Waqar naeem

Waqar naeem Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waqar naeem, Digital creator, Doha.

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروانے کے لیے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ خود اپنا سرٹیفکیٹ بنوا رہے ہیں یا کسی اور کا بنوا ر...
18/09/2025

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروانے کے لیے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ خود اپنا سرٹیفکیٹ بنوا رہے ہیں یا کسی اور کا بنوا رہے ہیں🫠

کلاس میں نیا استاد آیا۔ تعارف کے بعد اس نے ایک مشکل سوال پوچھا اور اشارہ اسی بچے کی طرف کیا جسے سب نالائق سمجھتے تھے۔ سا...
14/09/2025

کلاس میں نیا استاد آیا۔ تعارف کے بعد اس نے ایک مشکل سوال پوچھا اور اشارہ اسی بچے کی طرف کیا جسے سب نالائق سمجھتے تھے۔ ساری کلاس ہنس پڑی۔ استاد نے فوراً سمجھ لیا کہ یہ بچہ کمزور ہے، اسے بٹھا دیا اور کچھ نہ کہا۔
چھٹی کے بعد استاد نے اسے بلایا، ایک سوال اور اس کا جواب یاد کرنے کو دیا۔ اگلے دن استاد نے وہی سوال کلاس میں پوچھا۔ سب خاموش تھے، لیکن وہی بچہ اعتماد سے کھڑا ہوا اور درست جواب دے دیا۔ سب حیران رہ گئے۔
یوں استاد روز یہی طریقہ اپناتے رہے، اور وہ نالائق بچہ وقت کے ساتھ سب سے لائق اور پر اعتماد بن گیا۔
اگر استاد یا والدین بچوں کی نفسیات سمجھ کر ان کی رہنمائی کریں، تو ہر بچہ معاشرے کا قابل فرد بن سکتا ہے۔ 💝

14/09/2025

21 اگست 1969
جب مسجد اقصی کو آگ لگائی گئی تھی۔

21 اگست 1969ء کو ایک آسٹریلوی یہودی ڈینس مائیکل روحان نے قبلۂ اول کو آگ لگا دی جس سے مسجد اقصیٰ تین گھنٹے تک آگ کی لپیٹ میں رہی اور جنوب مشرقی جانب عین قبلہ کی طرف کا بڑا حصہ گر پڑا۔ محراب میں موجود منبر بھی نذر آتش ہوگیا جسے صلاح الدین ایوبی نے فتح بیت المقدس کے بعد نصب گیا تھا

اس المناک واقعے کی یاد میں مسجد اقصی کی مختصر تاریخ و تعارف پیش خدمت ہے

مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور خانہ کعبہ اورمسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

مقامی مسلمان اسے المسجد الاقصیٰ یا حرم قدسی شریف(عربی: الحرم القدسی الشریف) کہتے ہیں۔ یہ مشرقییروشلم میں واقع ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ یہ یروشلم کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے صحن میں بھی ہزاروں افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ 2000ء میں الاقصیٰ انتفاضہ کے آغاز کے بعد سے یہاں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سفر معراج کے دوران مسجد حرام سے یہاں پہنچے تھے اور مسجد اقصیٰ میں تمام انبیاء کی نماز کی امامت کرنے کے بعد براق کے ذریعے سات آسمانوں کے سفر پر روانہ ہوئے۔

قرآن مجید کی سورہ الاسراء میں اللہ تعالٰی نے اس مسجد کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے:

”پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کورات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی لے گئی جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائيں یقینا اللہ تعالٰی ہی خوب سننے والا اوردیکھنے والا ہے (سورہ الاسراء آیت نمبر 1)“

احادیث کے مطابق دنیا میں صرف تین مسجدوں کی جانب سفر کرنا باعث برکت ہے جن میں مسجد حرام، مسجد اقصٰی اور مسجد نبوی شامل ہیں۔

حضرت ابوذر سے حدیث مروی ہے کہ

”میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا کہ زمین میں سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟

تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : مسجد حرام ( بیت اللہ ) تو میں نے کہا کہ اس کے بعد کونسی ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرمانے لگے : مسجد اقصیٰ ، میں نے سوال کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ چالیس سال، پھرجہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آجائے نماز پڑھ لو کیونکہ اسی میں فضیلت ہے ۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 3366، صحیح مسلم حدیث نمبر 520)



مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے اور معراج میں نماز کی فرضیت 16 سے 17 ماہ تک مسلمان مسجد اقصٰی کی جانب رخ کرکے ہی نماز ادا کرتے تھے پھر تحویل قبلہ کا حکم آنے کے بعد مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہوگیا۔

جب عمر فاروق کے دور میں مسلمانوں نے بیت المقدس فتح کیا تو حضرت عمر نے شہر سے روانگی کے وقت صخرہ اور براق باندھنے کی جگہ کے قریب مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا جہاں انہوں نے اپنے ہمراہیوں سمیت نماز ادا کی تھی۔ مسجد اقصٰی سے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے یہی مسجد بعد میں مسجد اقصٰی کہلائی کیونکہ قرآن مجید کی سورہ بنی اسرائیل کے آغاز میں اس مقام کو مسجد اقصٰی کہا گیا ہے۔

اس دور میں بہت سے صحابہ نے تبلیغ اسلام اور اشاعت دین کی خاطر بیت المقدس میں اقامت اختیار کی۔

مسجداقصٰی کا بانی حضرت یعقوب کو مانا جاتا ہے اور اسکی تجدید حضرت سلیمان نے کی۔

بعد میں خلیفہ عبد الملک بن مروان نے مسجد اقصٰی کی تعمیر شروع کرائی اور خلیفہ ولید بن عبد الملک نے اس کی تعمیر مکمل کی اور اس کی تزئین و آرائش کی۔ عباسی خلیفہ ابو جعفر منصور نے بھی اس مسجد کی مرمت کرائی۔

پہلی صلیبی جنگ کے بعد جب عیسائیوں کا بیت المقدس پر قبضہ ہو گیا تو انہوں نے مسجد اقصٰی میں بہت رد و بدل کیا۔ انہوں نے مسجد میں رہنے کے لیے کئی کمرے بنا لیے اور اس کا نام معبد سلیمان رکھا، نیز متعدد دیگر عمارتوں کا اضافہ کیا جو بطور جائے ضرورت اور اناج کی کوٹھیوں کے استعمال ہوتی تھیں۔ انہوں نے مسجد کے اندر اور مسجد کے ساتھ ساتھ گرجا بھی بنا لیا۔

سلطان صلاح الدین ایوبی نے2 اکتوبر 1187ء کو فتح بیت المقدس کے بعد مسجد اقصٰی کو عیسائیوں کے تمام نشانات سے پاک کیا
اور محراب اور مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا۔

مسجد اقصی کے نام کا اطلاق پورے حرم قدسی پر ہوتا تھا جس میں سب عمارتیں جن میں اہم ترین قبۃ الصخرۃ ہے جواسلامی طرز تعمیر کے شاندار نمونوں میں شامل ہے ۔ تاہم آجکل یہ نام حرم کے جنوبی جانب والی بڑی مسجد کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔

وہ مسجد جو نماز کی جگہ ہے وہ قبۃ الصخرۃ نہیں، لیکن آج کل قبہ کی تصاویر پھیلنے کی بنا پر اکثر مسلمان اسے ہی مسجد اقصیٰ خیال کرتے ہيں حالانکہ فی الواقع ایسی کوئی بات نہیں مسجد تو بڑے صحن کے جنوبی حصہ میں اور قبہ صحن کے وسط میں ایک اونچی جگہ پر واقع ہے۔

زمانہ قدیم میں مسجد کا اطلاق پورے صحن پرہو تا تھا اور اس کی تائيد امام ابن تیمیہ کے اس بیان سے بھی ہوتی ہے کہ:

”مسجد اقصی اس ساری مسجد کا نام ہے جسے سليمان علیہ السلام نے تعمیر کیا تھا اور بعض لوگ اس مصلی یعنی نماز پڑھنے کی جگہ کو جسے عمر بن خطابرضی اللہ تعالٰی عنہ نےاس کی اگلی جانب تعمیر کیا تھا اقصی کا نام دینے لگے ہیں ، اس جگہ میں جسے عمربن خطاب رضي اللہ تعالٰی عنہ نے تعمیر کیا تھا نمازپڑھنا باقی ساری مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“

بیت المقدس 1 اگست 1967 کو اسرائیلی قبضے میں چلا گیا جو آج تک جاری ہے۔

21 اگست 1969ء کو ایک آسٹریلوی یہودی ڈینس مائیکل روحان نے قبلۂ اول کو آگ لگا دی جس سے مسجد اقصیٰ تین گھنٹے تک آگ کی لپیٹ میں رہی اور جنوب مشرقی جانب عین قبلہ کی طرف کا بڑا حصہ گر پڑا۔ محراب میں موجود منبر بھی نذر آتش ہوگیا جسے صلاح الدین ایوبی نے فتح بیت المقدس کے بعد نصب گیا تھا۔

