حافظ آباد نیوز

حافظ آباد نیوز ہم بنے گے آپ کی آواز آپ کا ساتھ چاہے ہو گا

10/12/2025

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

انتخابات 15 فروری 2026 کو پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی

کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر 2025 کو دیا جائے گا

کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 22 تا 27 دسمبر 2025 مقرر

کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری 2026 کو ہو گی

اپیلیں دائر کرنے کی تاریخ 5 تا 8 جنوری 2026 مقرر کر دی گئی

ٹربیونلز کی اپیل نمٹانے کی تاریخ 9 تا 13 جنوری 2026 ہے

کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر

امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹمنٹ 16 جنوری 2026

نتائج مرتب کرنے کی تاریخ 16 تا 19 فروری 2026 مقرر کر دی گئی

10/12/2025

پنجاب حکومت نے 15 سرکاری ہسپتالوں میں فالج کے نئے مریض کے لیے فالج کے اثرات انتہائی کم کرنے والا 80 ہزار روپے والا مہنگا ترین TPA انجیکشن 24 گھنٹے فری دستیاب ہو گا۔*
اگر کسی شخص کو خدانخواستہ فالج کا اٹیک ہو جائے، جس میں جسم کا آدھا یا جزوی حصہ مفلوج ہو جائے تو اسے فوراً 4 سے 5 گھنٹے کے اندر اندر متعلقہ نزدیکی ہسپتال لا کر انجیکشن لگوایا جا سکتا ہے.
اگر یہ TPA انجیکشن مریض کو اٹیک ہونے کے 4 سے 5 گھنٹے کے اندر لگ جائے تو اسے ساری عمر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔

ہسپتالوں کے نام یہ ہیں:

1 ۔ سروسز ہسپتال لاہور
2 ۔ میو ہسپتال لاہور
3 ۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور
4 ۔ سر گنگارام ہسپتال لاہور
5 ۔ جناح ہسپتال لاہور
6 ۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد
7 ۔ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد
8 ـ نشتر ہسپتال ملتان
9 ۔ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ
10 ۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان
11 ۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی
12 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ
13 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخو پورہ
14 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور
15 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال
16 ۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور

*نوٹ: اس پوسٹ کو نیت ثواب کے ساتھ زیادہ سے زیادہ گروپوں میں شئیر کریں تا کہ کسی کا بھلا ہو جائے۔

کراچی میں ‘صابن سونگھنے پر ای چالان ہونے کا واقعہ سامنے آیا 🙏🏻😱
10/12/2025

کراچی میں ‘صابن سونگھنے پر ای چالان ہونے کا واقعہ سامنے آیا 🙏🏻😱

10/12/2025

حافظ آباد سی سی ڈی پولیس مقابلہ تین ڈاکو ہلاک۔
ایک سی سی ڈی پولیس اہلکار زخمی۔

کچھ روز قبل موٹروے ایم 2 پہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں سے آج سی سی ڈی پولیس حافظ آباد کا سامنا ہوا جس میں ایک سی سی ڈی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ڈاکو موٹروے پہ مسافر گاڑیوں سے ڈکیتی کرتے تھے۔

09/12/2025

اگر آپ کو دنیا کے کسی بھی ملک میں مفت رہنے کا موقع مل جائے…
تو آپ کس ملک کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟ 🤔

09/12/2025

ٹرانسپورٹرز نے اپنی بات منوا لی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے چالان روک دیے لیکن موٹر سائیکل غریبوں کی سواری رکشہ کی شامت جاری رہے گی

08/12/2025

الرٹ

ذرائع کے مطابق آئندہ سے ٹریفک پولیس کے علاوہ پنجاب پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کی کم نفری کی وجہ سے بس شہری علاقوں میں ہی ٹریفک قوانین پہ عملدرآمدگی کروائی جا رہی ہے اور خلاف ورزی پہ چالان کئیے جا رہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں اور قصبہ جات میں ٹریفک رولز پہ عملدرآمدگی نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے پنجاب پولیس کو یہ اختیارات دئیے جا رہے ہیں۔۔۔ ہن پنڈاں والے وی دھیان کرن۔۔۔ ڈرائیونگ لائسنس+ سواری کے کاغذات+ معیاری ہیلمٹ ڈبل سواری کی صورت میں دوسرا بھی ہیلمٹ+ سپیڈ لیمٹ پہ عمل+ دوران سفر ٹریفک قوانین پہ پاسداری سو فیصد ہو تب ہی جرمانوں سے بچ سکیں گے بصورت دیگر ان میں سے کسی بھی خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے۔

07/12/2025

السلام و علیکم و رحمتہ اللّہ وبرکاتہ
8 دسمبر سوموار کو ہڑتال کی وجہ سے Zamindara Express
Transport
ڈنگہ سے فیصل اباد کی گاڑیاں نہیں چلیں گیئں

07/12/2025

ٹکرز۔ مورخہ 07 دسمبر 2025

حافظ آباد۔اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں

حافظ آباد۔ون ڈش کی خلاف ورزی پر تین میرج ہالز کو ایک لاکھ 30 ہزار جرمانہ

حافظ آباد۔حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگااے سی نرجس خاتون جعفری

حافظ آباد۔ون ڈش،آتش بازی،ہوائی فائرنگ،لاوڈ اسپیکر میں ناچ گانا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔اے سی

حافظ آباد۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد میرج ہالز کا دورہ اور انکے کچن میں کھانے کا جائزہ لیا۔

حافظ آباد۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایات پر افسران کی ٹیمیں میرج ہالز کے اچانک دورے کر رہے ہیں

حافظ آباد۔کسی کو ون ڈش سے زائد کھانے پکانے اور کھلانے کی اجازت نہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق

حافظ آباد۔ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور میرج کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر

07/12/2025

*حافظ آباد/ٹریفک پولیس کاروائیاں*

حافظ آباد پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری،

10روز میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 8 ہزار سے زائد چالان جاری کیے گئے

247 مقدمات درج,247 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے،

ٹریفک خلاف ورزیوں پر 3407 گاڑیوں کو بند کیا گیا.

ٹریفک وائلیشنز پر 180 سرکاری ملازمین کے بھی چالان کیے گئے۔

گزشتہ 10 دن کے دوران حافظ آباد پولیس کی جانب 8 ہزار سے زائد شہریوں کو لرنر اور ریگولر لائسنس جاری کئے گئے۔

ٹریفک قوانین کی پابندی سب پر مساوی طور پر لازمی ہے کسی کو استثنٰی نہیں ،ڈی پی او

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی مؤثر انداز میں جاری ہے۔ڈی پی او

*آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانےکی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونےکاامکان*آئل  مارکیٹنگ کمپنی...
06/12/2025

*آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانےکی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونےکاامکان*

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانےکی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کرےگی۔

ذرائع کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع پرپیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھانےکی تجویز ہے۔

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق شہری فی لیٹر پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں۔ شہری ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اطلاق ہوگا۔

06/12/2025

حافظ آباد سمیت پنجاب بھر میں شادیوں اور تقریبات میں بلند آواز اور بے ہنگم میوزک، قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیرقانونی استعمال پر بھی کارروائی کا آغاز

Address

Mahmoud Ibn Saoud Ibn Faisal R
Al Faisaliah
11411

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حافظ آباد نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to حافظ آباد نیوز:

Share

Category