24/07/2025
کلارک آباد روڈ پر دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے نجی کولڈ ڈرنک ایجنسی کے مالک ملک محمد جان پر اسلحہ تان کر ڈکیتی کی واردات کی۔ واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ملک محمد جان کی ٹانگوں پر فائرنگ کر دی اور 11 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر THQ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں لاہور جنرل اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