Khawar Malik

Khawar Malik Social Media Active

27/05/2025

‏اس شخص کے چہرے پر خوشی کی چمک دیکھیے ، کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تقدیر خود انسان کی راہ میں چراغ جلانے لگتی ہے۔ لیبیا کے ایک نوجوان، عامر المہدی کی حج سے جڑی کہانی ! جس نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ نیت اگر خالص ہو، تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
اس واقعے کو کل ہی الجزیرہ کے پروگرام ,, شبکات ،، میں زیر بحث لایا گیا تو یہ شخص پوری دنیا میں اپنی پہچان بنا گیا ۔
یہ واقعہ 25 مئی کو لیبیا کے شہر سبہا کے ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب عامر المہدی کو حج پر جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ مسئلہ معمولی سا تھا ، عامر مہدی کے پاسپورٹ کی دستاویزات میں ایک معمولی تکنیکی خامی۔۔۔۔ مگر اس خامی نے ایک غیرمعمولی داستان کو جنم دیا۔ جانچ پڑتال کے دوران تاخیر ہوگئی ، اعر اسے روک لیا گیا ، جہاز اس کو لیے بغیر پرواز بھرنے کو تھا ، وہ سامان گود میں رکھے لاؤنج میں ، بار بار دہراتا رہا۔۔۔۔ "میں حج پر جاؤں گا، اللہ مجھے ضرور بلائے گا۔"

جہاز اڑان بھرگیا ، لیکن عامر نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ ایئرپورٹ پر ہی بیٹھا رہا، جہاز فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ آ گیا۔ مگر ستم یہ کہ عامر کو پھر بھی سوار نہ ہونے دیا گیا، پائلٹ نے کہا دروازہ نہیں کھول سکتے ۔ اور پرواز دوبارہ روانہ ہو گئی۔
کسی اور کا ایمان شاید یہاں لرز جاتا، مگر عامر نے پھر کہا "یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا۔ "
اور ایسا ہی ہوا ۔۔۔ کچھ دیر بعد وہی طیارہ ایک اور خرابی کی وجہ سے واپس لوٹا۔ اس بار پائلٹ نے اعلان کیا کہ جب تک عامر سوار نہیں ہوگا، جہاز پرواز نہیں کرے گا۔ عامر المہدی آخرکار سوار ہو گیا۔ جب وہ لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند کرتا بیت اللہ پہنچا، تو دیکھنے والوں کی بھی آنکھیں چھلک پڑیں ۔
دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی،وہ جذبہ آخر کو کام آیا

یہ صرف حج کا سفر نہ تھا، یہ رب کی طرف سے ایک بلاوا تھا، جو آسمانوں نے سنا، زمین نے مانا اور فضاؤں نے راستہ چھوڑ دیا۔ بات خلوص کی ہے ، نیت صدا بن جائے، تو عرش سے بلاوا آتا ہے، اور پھر پرندے نہیں، جہاز بھی پلٹ آتے ہیں…!
عامر المہدی کی داستان صرف ایک فرد کا سفر نہیں، بلکہ رب پر کامل یقین اور سچی نیت کی زندہ مثال ہے۔ دعا کیجے ایک ایسا بلاوہ ہم سب کے لیے بھی آئے کہ راستے اور اسباب کھلتے چلے جائیں ۔ آمین

19/05/2025

‏دوست وہ جو مشکل میں کام آئے 😂

17/05/2025

,

17/05/2025

‏نواز شریف کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے دعوے پر پنجابی میں شاندار عوامی تجزیہ !!
😂😂😂

08/05/2024

‏خواجہ سراؤں نے انی ڈالی ہوئی ہے۔۔۔پارٹی میں ایک وِنگ انکا بھی بنا لو۔۔۔ہم سے تو بہتر احتجاج کر لیتے ہیں

07/05/2024

‏بانی پی ٹی آئی شیرافضل مروت سے ناراض، ملاقات سے صاف انکار

18/04/2024

‏مریم نواز کی پروٹوکول کی گاڑی سے جاں بحق کے لواحقین کا بیان
کچھ لعنتی کہتے تھے جھوٹ ہے یہ سچ ہے ہر جگہ پھیلاتے جاؤ

13/04/2024

سب انسپکٹر کی بات میں وزن ہیں ویڈیو ضرور دیکھے گا

13/04/2024

سلوٹ تو بنتا ہیں جناب کو آرمی اور پنجاب پولیس

13/04/2024

ملتان نشتر ہسپتال کی مسجد کا مینار آسمانی بجلی سے گر گیا

13/04/2024

‏جب 9 مئی ہوا تو ہم پنجاب پولیس والے آپ کی مدد کو آئے، آپ تب فخر کرو جب دشنوں کو تباہ کیا ہو، گل ودھ گئی اے مختاریا۔۔۔

01/04/2024

‏ہماری بہن صنم جاوید نے یہاں یہ بات تو ہنستے مسکراتے کردی ہے کہ ساڑھے 10 مہینے ہوگئے ہیں ہماری ضمانتیں کب ہوں گی ۔لیکن ان الفاظ کے پیچھے چھپہ درد محسوس کیا جاسکتا ہے ۔۔اپنے بچوں سے دوری کا یہ وقت وہ بھی جب غیر قانونی اور کسی کی انا کو تسکین پہنچانے کے لئیے ظلم کیا گیا کا حساب کون دے گا یہ وقت کون واپس لائے گا زندگی کا؟؟
دعا ہے عالیہ حمزہ میم صنم جاوید ڈاکٹر یاسمین راشد کو رمضان کے بابرکت مہینے کے صدقے اللہ تعالئ غیب سے مدد فرمائے اور انصاف نصیب ہو آمین

Address

Doha Qattar
Doha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khawar Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share