
28/07/2025
درگئی خرکی میں دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ کا تبادلہ جس میں تین افراد جان بحق جبکہ خاتون سمت 4 افراد شدید زخمی زخمیوں اور جانبحق ہونے والے افراد کو ریسکیو1122 درگی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئ پینچایا گیا جہاں پر ایک زخمی کو مردان ہسپتال ریفر کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویثرنل مجسٹریٹ تحصیل درگئی ملاکنڈ محمد شہباز خان، لیویز تھانہ شاہ حسین شھید درگی کے انچارج صو بیدار نورزادہ خان بمہ دیگر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئ پہنچ کر حالت کو کنٹرول کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کے نواحی علاقہ درگی خرکی خوڑ میں فریق اول عادل نواز خان ولد ثانی گل اور فریق دوم سمیع اللہ ولد محمد اسلم کے درمیان کسی بات پر معمولی تکرار شروع ہونے اور اخر کار بات کلاشنکوف تک جا پہنچی زرائع کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کی جسکی نتیجے میں فریق اول سے عادل نواز خان ولد ثانی گل اور فریق دوم سے سمیع اللہ ولد محمد اسلم ، حمدان خان ولد گل شاہ ،وزیر اسلم خان اور مسماۃ ف سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگی ملاکنڈ محمد شہباز خان لیویز نفری کے ہمراہ زخمیوں کو ریسکیو1122 درگی کے اہلکاروں اور علاقے کے عوام کی تعاون سے ہسپتال لے جارہا تھا کہ زخمیوں میں فریق دوم کے سمیع اللہ ولد محمد اسلم، حمدان ولد گل شاہ اور فریق اول کے عادل نواز خان ولد ثانی گل ساکنان خرکی نے زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ دیا گیا ملاکنڈ لیویز کے بھاری نفری ہسپتال میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے موجود رہے بعد ازاں لیویز نفری کے نگرانی میں ڈیڈ باڈیز کو اپنے اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا