو غنڈو نور بہادر کلی کے سامنے غنڈی روڈ پر باراتیوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق جمرود کے ابدال خیل قبیلے سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Address

Doha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه:

Share