10/06/2024
*پبلک سروس میسج فار ایوری ون*
جن کو زندگی میں سکول کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے اور نوکری کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ یہی سمجھتے رہتے کہ ان تمام جگہوں پہ بس جسمانی طلب پوری کی جاتی اور کچھ نہیں۔
انپڑھ لڑکے کا تعلیم یافتہ لڑکی کے ساتھ نکاح کا رشتہ انہی شکوک و الزامات کیوجہ سے نہیں چلتا۔۔۔
کبھی بھی اعلی تعلیم یافتہ لڑکی کی شادی انپڑھ مرد سے نہیں کرنی چاہیے نہیں نبھتی۔۔۔
ایسا مرد شک کر کر کے لڑکی کا سانس بند کر دیتا ہے۔ کچھ تو قتل کر دیتے ہیں۔
اپنی بہن بیٹی کی تعلیم، تربیت اور سوچ سمجھ دیکھ کر اسکے مطابق انسان سے نکاح کریں تاکہ نبھ سکے اور معاشرے میں طلاق اور خلع کی شرح کم ہو سکے۔۔۔
زندگی سمجھنے سے گلزار بنتی ہے باغ لگانے سے نہیں۔۔۔
اور انپڑھ گاوں میں رہنے والے مرد کبھی بھی شہر کی اعلی تعلیم یافتہ لڑکی کو نہین سمجھ سکتے۔۔۔
تعلیم عقل کو باریک کر کے سوچ میں شعور کو بیدار کرتی ہے جبکہ انپڑھ کی عقل بہت موٹی ہوتی ہے اسے بات سمجھ آ ہی نہین سکتی رشتہ نبھنا دور کی بات ہے۔ ویسے بھی انپڑھ کے ساتھ لڑکی کی تعلیم اور بچوں کا مستقبل خراب ہوتا۔ وہ کہتا بچوں کو شعور نہین دینا ماں بےچین رہتی۔ اور زندگی میں نکاح چین کے لئے کیا جاتا ہے بے چینی ہی سہنی تو نکاح کی کیا ضرورت ہے۔۔۔
والدین کے گھر میں رہ کر بھائی بھابھیوں کی دی بے چینی سہہ لی جائے کم ازکم 4، 6 بچے پیدا کر کے انکی زندگی خراب کرنے کے زمہدار تو نہ ٹھہریں۔ معاشرے میں مسائل میں کمی کے لئے رشتہ لڑکی ، لڑکے کے برابر کا دیکھیں ورنہ طلاق اور خلع معاشرے میں برائیوں کا تناسب بڑھاتی رہے گی۔۔۔
آئیے اس نیک کام میں حصہ ڈالیں شاید ہم اپنی بہن بیٹیوں کے گھر بسانے میں کامیاب ہو جائیں۔ یہ نیکی جنت تک لے جائے گی کیونکہ یہ اس رشتہ کی بنیاد ہے جو سیدھا جنت کو جاتا ہے *نکاح کا رشتہ* نبھ جائے تو سیدھے جنتی نہ نبھے تو حساب معاف نہیں بے گناہ طلاق کا۔ اللہ کے نزدیک یہ واحد ناپسندیدہ جائز کام ہے جس میں زمین آسمان تک ہل جاتے ہیں۔۔۔لیکن بغیر شرعی عذر کے دینا جائز نہیں اسکی معافی نہیں ملنی۔۔۔
رشتے بنتے ہیں آسمانوں پہ لیکن ڈھونڈ کر بسائے زمین پہ ہی جاتے ہیں۔۔۔
آئیں اپنے مطابق رشتے کرنے کی نیت کریں اور نبھا کر معاشرے کو برائیوں سے پاک کریں۔ اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالیں یہ عمل رکنے نہ پائے۔
جزاک اللہ
Public Message
Muslim Wedding
نکاح کرو بے حیائ ختم ہو