صلاح الدین ایوبی نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے تقریبا 16 جنگیں لڑیں اور ہر جنگ کے دوران وہ اس منبر کو اپنے ساتھ رکھتے تھے تا کہ فتح ہونے کے بعد اس کو مسجد میں نصب کریں۔

اس المناک واقعہ کے بعد خواب غفلت میں ڈوبی ہوئی امت مسلمہ کی آنکھ ایک لمحے کے لئے بیدار ہوئی اور سانحے کے تقریبا ایک ہفتے بعد اسلامی ممالک نے موتمر عالم اسلامی (او آئی سی) قائم کر دی۔

یہودی اس مسجد کو ہیکل سلیمانی کی جگہ تعمیر کردہ عبادت گاہ سمجھتے ہیں اور اسے گرا کر دوبارہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتے ہیں حالانکہ وہ کبھی بھی بذریعہ دلیل اس کو ثابت نہیں کرسکے کہ ہیکل سلیمانی یہیں تعمیر تھا۔

آئے تھے ایک دن میرے گھر آئے تھے
دشمنوں کو بھی تنہا نظر ائے تھے
اونٹ پر اپنا خادم بٹھائے ہوئے
میری اس سر زمیں پر عمر آئے تھے
زخمی زخمی میں اک وہ شاہیں ہوں
میں فلســـــطین ہوں، میں فلســــطین ہوں

چاک دامن رفو کر کے لکھتا ہوں میں
زخم سے گفتگو کر کے لکھتا ہوں میں
درد گانے کو بھی حوصلہ چاہیے
آنسوں سے وضو کر کے لکھتا ہوں میں

اپنی سانسوں میں آباد رکھنا مجھے
میں رہوں نہ رہوں یاد رکھنا مجھے
میں فلسطین ہوں، میں فلسطین ہوں

یہ میری قوم کے حکمراں بھی سنیں
میری اجڑی ہوئی داستاں بھی سنیں
جو مجھے ملک تک مانتے ہی نہیں
ساری دنیا کے وہ رہنما بھی سنیں
صرف لاشیں ہی لاشیں میری گود میں
کوئی پوچھے میں کیوں اتنا غمگین ہوں
میں فلســـــطین ہوں، میں فلســــطین ہوں

میرے دامن میں ایماں پلتا رہا،
ریت پر رب کا فرما پلتا رہا
میرے بچے لڑے آخری سانس تک
اور سینوں میں قران پلتا رہا
ذرہ ذرہ میں اللہ اکبر لئے،
خوش نصیبی ہے میں صاحب دیں ہوں
میں فلســـــطین ہوں، میں فلســــطین ہوں

نہ ہی روئیں گے اور نہ ہی مسکائیں گے
صرف نغمے شہادت کے ہی گائیں گے
اپنا بیت مقدس بچانے کو
تو ابابیل بن جائیں گے

جو ستم ڈھا رہے ابرہا کی طرح
ان کی خاطر میں سامانِ توہیں ہوں
میں فلســـــطین ہوں، میں فلســــطین ہوں۔۔

T20 esy kehty hain
12/09/2025

T20 esy kehty hain

09/09/2025

دوحا،قطر میں جاری حماس کے مذاکراتی ٹیم کے اجلاس پر ازرائیلی حملوں اور لیڈرشپ کی شہادت کی اطلاعات۔
امریکہ،ازرائیل مشترکہ آپریشن تھا،امریکہ نے مذاکرات کے بہانے حم اس لیڈرشپ کو اکٹھا کیا ،ازرائیل نے اس مذاکراتی ٹیم پر جیٹ جھازوں سے حملہ کیا عالم اسلام کے حکمرانوں/جرنیلوں کو اس مجرمانہ خاموشی کا حساب دینا ہوگا۔

اسرائیل کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملے، حماس رہنما خلیل الحیا اور ظہیر جبرین شہید، عرب میڈیا
09/09/2025

اسرائیل کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملے، حماس رہنما خلیل الحیا اور ظہیر جبرین شہید، عرب میڈیا

24/08/2025

ربیع الاول کا چاند مُبارک ہو
آمد مصطفی
مرحبا مرحبا 🌙🕋🕌

14/08/2025

السلام و علیکم.

