22/07/2025
وجھیا نوالہ تھانہ کچہ کھوہ کے ایس ایچ او شعبان خالد گورائیہ نے 70لاکھ چوری کی واردات کا رنگ بدل دیا دی جانیوالی درخواست کی مبینہ ٹمپرنگ مدعی کے خود ساختہ جعلی دستخط کرکے 10ہزار چوری کی ایف آئی آر مدعی کے ہاتھ میں تھما دی جبکہ چوری کی واردات میں نامعلوم چور 14تولہ طلائی زیور 8تولہ چاندی 10لاکھ نقدی دوبچیوں کے چہیز کی قیمتی سامان کاغذات بھی لے گئے مدعی کا اہل علاقہ کے ہمراہ پولیس کچہ کھوہ کے خلاف سراپا احتجاج
تفصیل کے مطابق تھانہ کچہ کھوہ کے علاقہ 31ٹن آر کے رہائشی محمد فیاض نے اہل علاقہ محمد اقبال مبشر حسین محمد امیرخان اعجاز خان محمد سیلم ناصر عباس جاوید خادم علی ایمان جمیل خان ملک شعبان جاوید رحمان خان ارشد خان اور دیگر کے ہمراہ تھانہ کچہ کھوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 18/19جولائی کی شب نامعلوم چور ہمارے گھر سے70لاکھ مالیت چوری کی واردات کرکے فرار ہوگئے جسمیں 14تولہ طلائی زیورات 8تولہ چاندی10 لاکھ نقدی اور دوبچیوں کی رخصتی کیلے جہیز سامان میں قیمتی اشیااور کاغذات لے گئے پتہ چلنے پر ہم نے پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کی افسوس کی بات یہ ہے پولیس کچہ کھوہ نے جائے وقوعہ پر آنا بھی گوارہ نہ کیا اور نہ ہی کوئی ریسپانس دیا جس پر ہم نے بمطابق واردات تھانہ کچہ کھوہ کے SHO کےنام ایک درخواست گزاری جس پر چوری کے تمام حالات واقعات تفصیل سے بیان کیے اور ہونیوالی چوری واردات میں 70لاکھ کی مالیت بھی لکھی گئی SHO کچہ کھوہ شعبان خالد گورائیہ نے راتوں رات مبینہ درخواست کو تبدیل کرکے اورمدعی کے جعلی دستخط کرکے صرف دس ہزار مالیت جسمیں 8تولہ چاندیاور دیگر قیمتی کاغذات ڈال کرایف آئی آر جاری کردی اہل علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ محمد فیاض کی مبینہ 70لاکھ چوری کی واردت بلکل حقائق پر مبینی جبکہ SHO کچہ کھوہ شعبان خالد گورائیہ نے ناانصافی کی ہے 70لاکھ چوری کی واردات کو دس ہزار چوری کی واردات بنادیا ایسا لگتا جیسا کہ SHO شعبان خالد گورائیہ نے اتنی بڑی چوری کی واردات خود کروائی ہے اور چوروں کے ساتھ ساز باز ہے مدعی محمد فیاض اور اہل علاقہ نے بتایا کہ اگر SHO کچہ کھوہ شعبان خالد نے انصاف نہ کیا اور بمطابق واردات ایف آئی آر نہ دی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں اور ڈی پی او خانیوال کے آفس کے باہر بھر پور اس کی مبینہ نااہلی پر احتجاج کریں گے محمد فیاض اور اہل علاقہ نے ڈی پی او خانیوال آر پی او ملتان سے فوری SHO کچہ کھوہ شعبان خالد گورائیہ کی اس بوگس من گھڑت خود ساختہ ایف آئی آر پر نوٹس اور اسکی معطلی کا مطالبہ کیا ہے