💚💚💚جشن آزادی مبارک ہو 🇵🇰🇵🇰

💚💚‏محبت امن ھے اور امن کا ھے نام پاکستان🇵🇰 🇵🇰

اللہ پیارے پاکستان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے
اور ہمیں توفیق دے کہ جس نے اپنی رحمت سے یہ خطہِ زمین ہمیں عطا کیا تھا ہم اس کے مقاصد کو حاصل کرلیں

🇵🇰🇵🇰یا اللّه سرزمینِ پاکستان کی ...... حفاظت کرنا🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰پاکستان کو رہتی دنیا تک ........... قائم رکھنا 🇵🇰🇵🇰

💚💚💚💚💚آمین ثُمہ آمین💚💚💚💚💚

🇵🇰💚💚🇵🇰آمین یا رب العالمین🇵🇰💚💚🇵🇰

🇵🇰🇵🇰🇵🇰 🇵🇰💚🇵🇰
💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚

کوریج ختم ہو گئی،"اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا "غ ز ہ کی سب سے توانا آواز الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اپنے ساتھی محمد ...
11/08/2025

کوریج ختم ہو گئی
،"اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا "
غ ز ہ کی سب سے توانا آواز الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اپنے ساتھی محمد قریقع اور دیگر تین ساتھیوں سمیت شہید کر دیے گئے ۔ 💔
قطر سے ان کے ایک دوست نے حالات کی سختیوں کی وجہ سے ایک بار ان سے کہا
انس بھائی قطر آ جائیں
تو جواب دیا
میں غزہ سے جنت کے علاؤہ کہیں نہیں جاؤں گا ۔۔۔۔
اور آج جنت کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ روانہ ہو گئے ۔۔۔۔۔🥀
اللھُمَّ اعفرلھم وادخلھم الجنۃ
انس💔

‏پنجابی زبان دیاں لازوال نصیحتاں!!!میرا     آکھا      مَن         لے  پُتراھَر     گل      پَلے     بَنھ   لے  پُتراموڑا...
09/08/2025

‏پنجابی زبان دیاں لازوال نصیحتاں!!!

میرا آکھا مَن لے پُترا
ھَر گل پَلے بَنھ لے پُترا

موڑاں والی راہ نئیں چَنگی
نِت بیگانی چاہ نئیں چَنگی

اَصلوں ھولا دِل نئیں چَنگا
بہتا وڈا تِل نئیں چَنگا

بوھتی کِھلری وَل نئیں چَنگی
کَنڈوں اوھلے گل نئیں چَنگی

تِڑھ کے ماری چھال نئیں چَنگی
بوھتی لَمی کال نئیں چَنگی

رُکھاں تَھلے مَچ نئیں چَنگا
ڈھیر فَسادی سَچ نئیں چَنگا

کَکھاں نیڑے اَگ نئیں چَنگی
سِر توں بھاری پَگ نئیں چَنگی

بے قدرے دی کھوہ نئیں چَنگی
بَدو بَدِی دی موہ نئیں چَنگی

اِس توں پچھے ھور نُوں پَھڑئیے
پہلاں گھر دے چور نُوں پَھڑئیے

کرنی اَنت اَخیر نئیں چَنگی
کُتیاں اگے کِھیر نئیں چَنگی

لَڑ کے کِیتی وَنڈ نئیں چَنگی
لُون دے نیڑے کھنڈ نئیں چَنگی

َمَنگویں سوچ تےچُک نئیں چَنگی
سَٹ کے چٹنی تُھک نئیں چَنگی

کچی پِلی رُت نئیں چَنگی
سب نُوں دِسدِی گُت نئیں چَنگی

اَکھاں دے وِچ قہر نئیں چَنگا
جِبھ وِچ بَھریا زھر نئیں چَنگا

تُوں تُوں تے تکرار نئیں چَنگی
ھَٹ کے بیٹھی نار نئیں چَنگی

وَکھری وَکھری تَون نئیں چَنگی
ایویں کرنی چَون نئیں چَنگی

جیٹھ ھاڑ دی دُھپ نئیں چَنگی
مَوتاں ورگی چُپ نئیں چَنگی

رَستے دے وِچ بیر نئیں چَنگی
صُلح وِچ کرنی دیر نئیں چَنگی

اے گلاں جے بُھل جَاویں گا
پُترا جَگ تے رُل جَاویں گا

Address

Doha
00000

Telephone

+97471237639

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqar naeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waqar naeem:

Share